Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • لاہور میں انسولین کے بعد انفلوئنز ویکسین بھی ناپید مریض پریشان
    • گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی گورنر ہائوس پشاور میں پریس کانفرنس کر رہے ہیں۔
    • پنجاب بھر میں اوور سپیڈنگ کرنیوالوں کیخلاف کارروائیوں میں تیزی
    • کریانہ سٹور سے 60 ہزار لے جانے کا الزام’ ایس پی شیخوپورہ 29 اکتوبر کو طلب
    • ترکیہ ‘ لیبیا کے درمیان سمندری حدود معاہدے پر اسرائیل کو پریشانی
    • چینی ماہرین کی معاونت سے پنجاب کے 65ریسکیو افسران کی خصوصی تربیت مکمل
    • لاہور سے سعودی عرب جانیوالی متعدد پروازیں منسوخ، مسافروں کو مشکلات
    • فیصل آبادغیرت کے نام پر بیوی اور اس کے آشنا کا قتل
    • پنجاب پولیس کے افسران و اہلکار جمعتہ المبارک کے موقع پر ہائی الرٹ ہو کر سکیورٹی ڈیوٹی سرانجام دے رہے ہیں۔
    • خاتون اے ایس پی کو ہراساں کرنے والے ملزم کا 4 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور
    • بل کلنٹن کا بیان نفرتوں کے خاتمے کا باعث بن سکتا ہے،اختر اقبال
    • صوبائی محتسب کے ضلعی ایڈوائزر کی کھلی کچہری
    • آئی جی پنجاب عبدالکریم جرائم کے تدارک اور شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے حوالے سے اہم اجلاس کی صدارت کے دوران افسران کو ہدایات دے رہے ہیں۔
    • کراچی، ایچ آئی وی سے متاثرہ 157 بچوں کی ماؤں کو ماہانہ 40 ہزار روپے امداد دینے کا آغاز
    • آئی جی کا شہریوں کا تحفظ یقینی بنانے کیلئے پنجاب بھر میں پٹرولنگ بڑھانے کا حکم
    • این سی سی آئی اے کی مختلف شہروں میں کارروائیوں کے دوران 24 ملزم گرفتار
    • پنجاب میں انٹر پارٹ ون کے نتائج میں گزشتہ سال کی نسبت 6فیصد سے
    • لاہور:جماعت اسلامی کے کارکنان نے پٹرولیم لیوی کے خلاف لاہور پریس کلب کے باہر دھرنا دے رکھا ہے۔
    • ایک ہی خاندان کی 3 نسلوں کے 28افراد حافظِ قرآن بن گئے
    • گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں 1507 ٹریفک حادثات 704 افراد شدیدزخمی 24
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    کیپٹن (ر) صفدربارے اہم انکشافات نے نیا پنڈورا باکس کھول دیا

    By Daily Khabrainاکتوبر 12, 2017
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    captain r safdar
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) نیب کی ٹیم شریف فیملی کے خلاف شواہد اکھٹے کرنے کیلئے لندن جارہی ہے، والیم 10کادوبارہ تذکرہ شروع ہوچکا ہے، معروف صحافی تجزیہ کار مکرم خان نے چینل ۵ کے پروگرام کالم نگار میں گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ نیب کے مقدمات میں والیم 10کا تذکرہ دوبارہ آنا شروع ہوگیا ہے، نیب کی ٹیم نے لندن کو پہلے خط لکھا جس کا جواب نہیں آیا، اب شواہد اکھٹے کرنے کیلئے نیب ٹیم لندن جارہی ہے، پیسے کی اصل ٹرانسفر تو لندن میں ہوئی ہے، کیپٹن صفدر تھرڈ ڈویژن گریجویٹ ہیں، انہوں نے مذہبی معاملے پر عجیب سا بیان دے ڈالا، رانا ثناءاللہ کا بیان قابل مذمت ہے، کوئی قادیانی فوج میں ملازم نہیں ہے، اب تو سکھ ، ہندو اور دیگر مذاہب سے تعلق رکھنے والے ملازمت اختیار کر رہے ہیں، پاکستان ان کا بھی اتنا ہی ہے جتنا ہم سب کا، پاکستانیوں کے 14ارب ڈالر کی انوسٹمنٹ دبئی ریٹل اسٹیٹ میں ہے، گذشتہ ادوار میں بہت تیزی سے ہمارے ملک سے پیسہ دبئی اور باقی دنیا میں شفٹ کیا گیا ہے، پاکستان میں معاشی بحران اپنے عروج پر ہے۔معروف تجزیہ کار توصیف احمد خان نے کہا ہے کہ نیب کی ٹیم ریفرنس جمع ہونے ، کیس فائل ہونے کے بعد لندن ، شواہد ڈھونڈنے جارہی ہے ، اس سے نیب کی سنجیدگی کا بخوبی اندازہ ہوجاتا ہے، ان حالات سے دکھائی دیتا ہے ملزمان کیلئے مراعات جاری رکھی جائیں گی، لندن حکومت کا قانون اپنے لئے کچھ اور ہے اور دوسروں کیلئے کچھ اور ہے، اب حسین اور حسن نواز ان کے شہری ہیں، جو یہاں اصل ملزم ہیں ، اگر اصل ملزم ہی موجود نہیں تو کو ” ایکیوزڈ “ یہ کیا مقدمہ چلے گا، اسحاق ڈار کو فوراً استعفیٰ دے دینا چاہئے ، ان ک ااصل انٹرسٹ سرمایہ اپنے بیٹوں کے ریٹل اسٹیٹ میں دبئی میں لگانا ہے، تجزیہ کار خالد چوہدری نے کہا ہے کہ احتساب کورٹ نے کیپٹن صفدر کی ضمانت کس طرح لے لی، نیب کی کارروائی سے صاف لگتا ہے کہ اس کیس کا فیصلہ 6ماہ میں ہونے والا نہیں، وقت گذرتا جائیگا، کیس لمبا ہوتا جائیگا، حتیٰ کہ الیکشن آجائیں گے، اور اگلی حکومت آنے کے بعد معاملہ ٹھپ ہوجائیگا، نوازشریف کے کیسز کو سیاسی بنادیاگیاہے، سرمایے کا کوئی وطن یا مذہب نہیں ہوتا، صومالیہ میں قحط کا دور دورہ تھا، لیکن اب وہاں حالات بہت مختلف ہیں، وہاں سرمایہ کاری عروج پر جارہی ہے ، لوگ پاکستان میں اپنا پیسہ غیر محفوظ سمجھتے ہیں ، اس لئے وہ غیر قانونی طور پر دولت دوسرے ممالک میں شفٹ کررہے ہیں، زرداری دور میں اکنامی بہت بہتر تھی، اس دور میں پٹرول کی قیمت بہت زیادہ تھی ، نوازشریف حکومت کو بہت بہت موقع ملا، معروف تجزیہ کار خالد فاروقی نے کہا ہے کہ نیب کے پچھلے چیئرمین نے سپریم کورٹ میں ہاتھ کھڑے کردیئے تھے ، جس پر عدالت کو کہنا پڑا کہ نیب کا جنازہ نکل چکا ہے ، نیب کی ٹیم کا لندن جانا، اس بات کا مظہر ہوگا کہ جے آئی ٹی کی رپورٹ اور سپریم کورٹ کے فیصلے پر عدم اطمینان ہے ، حسن نواز اور حسین نواز لندن میں ہیں، انگلینڈ کی حکومت وہاں پر موجود افراد کو اپنے قانون کے مطابق پناہ دیتی ہے ، الطاف حسین کی مثال سب کے سامنے ہے، حکومت کے ذہن میں ایک اور این آر او ہے جس کا اظہار انکے وزراءکررہے ہیں ، وزیر اعلیٰ پنجاب کو تمام لوگوں کے اعمال کا ادراک ہے، سب نے مل کر کیپٹن صفدر کے معاملے پر ڈرامہ بازی کرنے کی کوشش کی ہے، قادیانیوں کو اس طرح سے مخاطب کرنا ملک میں خون خرابہ کرانے کا سبب بن سکتا ہے، مسلک ہر انسان کا ذاتی معاملہ ہے ، ملک کا وزیر خزانہ اگر منی لانڈرنگ میں ملوث ہوگا تو باقی شہری کیا کریں گے، جس دن اسحاق ڈار نے استعفیٰ دیا ، ڈالر 120کا ہوجائیگا۔

     

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      پاکستان اپنی سرحدوں کی حفاظت کرنا جانتا ہے: دفتر خارجہ

      کسی کی دولت، اثر و رسوخ یا سیاسی تعلقات قانون سے نہیں بچا سکتے: مریم نواز

      لانگ مارچ لیکر اسلام آباد جائیں گے، تیاری کررہے ہیں، حافظ نعیم

      تازہ ترین

      سعودیہ جانیوالے مسافروں کیلئے لازمی ویکسی نیشن کی مدت میں ایک ماہ کی توسیع

      پانی ہماری ریڈلائن، روکنے کی کوئی بھی کوشش جنگی اقدام تصور ہوگی: وزیراعظم شہباز شریف

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      گورنر راج اور ایمرجنسی مسئلے کا حل نہیں حکومت کا چراغ بجھنے والا ہے:حافظ نعیم

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.