اسلام آباد(ویب ڈیسک) ایس ایس پی عصمت اللہ جونیجو تشدد کیس میں انسداد دہشت گردی عدالت نے عمران خان اور طاہرالقادری کے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔انسداد دہشت گردی عدالت میں ایس ایس پی عصمت اللہ جونیجو تشدد کیس کی سماعت ہوئی، انسداد دہشت گردی عدالت نمبر 2 کے جج شاہ رخ ارجمند نے عمران خان اور طاہرالقادری کے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے حکم دیا کہ ملزمان جب اور جہاں ملیں انہیں گرفتار کرکے عدالت میں پیش کیا جائے۔