Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • سعودی عرب کے شہری ہوائی اڈوں اوراہم تنصیبات پر حوثی دہشت گردوں کے حملے کھلی دہشت گردی اور عالمی امن کے لیے سنگین خطرہ ہیں، طاہر اشرفی
    • ایمرجنسی یا گورنر راج لگانے کی مخالفت کرتے ہیں: ایمل ولی
    • یہ ایمرجنسی بھی ہے اور گورنر راج بھی لگایا گیا ہے:ماہرِ قانون اشتر اوصاف
    • یوکرین، روس کا توانائی تنصیبات پر حملے روکنے پر اتفاق
    • امریکہ نے ایف35 کے قریب پھٹکنے بھی نہ دیا سربراہ بھارتی فضائیہ کا اعتراف
    • مختلف شہروں میں رات گئے کہیں ہلکی ،کہیں تیز بارش
    • گلوراری کیساتھ کاروبار بھی چمک اٹھا دعا لیپا نت کڑوڑوں کما لیے
    • دہشتگردی کے خلاف جنگ کو قبائلی یا قومی لڑائی نہ سمجھا جائے:سرفراز بگٹی
    • عاصم افتخار آج 34 ویں سیکرٹری خارجہ کا عہدہ سنبھالیں گے
    • سبزیاں ‘ پھل سرکاری نرخ کے بجائے زائد قیمت پر فروخت’چکن بھی مہنگا
    • بلاول بھٹو نے پیپلز پارٹی بلوچستان کے عہدیداروں کا تقرر کر دیا
    • پاکستان سعودی عرب کے دفاع کیساتھ سفارتی کوششیں بھی جاری رکھے، سردار مسعود
    • باجوڑ میں موبائل سروس و انٹر نیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا
    • پی ٹی آئی نے ایک آپشن بھی چھوڑا ہوتا تو وفاق کبھی یہ قدم نہ اٹھاتا: بیرسٹر دانیال چودھری
    • خان لیاقت علی خان کا75واں یوم شہادت 16اکتوبر کو منایا جائے گا
    • میری سکیورٹی کے پی پولیس نے واپس لے لی، ان کیخلاف تحریک استحقاق جمع کرائونگا: رکن قومی اسمبلی آصف خان
    • غزہ’ جنگ بندی بھی فلسطینیوں کو نہ بچا سکی’ اسرائیلی حملوں میں 5شہید
    • بجلی کے آلات کی مقامی سطح پر تیاری کے حوالے مشاورتی ورکشاپ
    • لاہور: لمز انرجی انسٹی ٹیوٹ کے زیراہتمام دوسری قومی مشاورتی ورکشاپ کے موقع پر لیا گیا گروپ فوٹو۔
    • ہاتھی بھی ایک دوسرے کو نام لیکر پکارتے ہیں: سائنسی تحقیق میں انکشاف
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    مارچ سے قبل مارچ ،شیخ رشید کی نئی پیشنگوئی

    By Daily Khabrainاکتوبر 21, 2017
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    SHEIKH
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    راولپنڈی(بیورورپورٹ) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی اینٹیں نکلنا شروع ہوگئی ہیں ،چند ہفتے رکیں چوہدری نثار،شہباز شریف اور سعدرفیق بھی نکلیں گے، حدیبیہ پیپرز جرائم کی ماں ہے۔ اسلام آباد میں اسکول بند کردیئے کیونکہ شہزادی کیس کے لیے عدالت جارہی ہے۔پاکستان میں اسلام کے خلاف سازش کرنے والے کامیاب نہیں ہوں گے۔شیخ رشید احمد نے آئندہ چند ماہ کو ملکی تاریخ کے لئے انتہائی اہم قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ مارچ سے پہلے چوروں ، لٹیروں اور کرپٹ سیاستدانوں کی ”کِک مارچ“ کریں گے حدیبیہ پیپر مل کیس ”مدر آف کرائم ہے“یہ کیس سپریم کورٹ میں کھلتے ہی نواز شریف اور ان کے خاندان کی سیاست پر جھاڑو پھر جائے گا جو کوئی ختم نبوت ، پاک فوج اور عدلیہ کے خلاف ہرزہ رسائی کا تصور بھی کرے گا ہم پاکستان میں اس کا جینا مشکل کر دیں گے تھوڑے دنوں میں ہی ن لیگ کی اینٹیں نکلنا شروع ہو گئی ہیں ابھی کچھ دن صبر کر لیں خاقان ، شہباز، نثار اور سعد رفیق سمیت کئی اور الگ ہوں گے میں پہلے کہتا تھا کہ 40اراکین ن لیگ چھوڑنے کے لئے تیار بیٹھے ہیں اب کہتا ہوں کہ یہ تعداد 70سے80ہو جائے گی وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی اپنی مرضی کے چینل کا انتخاب کر کے مناظرہ رکھ لیں 22ارب کی کرپشن ثابت نہ کر سکا تو سیاست چھوڑ دوں گا ختم نبوت کے حوالے سے جمعہ کے روز لال حویلی کے باہر عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہا کہ پاکستان کی سیاست میں خود کو ناگزیر سمجھنے والے اور شیخ رشید احمد کو اسمبلی سے باہر کرنے والے آج اسمبلی اور ملکی سیاست سے باہر ہو چکے ہیںجبکہ شیخ رشید صرف اسمبلی میں ہی موجود نہیں بلکہ پورے ملک میں چھایا ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اسلام کے نام پر قائم ہوا تھا اور پاکستان میں رہ کر جو پاکستان یا اسلام کے خلاف سازش کرے گا اس کا جینا مشکل کر دیں گے انہوں نے کہا کہ ابھی تو تھوڑے دنوں میں ہی ن لیگ کی اینٹیں نکلنا شروع ہو گئی ہیں ابھی کچھ دن صبر کر لیں خاقان ، شہباز، نثار اور سعد رفیق سمیت کئی اور الگ ہوں گے میں پہلے کہتا تھا کہ 40اراکین ن لیگ چھوڑنے کے لئے تیار بیٹھے ہیں اب کہتا ہوں کہ یہ تعداد 70سے80ہو جائے گی انہوں نے کہا کہ انڈونیشیا، انڈیا، برطانیہ ،اور ملائیشیا نے پانامہ سے دولت واپس لے کر آئے لیکن پاکستان اس لئے نہ لا سکا یہاں کا ناہل وزیر اعظم اور اس کا خاندان خود کرپشن میں ملوث تھا ان حکمرانوں میں غیرت اور شرم نام کی کوئی چیز نہیں ہے باقی تمام چیزیں اپنی جگہ لیکن ختم نبوت پر کوئی حرف نہیں آنے دیں گے ختم نبوت کے حوالے سے حلف نامے میں ترامیم پرمولانا فضل الرحمان بھی کاموش رہے لیکن جب میں نے آواز اٹھائی تو کچھ لوگوں نے کہا بیٹھ جائے لیکن میں اب ان کی جڑوں میں بیٹھوں گا انہوں نے کہا کہ سمجھ نہیں آتی چوروں ،لٹیروں اور کرپٹ عناصر کے نرغے میں ملک کیسے زندہ ہے لعنت ہے ایسے حکمرانوں اور ان کی حکومتوں پر جہاں حکمرانوں کی بیٹیاں اور بیویاں لندن کے بڑے ہسپتالوں میں بچوں کو جنم دیتی ہیں اور غریب کی بیٹی و بیوی ہسپتالوں کے ایم ایس کے دفتروں کے باہر زمین پر بچوں کو جنم دیتی ہیں انہوں نے کہا حدیبیہ پیپرز مل ریفرنس مدر آف دی کرائم ہے جس میں نااہل حکمرانوں نے 33ملین ڈالر البرکہ میں جمع کرائے جس دن سپریم کورٹ نے حدیبیہ پیپرز پلز کا ریفرنس کھولا اس دن نواز شریف اور ان کے خاندان کی سیاست پر جھاڑو پھر جائے گا احتساب عدالت میں مقدمات کی سماعت کے لئے آمد کے موقع پر مریم نواز کو شاہی پروٹوکول دیا جاتا ہے انہوں نے کہا کہ ابھی تو سپریم کورٹ نے نواز شریف کا لحاظ رکھا ہے لیکن عزیزیہ اور ہل میکن کے مقدمات میں ساری کسر نکل جائے گی سپریم کورٹ کے5عظیم ججوں نے اپنے فیصلے میں جان بوجھ کر گنجائش رکھی تاکہ یہ اپنے کیس کا دفاع کر سکیں انہوں نے کہا کہ پانامہ فیصلے پر جبوتی ،کانگواور افریقہ سمیت پوری دنیا میںکسی ملک نے یہ نہیں کیا کہ انصاف کا خون ہوا ہے بلکہ پوری دنیا نے پانچوں ججوں کا فیصلہ تسلیم کیا سی پیک منصوبے کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ شیخ رشید اور لال حویلی پوری طرح سی پیک منصوبے کے حامی ہیں لیکن چینی سن لیں کہ ہمارے کان اور آنکھیں پوری طرح کھلی ہیں انہوں نے 200افراد کو فائرنگ سکوارڈ کے سامنے کھڑا کر کے موت کی سزا دی 10لاکھ افراد کو ڈی پورٹ کیا انہوں نے وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی ،اور وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو چیلنج کیا کہ وہ کرپشن کے حوالے اپنی مرضی کے چینل کا انتخاب کر کے مناظرہ کر لیں اگر شاہد خاقان عباسی پر200ارب روپے کی کرپشن ثابت نہ کر سکا تو سیاست چھوڑ دوں گاانہوں نے کہا یہ اگلے چند ماہ انتہائی اہم ہیں اور مارچ سے پہلے چوروں لٹیروں اور کرپٹ حکمرانوں کاکِک مارچ کریں گے ان کے خلاف پہلا کیس نیب میں ہے دوسرا سپریم کورٹ میں حدیبیہ پیپرز مل کا ہو گا اور تیسرا و آخری2018کا الیکشن ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ ایک شخص کی خاطر اسمبلی کو یرغمال بنایا جا رہا ہے سپریم کورٹ پر راکٹ لانچر داغے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا میں ایسی اسمبلی اور جمہوریت پر 1ہزار مرتبہ لعنت بھیجتا ہوں جو سپریم کورٹ کے فیصلوں کا احترام نہ کرے سیاست دان کاسیاستدانوں کے خلاف بیان دینا تو سمجھ میں آتا ہے لیکن ختم نبوت ، پاک فوج اور اعلیٰ عدلیہ کے خلاف بیان انتہائی شرمناک فعل ہے لیکن ہم یہ واضح کر دینا چاہتے ہیں جو کوئی ختم نبوت ، پاک فوج اور عدلیہ کے خلاف ہرزہ رسائی کا تصور بھی کرے گا ہم پاکستان میں اس کا جینا مشکل کر دیں گے۔

     

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز کو تجربہ کار کھلاڑیوں کی تلاش بی بی ایل کا آغاز 12 دسمبر سے ہو گا

      چیف جسٹس کی بار نمائندگان سے نشست’ ڈیجیٹل عدالتی اصلاحات پر بریفنگ

      مشرقِ وسطیٰ کی کشیدہ صورتحال، پی آئی اے کا ریاض کیلئے فضائی آپریشن عارضی طور پر معطل

      تازہ ترین

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      گورنر راج اور ایمرجنسی مسئلے کا حل نہیں حکومت کا چراغ بجھنے والا ہے:حافظ نعیم

      ریاض حملے کے بعد حوثیوں کی نئی دھمکی، سعودی ایئرپورٹس استعمال نہ کرنے کی وارننگ

      * رابطوں کے باوجود پی ٹی آئی کی خاموشی، محسن نقوی کے اہم انکشافات

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.