Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • سماعت سے محروم ثنا بہادر نے آسٹریلیا میں پاکستان کا نام روشن کردیا
    • سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ متوقع، 5 لاکھ روپے فی تولہ تک پہنچنے کا امکان
    • گلگت تا تاوبٹ شاہراہ منصوبہ، خطے کی ترقی کے نئے دور کا آغاز
    • ایرانی ہیکرز کا برطانوی پاور پلانٹ پر سائبر وار، 4 دن تک پلانٹ بند رہا
    • دنیا بھر میں بھارتی جرائم پیشہ نیٹ ورکس کے خلاف شکنجہ سخت
    • مچل اسٹارک نے بنگلا دیش کے بیٹنگ آرڈر کی کمر توڑ دی، آسٹریلیا فاتح
    • آصف زرداری کے ایوانِ صدر چھوڑنے کی تیاریاں؟ حامد میر کا اہم دعویٰ
    • ایران وینزویلا نہیں دشمن سمجھ لے،ایرانی صدر
    • عمران خان سابق وزیر اعظم ہیں، حکومت کو پسند ہو یا نہ ہو: شرمیلا فاروقی
    • دوسرے شہروں سے آنے والوں نے لاہور کا کلچر تباہ کیا: عثمان پیرزادہ
    • پنجاب حکومت کی درخواست منظور، راولپنڈی میں فوج 6 ماہ تعینات رہے گی
    • محمد رضوان کو لارڈز ٹیسٹ سے ڈراپ کیے جانے کا امکان، ٹیم میں بڑی تبدیلی متوقع
    • بالآخر راز کھل گیا، رمشا خان اور خوشحال خان بہن عائشہ خان کی شادی میں ایک ساتھ
    • روبوٹ نے دوڑ میں یوسین بولٹ کو بھی مات دے دی، نیا ریکارڈ قائم
    • ہاکی ورلڈ کپ: پاکستان کی 16 سال بعد جیت، جاپان کو 3-4 سے شکست
    • کراچی میں 26 اگست سے انٹرنیشنل اسکواش چیمپئن شپ کا آغاز، انعامی رقم 6 ہزار ڈالرز
    • نیویارک میں اسرائیلی قونصل خانے کے باہر فلسطین کے حق میں مظاہرہ، متعدد افراد گرفتار
    • مارک زکربرگ کی آئرلینڈ میں شاہانہ خریداری، تاریخی محل کی قیمت تقریباً 9 ارب روپے
    • پاکستانی فٹ بالر مریم محمود نے برطانوی کلب ریکسہم اے ایف سی کے آنر بورڈ پر جگہ بنا لی
    • انسانی مزدوروں کا مستقبل خطرے میں؟ شیاؤمی کا ہیومنائیڈ روبوٹ 98 فیصد کامیاب
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    پاکستان کا امریکی وزیر خارجہ کو’’ کرارا ‘‘جواب

    By Daily Khabrainاکتوبر 25, 2017
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    us
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    اسلام آباد (اے این این)پاکستان کی سیاسی اورعسکری قیادت نے مختصردورے پر آئے امریکی وزیرخارجہ ریکس ٹیلرسن کو”نومور“کاواضح پیغام دیتے ہوئے کہاہے کہ امریکا کے ساتھ مل کر آگے بڑھنے اور بہترین تعلقات قائم کرنے کےلئے پرعزم ہیں لیکن قومی سلامتی پرکوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، پاکستان دہشت گردی کے خلاف سب سے بڑی جنگ لڑ رہا ہے ، امریکا اس جنگ میں اسٹرٹیجک شراکت دارہونے کی یقین دہانی کر ائے۔ منگل کوامریکی وزیرخارجہ ریکس ٹیلرسن افغانستان سے مختصر دورے پر اسلام آبادپہنچے ۔انہوں نے آمدکے فور ی بعد پی ایم آفس میں وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی سے ملاقات کی جس میں وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف ،وزیر داخلہ احسن اقبال، وزیر دفاع خرم دستگیر ، سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ ،آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار بھی موجود تھے جبکہ ریکس ٹیلرسن کے ساتھ وفد میں پاکستان میں تعینات امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل بھی شامل تھے۔ ملاقات میں وزیر اعظم نے کہاکہ پاکستان دہشت گردی کے خلاف جنگ کےلئے پرعزم ہے ہم نے دہشت گردی کےخلاف سب سے زیادہ قربانیاں دی ہیں، عالمی برادری کو پاکستان کی قربانیوں کی قدر کرنا چاہیے ۔ انہوں نے کہاکہ امریکا یقین دہانی کرواسکتا ہے کہ ہم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اسٹرٹیجک حصہ دار ہیں اور آج پاکستان دنیا میں دہشت گردی کے خلاف سب سے بڑی جنگ لڑ رہا ہے خطے میں دہشت گردی کے خاتمے کیلئے اقوام عالم کو بھی کردارادا کرنا ہوگا ۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان دہشت گردی کے خلاف کارروائی اپنے مفاد میں کررہاہے، ہم نے نتائج حاصل کیے ہیں اور امریکا کے ساتھ مل کر آگے بڑھنے اور بہترین تعلقات قائم کرنے کےلئے بھی پرعزم ہیں تاہم قومی سلامتی پرکوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔انہوں نے کہاکہ پاک امریکاتعلقات خطے میں امن وسلامتی کے فروغ میں بھی اہم ہیں ۔انہوںنے کہاکہ پاکستان امریکہ کے ساتھ اقتصادی تعلقات کوبھی فروغ دیناچاہتاہے ۔ وزیراعظم نے کہاکہ پاکستان میں دہشت گردوں کے کوئی ٹھکانے نہیں ،دہشت گردسرحدپارسے کارروائیاں کررہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ بھارت بلوچستان اور ایل اوسی پرجارحیت کررہاہے اس کی اشتعال انگیزی خطے میں امن کی کوششوں کیلئے خطرہ ہے ۔ اس موقع پرامریکی وزیرخارجہ نے کہاکہ دہشت گردی کیخلاف پاکستان کی قربانیوں کی قدرکرتے ہیں اوراس کے ساتھ سکیورٹی سمیت تمام شعبوں میں تعلقات مزید مضبوط بناناچاہتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ خطے میں امن واستحکام اور گہرے معاشی تعلقات مواقع پیدا کرنے کے ہمارے مشترکہ اہداف کےلئے نہایت اہم ہے ۔امریکی وزیرخارجہ کے دہشت گردتنظیموں کے خلاف کارروائی کے مطالبے پرسیاسی اورعسکری قیادت نے واضح کیاکہ پاکستان کو2014ءکے تناظرمیں نہ دیکھاجائے،ہم نے کامیاب فوجی آپریشنز کے ذریعے دہشت گردی کاخاتمہ کیا اوراب ان کی باقیات کونکالاجارہاہے۔ ملاقات کے بعد ایوانِ وزیر اعظم کی طرف سے جاری کردہ ایک ویڈیو میں ریکس ٹلرسن کو یہ کہتے دیکھا جا سکتا ہے کہ پاکستان پورے خطے کی سلامتی کے لیے بہت اہم ہے، اس سے مزید بہتر معاشی تعلقات کی راہ ہموار ہو سکتی ہے اس کے جواب میں وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے جواب دیا کہ ہم امریکہ کے ساتھ مل کر کام کرنے کےلئے پرعزم ہیں۔میڈیارپورٹ کے مطابق ملاقات کے دوران سیاسی و عسکری قیادت نے پاکستان سے متعلق نئی امریکی پالیسی پر اپنے خدشات اور تحفظا ت سے آگاہ کیا۔ ریکس ٹلرسن نے یہ دورہ وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف کی دعوت پر کیا ۔ پاکستان آمد سے قبل افغانستان کے بگرام کے فوجی اڈے پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ریکس ٹلرسن نے کہا کہ ہم نے پاکستان سے اس حوالے سے کچھ مخصوص مطالبات کیے ہیں کہ وہ اس حمایت میں کمی کےلئے اقدامات کریں جو طالبان اور دیگر دہشت گرد تنظیموں کو پاکستان میں مل رہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہم کہہ چکے ہیں کہ یہ شرائط پر مبنی طریقہ ہے اور پاکستان سے ہمارا رشتہ بھی شرائط پر مبنی ہی ہوگا یہ اس پر منحصر ہوگا کہ وہ ایسے اقدامات کرتے ہیں جو ہماری نظر میں نہ صرف افغانستان میں مفاہمت اور امن کے عمل کو آگے بڑھانے کےلئے ضروری ہیں بلکہ مستقبل میں ایک مستحکم پاکستان کےلئے بھی لازم ہیں۔انھوں نے کہا کہ ہم مستقبل میں پاکستان کے استحکام کے لیے بھی اس قدر ہی فکرمند ہیں جتنا کہ کئی معاملے میں افغانستان کے بارے میں ہیں پاکستان کو حالات کا واضح انداز سے جائزہ لینا ہو گا۔ انہوں نے کہاکہ میں سمجھتا ہوں کہ پاکستان کو آنکھیں کھول کر اس صورتحال کا جائزہ لینا چاہیے جس سے وہ دوچار ہیں کہ پاکستان کے اندر اتنی بڑی تعداد میں دہشت گرد تنظیموں کو پناہ کیسے مل جاتی ہے۔واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی افغانستان پالیسی کے سامنے آنے کے بعد سے دہشت گردی کے خلاف بظاہر دونوں اتحادی ملکوں پاکستان امریکہ کے تعلقات کشیدہ ہوگئے ہیں۔ پاکستان نے رواں سال اگست میں اپنی مصروفیات کو وجہ بتا کر ایک اعلیٰ امریکی وفد کے دورے کو منسوخ بھی کر دیا تھا لیکن پاکستانی وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف اور وزیر داخلہ احسن اقبال کے حالیہ دور امریکہ سے برف پگھلتی محسوس ہو رہی ہے،سفارتی حلقوں میں امریکی وزیر خارجہ کی آمد کو ایک بڑی پیش رفت کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ امریکہ کے ساتھ تعلقات میں کئی مثبت پیش رفت سامنے آئیں ہیں جن سے ایک دوسرے کو سمجھنے اور تعاون بڑھانے میں مدد ملی ہے۔ انہوں نے کہا کہ گذشتہ دنوں اغوا شدہ امریکی اور کینڈین جوڑے کی بحفاظت بازیابی سے تعاون اور امید بڑھی ہے۔ ہم صدر ٹرمپ کے چودہ اکتوبر کے پیغام کو سراہتے ہیں جس میں کہا گیا کہ امریکہ اب پاکستان اور اس کے رہنماو¿ں کے ساتھ زیادہ بہتر تعلقات کا آغاز کر رہا ہے۔ انھوں نے پاکستان کی کئی موقعوں پر تعاون کی تعریف بھی کی ہے، افعانستان کے متعلق دونوں ممالک کے درمیان پالیسی اختلافات کھل کر سامنے آتے رہے ہیں۔ ریکس ٹیلرسن نے گذشتہ اگست میں پاکستان سے متعلق ایک بیان میں کہا تھا کہ دونوں ممالک کے درمیان حالیہ برسوں میں اعتماد میں کمی’ آئی ہے کیونکہ ہم نے دیکھا ہے کہ پاکستان کے اندر دہشت گرد تنظیموں کو محفوظ پناہ گاہیں دی گئی ہیں تاکہ وہ امریکی فوج پر حملے کرسکیں اور افغانستان کے اندر قیام امن کی کوششوں کو ٹھیس پہنچا سکیں۔ تجزیہ کاروں کے مطابق ریکس ٹیلرسن کے دورے سے کسی بڑی پیش رفت کی امید نہیں لیکن دونوں کو ایک دوسرے کے موقف کو سمجھنے کا موقع ملا یہ دورہ پاکستان کے ساتھ رابطوں کی پالیسی کا تسلسل ہے۔ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ پاکستان دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پرعزم ہے اور ہم امریکہ کے ساتھ بہتر تعلقات قائم کرنا چاہتے ہیں، پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف سب سے زیادہ قربانیاں دی ہیں ،ہم نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں نتائج حاصل کیے ہیں جبکہ امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹیلرسن نے کہا کہ پاک امریکہ تعلقات مشترکہ اہداف کے حصول اور خطے میں امن وسلامتی کے فروغ میں اہم ہیں،پاکستان امریکہ کے لیے خطے میں اہمیت کا حامل ہے،امریکہ دوطرفہ تعلقات کو فروغ اور تعاون کے ذریعے مواقع فراہم کررہا ہے۔ منگل کو امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹیلرسن نے یہاں وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی سے ملاقات کی جس میں وزیرخارجہ خواجہ محمد آصف،وزیردفاع خرم دستگیر، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ ،ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار اورسیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ سمیت دیگراعلی حکام شریک تھے ۔ملاقات میں دونوں رہنماﺅں کے درمیان پاک امریکاتعلقات سمیت خطے کی صورتحال اور دہشت گردی کے خلاف جنگ سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف سب سے زیادہ قربانیاں دی ہیں اور دہشتگردی کے خلاف جنگ میں ہم نے نتائج حاصل کیے ہیں اور پرعزم ہیں،امریکہ کے ساتھ بہترین تعلقات قائم کرنا چاہتے ہیں۔امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ پاک امریکہ تعلقات مشترکہ اہداف کے حصول اور خطے میں امن وسلامتی کے فروغ میں بھی اہم ہیں ۔انہوں نے کہاکہپاکستان امریکہ کے لیے خطے میں اہمیت کا حامل ہے،امریکہ دوطرفہ تعلقات کو فروغ اور تعاون کے ذریعے مواقع فراہم کررہا ہے۔

     

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ متوقع، 5 لاکھ روپے فی تولہ تک پہنچنے کا امکان

      گلگت تا تاوبٹ شاہراہ منصوبہ، خطے کی ترقی کے نئے دور کا آغاز

      آصف زرداری کے ایوانِ صدر چھوڑنے کی تیاریاں؟ حامد میر کا اہم دعویٰ

      تازہ ترین

      بانی پی ٹی آئی کو آج ہی ہسپتال منتقل کیا جائے، سپریم کورٹ

      بن گویر کا غزہ میں ہر رات ’30 یا 40‘ افراد کو قتل کرنے کا مطالبہ

      ہاکی ورلڈ کپ 2026: نیدرلینڈز، بیلجیم اور پاکستان نے اپنے اپنے قومی اسکواڈز کا اعلان کر دیا

      جماعتِ اسلامی کے امیر العظیم انتقال کر گئے

      عمران خان سے مذاکرات جاری، نبیل گبول کا بڑا دعویٰ

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.