Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • بنگلادیش کی مکہ دفاعی معاہدے میں شمولیت کی خواہش
    • 40 سے زائد امدادی جہاز ایرانی ناکہ بندی عبور کرگئے، سینٹ کام کا دعویٰ
    • دعا لیپا نے شادی کو زندگی کا یادگار ترین دن قرار دے دیا
    • سندھ میں ای اسپورٹس چیمپئن شپ 2026 کا آغاز، 30 لاکھ روپے کی انعامی رقم
    • کرکٹرز نے نظام بگاڑا، اب کسی اور کو الزام نہیں دے سکتے: سکندر بخت
    • چار خواتین کوہ پیماؤں نے بغیر پورٹرز کے 7 ہزار میٹر سے بلند چوٹی فتح کرلی
    • فاطمہ ثنا پُرعزم، پاکستان کی ایشیا کپ میں شاندار کارکردگی پر نظریں
    • ایران نے میرے بیٹے کو نشانہ بنانے کی کوشش کی، نیتن یاہو کا دعویٰ
    • پاکستان کا نیا اسپیڈ اسٹار: قیوم خان کی 150 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے بولنگ
    • پاکستان کی معاشی پوزیشن پر موڈیز کا اعتماد بڑھ گیا، کریڈٹ ریٹنگ بی تھری کردی
    • نائٹ کلب واقعے کی تحقیقات، برائیڈن کارس پاکستان کیخلاف دوسرے ٹیسٹ سے باہر
    • ای سپورٹس ورلڈ کپ کی اختتامی تقریب، رونالڈو کی سعودی ولی عہد سے ملاقات
    • بنگلہ دیش کی تاریخی چھلانگ، ٹیسٹ رینکنگ میں چھٹی پوزیشن حاصل کرلی، پاکستان آٹھویں نمبر پر
    • دبئی کا برج عزیزی 725 میٹر بلندی کے ساتھ دنیا کی دوسری بلند ترین عمارت بننے کو تیار
    • میچ کے دوران اچانک گرنے سے 25 سالہ پرتگالی فٹبالر کوئین کاسترو چل بسے
    • انجری کے باعث نجیہہ علوی ایشیا کپ سے باہر، صدف شمس سکواڈ میں شامل
    • بچوں کے تحفظ کیلئے پاکستان میں سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر پابندی کی درخواست دائر
    • گوگل کے بعد ایپل کی بھی پاکستان میں دفتر کھولنے کی تیاری
    • پشاور میں 6 ماہ قبل تعمیر کیا گیا پل سیلابی پانی کی نذر ہوگیا
    • لاہور میں پاکستان کا پہلا عالمی معیار کا ہارٹ ٹرانسپلانٹ سینٹر قائم
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    سکیورٹی اور معیشت کا اہم تعلق, سپہ سالار کا کراچی بارے بڑا اعلان

    By Daily Khabrainاکتوبر 12, 2017
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    qamar bajwa
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    کراچی ( آن لائن ) چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ سیکیورٹی اور معیشت کا انتہائی اہم تعلق ہے جس کی پاک چین اقتصادی راہداری اہم مثال ہے،سوویت یونین کمزور اقتصادی حالت کی وجہ سے ٹکڑے ہوا ، معیشت زندگی کے ہر پہلو پر اثر انداز ہوتی ہے ، دنیا کی قومی سلامتی اور معاشی استحکام میں توازن کے حصول پر توجہ مرکوز ہے،،پاکستان دنیا کے خطرناک ترین خطے میں واقع ہے ،ملک میں داخلی سلامتی صورتحال میں بہت بہتری آئی ہے،امیدہے کراچی میں معاشی سرگرمیاں تیزی سے بحال ہوں گی،نان اسٹیٹ ایکٹرہماری سیکیورٹی ترجیحات کوکنٹرول کرناچاہتے ہیں۔بدھ کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کے زیر اہتمام معیشت اور سلامتی کے موضوع پر سیمینار ہوا۔سیمینار سے آرمی چیف نے خطاب کیا۔ آرمی چیف نے کہا اس اہم موضوع پر سیمینار کا انعقاد نہایت قابل تعریف ہے۔انہوں نے کہا معیشت زندگی کے ہر پہلو پر اثرانداز ہوتی ہے، روس کے پاس ہتھیار کم نہ تھے لیکن کمزور معیشت کے سبب ٹوٹا۔ شروع سے ہی پاکستان کو کئی بحرانوں کا سامنا رہا، ہم دنیا کے سب سے زیادہ غیر مستحکم خطے میں رہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بہتر سیکیورٹی نہ ہونے کے باعث امیر ملک بھی جارحیت کا شکار ہوتے ہیں اور اس کی مثال عراق کا کویت پر حملہ ہے۔جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ آج کے دور میں سیکیورٹی ایک وسیع موضوع ہے، سلامتی اور معیشت ایک دوسرے سے جڑ ے ہوئے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ملک میں داخلی سلامتی کی صورتحال میں بہتری آئی ہے، ریاست کی رٹ کو درپیش چیلنجزکو شکست دی گئی ہے۔ آرمی چیف نے کہا کہ مضبوط معیشتوں نے جارحیت کا بھی سامنا کیا ہے، مختلف عالمی نظریات میں گزشتہ دو دہائیوں کے دوران تبدیلی آئی ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ قومی لائحہ عمل پرعمل درآمد کیلیے جامع کوششوں کی ضرورت ہے، امید کرتا ہوں سیمینار کے نتائج سے متعلقہ فریقین استفادہ کریں گے۔ انہوں نے کہا میں صبح کی شہ سرخیاں پڑھنے کے بعد تجارتی اور اقتصادی صفحہ پڑھتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ معیشت زندگی کے ہر پہلو پر اثر انداز ہوتی ہے ،سیکیورٹی اور معیشت کا انتہائی اہم تعلق ہوتا ہے۔سوویت یونین کمزور اقتصادی حالت کی وجہ سے ٹکڑے ہوا ،بہتر سیکیورٹی نہ ہونے کے باعث امیر ملک بھی جارحیت کا شکار ہوتے ہیں ،عراق کا کویت پر حملہ اس کی بہترین مثال ہے۔جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ دنیا کی قومی سلامتی اور معاشی استحکام میں توازن کے حصول پر توجہ مرکوز ہے ،پاکستان دنیا کے خطرناک ترین خطے میں واقع ہے۔ پاکستان گزشتہ چار دہائیوں سے کثیر الجہتی چیلنجز سے نبرد آزما ہے۔ہم نے قیام امن کیلیے بہت محنت کی،امیدہے کراچی میں معاشی سرگرمیاں تیزی سے بحال ہوں گی،پاکستان کو اس وقت اسٹرٹیجک چیلنجزکاسامناہے،پائیدارترقی کیلیے ملک بھرمیں امن وامان قائم کرناہوگا،نان اسٹیٹ ایکٹرہماری سیکیورٹی ترجیحات کوکنٹرول کرناچاہتے ہیں،ہماری سیکیورٹی ترجیحات کامعاشی مستقبل کیساتھ گہراتعلق ہے،اس کی اہم مثال پاک چین اقتصادی راہداری ہے۔ آرمی چیف نے کہا ملک میں داخلی سلامتی صورتحال میں بہت بہتری آئی ہے،قومی سلامتی اورمعاشی استحکام میں توازن کے حصول پرتوجہ مرکوزہے،قومی لائحہ عمل پرعملدرآمدکیلئے جامع کوششوں کی ضرورت ہے انہوں نے کہا معیشت زندگی کیہرپہلوپراثراندازہوتی ہے،پاکستان گزشتہ 4دہائیوں سے کثیرالجہتی چیلنجزسے نبردآزماہے معیشت آپ کی پوری زندگی سے منسلک ہے،اخبارمیں ہیڈ لائنزدیکھنے کے بعدبزنس اورمعیشت کاصفحہ پڑھتاہوں،سیکیورٹی اورمعیشت کا گہراتعلق ہے،کراچی پاکستان کامعاشی حب ہے،جب کراچی رستاہے توپوراپاکستان متاثرہوتاہے،کراچی میں امن ہماری اولین ترجیح ہے۔آرمی چیف نے کہا کہ مستقبل محفوظ بنانے کیلئے مشکل فیصلے کرناہوں گے۔اکانومی اور سکیورٹی میں مائیکروتعلق میں بہترین مثال کراچی ہے۔آرمی چیف نے کہاکہ کشکول توڑنا ہے توٹیکس توجی ڈی پی کی شرح میں اضافہ کرناہوگا۔معاشی پالیسیوں میں تسلسل اورٹیکس نیٹ بڑھانا ہوگا۔ اکانومی ملے جلے اشارے دے رہی ہے۔گروتھ اوپرجارہی ہے لیکن قرضے آسمان سے باتیں کررہے ہیں۔ انفراسٹرکچر اور توانائی بہتر ہورہی ہے لیکن کرنٹ اکاو¿نٹ بیلنس حق میں نہیں ہے۔انہوں نے کہاکہ دودہائیوں سے سکیورٹی ریاست کامرکزی کام بن گیاہے۔جبکہ پچھلی دودہائیوں سے مختلف عالمی نظریات میں تبدیلی آئی ہے۔مضبوط معیشتوں نے جارحیت کابھی مقابلہ کیاہے۔انہوں نے کہاکہ روس کمزوراقتصادی حالات کے باعث ٹوٹا۔روس کے پاس ہتھیاروں کی کمی نہ تھی بلکہ روس معیشت کمزورہونے سے ٹوٹا۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      چار خواتین کوہ پیماؤں نے بغیر پورٹرز کے 7 ہزار میٹر سے بلند چوٹی فتح کرلی

      پاکستان کی معاشی پوزیشن پر موڈیز کا اعتماد بڑھ گیا، کریڈٹ ریٹنگ بی تھری کردی

      بچوں کے تحفظ کیلئے پاکستان میں سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر پابندی کی درخواست دائر

      تازہ ترین

      بانی پی ٹی آئی کو آج ہی ہسپتال منتقل کیا جائے، سپریم کورٹ

      بن گویر کا غزہ میں ہر رات ’30 یا 40‘ افراد کو قتل کرنے کا مطالبہ

      ہاکی ورلڈ کپ 2026: نیدرلینڈز، بیلجیم اور پاکستان نے اپنے اپنے قومی اسکواڈز کا اعلان کر دیا

      جماعتِ اسلامی کے امیر العظیم انتقال کر گئے

      عمران خان سے مذاکرات جاری، نبیل گبول کا بڑا دعویٰ

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.