Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • لاہور، آٹے کی قیمت میں20 روپے فی پیک اضافہ ، شہری پریشان
    • ستھرا پنجاب اتھارٹی 41 اضلاع میں صفائی کے لئے استعمال ہونے والی قیمتی مشینری گاڑیاں کھٹارہ
    • صحت صرف انتظامی نہیں، قومی سلامتی کا بھی اہم مسئلہ : سید مصطفی کمال
    • پنجاب پبلک سروس کمیشن کے تحت مختلف اسامیوں کے تحریری و حتمی نتائج جاری
    • ایلون مسک کی اسپیس ایکس کا بڑا کارنامہ اسٹار شپ پہلی بار مدار میں پہنچ گیا
    • پنجاب حکومت کی سی ڈی ڈی میں نیا کائونٹر نیریٹوونگ قائم کرنیکا فیصلہ
    • پی سی بی کا میڈیا رائٹس معاہدہ ختم کرنیکا معاملہ لاہور ہائیکورٹ میں درخواست نمٹا دی گئی
    • میٹرک کے دوسرے سالانہ امتحان کیلئے رول نمبر سلپس جاری
    • چھوٹے کاروبار’ ہائوسنگ کیلئے قرضوں کی حد 50لاکھ کرنے کی تجویز
    • لاہور ہائیکورٹ، پنڈی انتظامیہ کو تاجروں کا کاروبار بلاجواز بند نہ کرانے اور بندش پر سبسڈی دینے کا حکم
    • تمام جماعتوں کو اعتماد میں لے کر صوبے بنائے جائیں: علی ظفر
    • لاہور ہائیکورٹ بار کو حکومت پنجاب کی جانب سے 5کروڑ روپے کی گرانٹ کا چیک جاری
    • آلودہ ترین شہروں میں لاہور چوتھے نمبر پر رہا
    • اے آئی سے مدد لینا مہنگا پڑ گیا کراچی کا شہری زیرحراست
    • سرجیکل ڈسپوزیبلز کی خریداری میں من پسند کمپنیوں کو نوازنے کا منصوبہ تیار
    • گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں 1367 ٹریفک حادثات 714 افراد زخمی 24
    • نئی دہلی میں 6ہفتوں کیلئے تعمیراتی کام پر پابندی
    • بیانات میں تضاد’عمرقید کے ملزم کو رہا کرنیکا حکم
    • رائس ایکسپورٹرز ایسوسی ایشنکے زیراہتمام ایکسپورٹ ایوارڈز کی تقریب
    • سرکاری کالجز کو رواں سال الیکٹرک بسیں فراہم کی جائیں گی
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    آسٹیو پروسز

    By Daily Khabrainاکتوبر 19, 2017
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    ڈاکٹر نوشین عمران
    انسانی جسم میں بظاہر سخت نظر آنے والی 206 ہڈیوں کا تمام حصہ اسی طرح سخت نہیں ہوتا بلکہ ان کے اندرونی حصہ کے نرم خلیوں میں کچھ خالی جگہ بھی ہوتی ہے۔ پیدائش سے بلوغت تک ہڈیاں نرم ہوتی ہیں اور پھر ان کے سرے اور درمیانی حصے جڑنے لگتے ہیں۔ یوں اٹھارہ انیس سال تک جسم کی تقریباً تمام ہڈیاں اپنی اصل شکل میں آ جاتی ہیں۔
    بالغ شخص میں جسم کی ہڈیوں کا تقریباً 10فیصد حصہ اپنی ساخت کو نئی ترتیب دیتا ہے اس کا بنیادی مقصد کیلشیم فاسفورس اور دوسرے معدنیات کا تناسب برقرار رکھنا، ہڈیوں کے اندرونی خلیوں میں ہونے والے توڑ پھوڑ کے عمل میں بے کار مادوں کو صاف کرتا ہے۔ یہ ری ماڈلنگ کا عمل کہلاتا ہے۔ یہ عمل پیدائش سے موت تک جاری رہتا ہے۔ البتہ عمر کے ساتھ ہڈیوں میں نئے صحت مند خلیے بننے کی رفتار کم ہو جاتی ہے۔ معدنیات کے جمع یا سٹور رہنے کی مقدار اور ان کا استعمال بھی کم ہو جاتا ہے۔ پچاس سال کی عمر کے بعد ہڈیوں میں کثافت یا ”بون ڈین سٹی“ کم ہونے لگتی ہے۔ خواتین میں یہ عمل ماہواری کی بندش کے بعد ہارمون ایسٹروجن کم ہونے سے شروع ہو جاتا ہے۔ نامناسب یا ناکافی خوراک، مضر صحت خوراک کا زیادہ استعمال، دودھ پروٹین کیلشیم والی غذا کا کم استعمال، وٹامن ڈی کی کمی، لائف سٹائل جیسی چیزیں بھی ہڈیوں کو جلد کمزور کرتی ہیں اور یوں ہڈیوں کی کثافت یا ڈینسٹی 20 سے 30 فیصد کم ہو جاتی ہے۔ ہڈیاں اندر سے بھربھری یا نرم ہو جاتی ہیں۔ یہ آسٹیو پروسز کا عمل ہے۔ اس میں ہڈیاں کمزور ہو کر جلد فریکچر کا شکار ہو سکتی ہیں۔ ہڈیوں کی ا صل شکل خراب ہو جاتی ہے اور ظاہری طور پر ہڈیاں ٹیڑھی یا بے ڈھب نظر آتی ہیں، کمر میں خم آ جاتا ہے، جسم میں خاص کر ہڈیوں میں ہر وقت درد رہتا ہے، جلدی تھکن ہو جاتی ہے۔
    آسٹیو پروسز کی ایک وجہ کیلشیم کے ساتھ وٹامن ڈی کی کمی بھی ہے۔ اکثر افراد ہڈیوں اور جوڑوں کی مضبوطی کے لئے کیلشیم کی گولیاں کھانا کافی سمجھتے ہیں حالانکہ جسم میں وٹامن ڈی کی کمی ہڈیوں کو زیادہ نقصان پہنچاتی ہے۔ ایکسرے اور بون سکین کے ذریعے آسٹیو پروسز کی تشخیص ہو سکتی ہے۔ لیکن ایکسرے میں صرف اس وقت واضح تبدیلی نظر آتی ہے جب بون ماس 20 فیصد تک ضائع ہو چکا ہو۔ آسٹیو پروسز کی علامات ظاہر ہونے پر وٹامن ڈی کا بلڈ ٹیسٹ ضرور کروائیں۔
    ٭٭٭

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      ایچ آئی وی پھیلنے کا معاملہ، کراچی کے ہسپتال کے خلاف کارروائی کا حکم

      ڈی آر کانگو میں ایبولا کے تصدیق شدہ کیسز 2,181، ہلاکتیں 864 تک پہنچ گئیں

      پنجاب فوڈ اتھارٹی کا لاہور میں کریک ڈاؤن، شاہدرہ، پارک ویو اور ریلوے روڈ پر 3 فوڈ یونٹس سیل

      تازہ ترین

      صومالی بحری قزاقوں کا حملہ، ریسکیو آپریشن کے دوران 3 پاکستانی جاں بحق

      اسرائیلی آبادکاروں کا مقبوضہ مغربی کنارے کے گاؤں پر حملہ، خاندان کی گھر واپسی روک دی

      عمران خان کی اڈیالہ جیل میں بشریٰ بی بی سے 55 منٹ ملاقات

      برنہم کا نیشنل کیئر سروس کیلئے پنشن ٹرپل لاک ختم کرنے کا اعلان

      ایلون مسک کی اسپیس ایکس کا بڑا کارنامہ اسٹار شپ پہلی بار مدار میں پہنچ گیا

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.