Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • زرعی شعبے کی بہتری اور مشکلات کا ازالہ وقت کی اہم ضرورت سردار سلیم حیدر
    • راولپنڈی :سی پی او حسن مشتاق سکھیرا کا شہر کے مختلف مقامات پر سکیورٹی انتظامات کا جائزہ ،سی پی او نے کرکٹ سٹیڈیم کی ڈیرٹیز چیک کیں ۔
    • رالپنڈی :تھانہ بنی پولیس کی کارروائی ،زیر حراست گینگ سے10مسروقہ موٹر سائیکل بر آمد۔
    • فتح جنگ :پی پی پی کسان ونگ کے صدر آصف حیات خان گورنر پنجاب سردار سلیم خان سے ملاقات کررہے ہیں ۔
    • خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے بعد اسلام آباد میں سکیورٹی مزید سخت
    • ریاض:مشوانی قبائل کی جانب سے سراج الحق کے اعزاز میں دی گئی تقریب کے موقع پر لی گئی گروپ تصویر۔
    • راولپنڈی پولیس کی کارروائیاں ،9افراد گرفتار،پتنگیں،ڈوریں شراب اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمدکرلیا
    • برٹش ہائی کمشنرکا ڈپٹی کمشنر چکوال سارہ حیات کے ہمراہ موضع مرید کا دورہ
    • کی کاوشیں جاری اسلام آباد کو ترقی یافتہ، سرسبز دارالحکومت بنانے کیلئے CDA
    • ریاض:مشوانی قومی تڑون قبیلہ کی جانب سے سراج الحق کے اعزاز میں عشائیہ
    • پنجاب کالج جنڈ میں پرنسپل ملک اقبال کی زیرِ صدارت سیرت النبی ۖ کانفرنس
    • پبلک ٹرانسپورٹ گاڑیوں میں سر عام غیر قانونی ایل پی جی گیس بھرنے کا سلسلہ جاری
    • کرکٹ سیریز کیلئے فول پروف سیکورٹی انتظامات کئے گئے: مشتاق سکھیرا
    • نوٹسز بے سود3 ہزار سے زائد شاپنگ مالز بڑی عمارتیں فائر سیفٹی انتظامات سے محروم
    • راولپنڈی،،شادی شدہ خاتون سے زیادتی کرنے والے 2 افراد گرفتار
    • راولپنڈی، 3 مختلف مقدمات میں مطلوب 4 اشتہاری مجرم گرفتار
    • پاکستان سری لنکا دوسرا ٹی 20 میچ پر سکیورٹی و ٹریفک کے موثر انتظامات
    • کراچی:ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے گلستان جوہر میں نئے صوبوں ‘ انتظامی یونٹس اور بااختیار بلدیاتی نظام کے حوالے سے منعقدہ عوامی رابطہ مہم سے ڈاکٹر فاروق ستار خطاب کر رہے ہیں۔
    • جاپانی سفیر اکاماٹسو شوئچی کی ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی، فیروز شاہ سے ملاقات
    • کراچی پورٹ کی عالمی انڈیکس میں ریکارڈ کارکردگی، وزیراعلیٰ سندھ کی مبارکباد
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    امریکی وزیرِ خارجہ کیلئے خواجہ آصف کے استقبال کے لیے نہ جانا کیسا رہا؟

    By Daily Khabrainاکتوبر 25, 2017
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    khawaja asif
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) چینل فائیو کے پروگرام ”کالم نگار“ میں گفتگو کرتے ہوئے معروف صحافی خالد چودھری نے کہا ہے کہ احتساب صرف سیاستدانوں کا ہی نہیں سب کا ہونا چاہیے کوئی ادارہ احتساب سے مبرا نہیں ہونا چاہیے۔ امریکی وزیر خارجہ ٹلرسن نے آرمی چیف سمیت اہم حکام سے ملاقاتیں کیں۔ وہ ”ڈومور“ اور ہم
    ”نومور“ کہتے ہیں۔ تاہم تاریخ گواہ ہے کہ سپر پاور کی بات ہی سپیریئر ہوتی ہے ہمیں صرف ایٹمی طاقت ہونے کی خوش فہمی میں نہیں رہنا چاہیے۔ روس کا جو حال ہوا وہ سامنے ہے۔ بھاری قرضے کسی نے واپس کرنے ہیں۔ مہذب معاشروں میں خارجہ پالیسی سول حکومت بناتی ہے۔ امریکہ جس طرح افغاستان میں بھارت کو گھسیٹ رہا ہے یہ ہماری خارجہ پالیسی اور افغان پالیسی کیلئے امتحان ہے۔ ملک کی سلامتی عوام سے جڑی ہوتی ہے کوئی ایک ادارہ یہ دعویٰ نہیں کر سکتا کہ وہ اکیلا کافی ہے۔ سندھ میں رینجرز نے شرجیل میمن کو گرفتار کیا جبکہ پنجاب میں صورتحال مختلف نظر آتی ہے۔ نواز شریف نے ابھی تک ضمانت نہیں کرائی۔ پنجاب اور سندھ میں کیا قوانین مختلف ہیں اس طرح کے واقعات سے صوبوں کو غلط پیغام دیا جا رہا ہے۔ معروف تجزیہ کار جنرل (ر) زاہد مبشر نے کہا کہ نواز شریف کا کیس چوری کا ہے اس لیے اس کا تجزیہ بھٹو کیس سے نہیں کیا جا سکتا۔ احتساب بلاامتیاز ہونا چاہیے خطے کی صورتحال کے تحت پاک فوج کا کردار بڑھ گیا ہے وہی ملک کی اصل طاقت ہے۔ لیبیا، عراق، شام، افغانستان، چین کی افواج کمزور انہیں کے ساتھ کیا سلوک کیا گیا۔ پاکستان پر دشمن پاک فوج کی وجہ سے گندی نظر نہیں ڈال سکتا۔ امریکی وزیرخارجہ کے استقبال کیلئے وزیرخارجہ کا نہ جانا خوش آئند ہے اچھا سگنل ہے۔ پاکستان کو کسی سے دب کر بات نہیں کرنی چاہیے۔ تمام بڑے ممالک اپنی فوج سے مشاورت کرتے ہیں پاکستان میں بھی اہم ایشوز یہ فوج سے مشاورت ضروری ہے۔ وزیراعظم خاقان بڑی عقل مندی سے معاملات کو چلا رہے ہیں اور ڈومور کی بات نہیں کر رہے۔ قانون سب کیلئے ایک ہونا چاہیے۔ پنجاب اور سندھ میں ملزمان کے ساتھ الگ الگ سلوک نہیں ہونا چاہیے اس طرح ملک نہیں چل سکتے۔ الیکشن کمیشن کا کام شفاف الیکشن کرانا ہے اسے عدالتوں کا کردار ادا نہیں کرنا چاہیے۔ لیڈرشپ کے اداروں کی عزت کرنی چاہیے۔ سینئر صحافی خالد فاروقی نے کہا کہ عالمی طاقتیں اپنے مفادات کے تحت دیکھتی ہیں کہ کون شخص ان کیلئے کیا رول ادا کر سکتا ہے۔ پاکستان اور سعودی عرب کے عوام میں کوئی تعلق نہیں ہے۔ ریاست سے ریاست کا تعلق ہے۔ نواز شریف آج عوام کو کچھ دینے کی پوزیشن میں نہیں ہیں۔ انہوں نے عوام کیلئے بھی کام کیا لیکن سرمایہ دار کیلئے زیادہ کام کیا۔ بھٹو اور نواز کا موازنہ نہیں کیا جا سکتا۔ ہماری سول وملٹری لیڈرشپ کا خود کو صرف امریکہ اور مغربی ممالک کے کیمپ تک محدود رکھنا غلط تھا۔ پاکستان کے تمام ممالک کے ساتھ تعلق توازن کے ساتھ رکھنا ہو گا۔ ٹلرسن کے ساتھ افغان صدر بھی بھارت جانے کا جہاں مودی کے ساتھ مشترکہ ملاقات ہو گی ہمیں ان خطرات کا ادراک کرنا ہو گا۔ احتساب میں دو رخی نہیں ہونی چاہیے۔ ادارے اگر کسی ایک سیاسی پارٹی سے امتیازی سلوک کرینگے تو نتیجہ ملک میں انتشار کی شکل میں سامنے آئے گا۔ گلا لئی کسے بتاتی ہے کہ قانون میں کوئی رقم موجود ہے عدالتیں اپنی ماضی خوب جانتی ہیں۔ پنجاب اور سندھ میں سب ملزمان سے ایک ہی قانون کے تحت نمٹا جانا چاہیے۔ صحافی طاہر ملک نے کہا کہ نواز شریف پاکستان کی ریاست کو خوب سمجھتے ہیں۔ ذہین آدمی میں خوب جانتے ہیں کہ یہاں اپنے اور لڑنے کیلئے عالمی طاقتوں سے مل کر چلنا ہو گا۔ نواز شریف بہت کچھ کرنا چاہتے ہیں۔ سعودی عرب جانے کا مقصد بھی یہی ہے کہ گنجائش پیدا کی جائے نواز شریف کو بھٹو کی باقیات سمجھتا ہوں اب اس بار وہ پیچھے نہیں ہٹیں گے، یہ غلط فہمی نہیں ہونی چاہیے کہ صرف فوج ہی تمام مسائل حل کر سکتی ہے۔ یہی امریکہ کو یقین دلانا ہے کہ بھارت افغانستان میں کوئی رول ادا نہیں کر سکتا۔ احتساب کے نام پر ملک میں جمہوریت اور سیاستدانوں کیلئے نفرت پھیلائی جا رہی ہے ساری لیڈر شپ کو گندا کیا جا رہا ہے۔ دنیا میں کہیں بھی سیاسی ارتقا عدالتوں کے باعث نہیں ہوا۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز کو تجربہ کار کھلاڑیوں کی تلاش بی بی ایل کا آغاز 12 دسمبر سے ہو گا

      چیف جسٹس کی بار نمائندگان سے نشست’ ڈیجیٹل عدالتی اصلاحات پر بریفنگ

      مشرقِ وسطیٰ کی کشیدہ صورتحال، پی آئی اے کا ریاض کیلئے فضائی آپریشن عارضی طور پر معطل

      تازہ ترین

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      گورنر راج اور ایمرجنسی مسئلے کا حل نہیں حکومت کا چراغ بجھنے والا ہے:حافظ نعیم

      ریاض حملے کے بعد حوثیوں کی نئی دھمکی، سعودی ایئرپورٹس استعمال نہ کرنے کی وارننگ

      * رابطوں کے باوجود پی ٹی آئی کی خاموشی، محسن نقوی کے اہم انکشافات

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.