لاہور (خصوصی رپورٹ) محکمہ ایکسائز کی ناقص پالیسی ‘ خزانے کو نقصان پہنچانے کا سبب بننے لگی۔ گاڑیوں کی رجسٹریشن پر اضافی ٹیکس کے باعث شہریوں نے دیگر صوبوں سے رجسٹریشن کرانے کی ترجیح دینا شروع کردی۔ محکمہ ایکسائز پنجاب کی جانب سے گاڑیوں پر لگژری ٹیکس عائد کیا ہوا ہے۔ لوگوں نے پنجاب میں گاڑیوں کی رجسٹریشن ہی کرانا چھوڑ دی۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ اسلام آباد اور پنجاب کے علاوہ دیگر صوبوں میں گاڑی کی رجسٹریشن کا طریقہ کار بھی آسان ہے اور وہاں ٹیکس بھی کم ہے۔ گاڑی مالکان کا کہنا ہے کہ محکمہ ایکسائز اپنی پالیسیوں پر نظرثانی کرے تاکہ صوبوں پنجاب کو گاڑیوں کی رجسٹریشن کی مد میں ریونیو مل سکے۔
محکمہ ایکسائز کے کالے کرتوت, پنجابیوں کے گاڑی رجسٹریشن کا نیا طریقہ ڈھونڈ لیا

