Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • کامیڈین اللہ رکھا پیپسی شو کی ریکارڈنگ کے دوران انتقال کرگئے
    • اوپیک پلس کے خام تیل کی پیداوار بڑھانے کے فیصلے کے بعد عالمی تیل کی قیمتوں میں کمی
    • خیبر پختونخوا حکومت کا نایاب یاک نسل کے تحفظ کے لیے 30 کروڑ روپے سے منصوبے کا آغاز
    • پاکستان میں سونے کی قیمت میں کمی، فی تولہ نرخ ساڑھے 4 لاکھ روپے کے قریب گیا
    • پاکستان بھر میں مون سون بارشوں کے دوسرے اسپیل کی پیش گوئی
    • کیپ وردے کے ووزینہ دنیا کے سب سے زیادہ فالو کیے جانے والے گول کیپر بن گئے
    • محسنی اژه‌ای دوبارہ ایران کے عدلیہ سربراہ مقرر
    • جاپان سے منسلک 10 بحری جہاز آبنائے ہرمز سے نکل گئے
    • اُن لوگوںکو 21 توپوں کی سلامی جو مجھ سے پوچھ رہے ہیں”آپ زندہ ہیں”:وسیم اکرام
    • میرے بعد دوسرے نمبر پر عاطف اسلم اچھے گلوکار ہیں،چاہت فتح علی
    • لینڈ سلائیڈ کے باعث قراقرم ہائی وے بند، سیاح پھنس گئے
    • کیف پر روسی حملہ، 7 افراد ہلاک، رہائشی عمارتیں متاثر
    • پنجاب فوڈ اتھارٹی کا لاہور میں کریک ڈاؤن، شاہدرہ، پارک ویو اور ریلوے روڈ پر 3 فوڈ یونٹس سیل
    • سام سنگ دنیا کی سب سے زیادہ منافع بخش کمپنی بننے کے قریب
    • شام میں داخل ہونے کی کوشش، 100 سے زائد آبادکار گرفتار
    • شعیب ملک نے بیٹے اذہان کے ساتھ فٹبال کے خوبصورت لمحات شیئر کر دیے
    • ویبھوو سوریہ ونشی دوسرے کم عمر ترین بین الاقوامی کرکٹر بن گئے
    • خامنہ ای کی 14 ماہ کی پوتی کے لیے دعائیہ تقریب
    • غزہ میں اسرائیلی ڈرون حملوں میں دو فلسطینی شہید
    • پی سی بی نے کھلاڑیوں کی تنخواہوں کے لیے 1.1 ارب روپے منظور، میچ فیس میں بھی تبدیلی
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    شہباز شریف کو کرپشن کے بادشاہ کو واضح پیغام

    By Daily Khabrainاکتوبر 25, 2017
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    shahbaz
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    لاہور (اپنے سٹاف رپورٹر سے)وزےراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشرےف نے کہاہے کہ توانائی منصوبو ں پر کام کرنے کے حوالے سے محنت، امانت، دیانت اور جہد مسلسل کی نئی تاریخ رقم ہوئی ہے اورموجودہ حکومت کے توانائی پراجیکٹس پاکستان کی ترقی و خوشحالی میں سنگ میل ثابت ہورہے ہیں۔ گزشتہ سوا چار برس کے دوران توانائی کے کئی منصوبے مکمل ہونے سے ملک میں 15برس سے چھائے اندھیرے دور ہو گئے ہیں جبکہ پنجاب حکومت توانائی کی مستقبل کی ضرورےات کو مدنظررکھتے ہوئے1263مےگاواٹ کا نےا گےس پاور پلانٹ لگا رہی ہے۔بجلی کاےہ منصوبہ ملک کی ضرورےات اورمستقبل مےں توانائی کے چےلنجز کو سامنے رکھ کر بناےاگےا ہے اور اس منصوبے سے حاصل ہونے والی بجلی عوام کودیگر گیس پاور پراجیکٹس کی طرح سستی ملے گی۔وہ آج مسلم لےگ(ن) کے منتخب نمائندوں سے گفتگو کررہے تھے ۔وزےراعلیٰ نے کہا کہ توانائی منصوبے پاکستان کی ترقی و خوشحالی کے منصوبے ہےںاور مسلم لیگ(ن) نے توانائی بحران پر قابو پانے کیلئے جتنے مخلصانہ اور سنجیدہ اقدامات سواچار برس میں کئے اسکی مثال پاکستان کی70سالہ تارےخ مےں نہیں ملتی، توانائی بحران کے خاتمے کیلئے گزشتہ چند برس کے دوران تیز رفتاری سے سنجیدہ اقدامات کئے گئے ہیں،اسی طرح چائنہ پاکستان اکنامک کوریڈور کے تحت پاکستان بھر میں توانائی منصوبوں کو تیزی سے آگے بڑھایا گےا ہے۔چائنہ پاک اکنامک کوریڈور کے تحت کوئلے، سولر، ونڈ اور ہائیڈل پاور کے منصوبے ملک بھر میں لگائے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں سی پیک کے تحت متعدد منصوبوں پر دن رات کام ہو رہا ہے جو تکمیل کی جانب بڑھ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چین نے پاکستان میں مختلف شعبوں میںاربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کی ہے اور 36ارب ڈالر سے زائد کی سرمایہ کاری صرف توانائی کے منصوبوں میں کی گئی ہے،سی پیک کے تحت چین کی توانائی کے منصوبوں میں 36 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری اےک بہت بڑا اقدام ہے۔ چائنہ پاکستان اکنامک کوریڈور سے پاکستان میں غیرملکی سرمایہ کاری کے دروازے کھلے ہیں۔ سی پیک ایک ایسا معاشی منصوبہ ہے جس سے خطے کے تمام ممالک استفادہ کریںگے۔وزےراعلیٰ نے کہا کہ توانائی بحران پر قابو پانے کےلئے پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت کی شب و روز کی محنت رنگ لائی ہے اور یہ موجودہ حکومت کی کاوشوں کا ثمر ہے کہ سسٹم میں ہزاروں میگا واٹ بجلی شامل ہوچکی ہے ۔ساہیوال کول پاور پلانٹ سے 1320میگا واٹ بجلی کی پیداوار حاصل ہورہی ہے جبکہ گیس کی بنیاد پر3600میگاواٹ کے پاورپلانٹس ریکارڈ مدت میں مکمل کئے گئے ہیں ، اسی طرح قائداعظم سولر پارک بہاولپو ر میں 400 میگا واٹ سولر کے منصوبے مکمل ہو چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت کی معاشی پالیسیوں سے ملک میںترقی کا عمل تیز ہوا ہے اورمسلم لےگ(ن) کی حکومت ملک کی ترقی اورعوام کی خوشحالی کے اےجنڈے کو مشن سمجھ کرآگے بڑھارہی ہے لےکن بعض سےاسی عناصرنے ملک کی ترقی اورعوام کی خوشحالی کے سفر مےں رکاوٹےں کھڑی کےں جس مےں دھرنا گروپ پےش پےش رہا۔دھرنا گروپ کی عوام دشمن پالےسےاںپوری قوم کے سامنے آشکار ہوچکی ہےںاورعوام کی ترقی کے ان مخالفین کو ہر محاذ پر ناکامی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ انہوںنے کہا کہ ماضی مےں قومی وسائل پر ڈاکے ڈالے گئے اوراسکے مقابلے مےںہمارے دور مےں منصوبے شفاف انداز مےں ریکارڈ مدت میں مکمل ہوئے ہےں۔ انہوںنے کہا کہ سابق ڈکٹیٹر کے حواریوں نے پنجاب بےنک پر اربوں روپے کا ڈاکہ ڈالاجبکہ پیپلز پارٹی کے دور میں توانائی منصوبوں کے نام پر قوم سے گھناﺅنا کھیل کھیلا گےااورمجرمانہ غفلت اور کرپشن کرکے ملک و قوم کو اندھےروں مےں ڈبوےاگےا،اسی طرح دھرنوں اورلاک ڈاﺅن کے ذرےعے ملک کی ترقی اور خوشحالی کےخلاف ساز ش کی گئی اور دھرنوں اورلاک ڈاﺅن کے باعث قومی معیشت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچاےاگےا۔ انہوںنے کہا کہ ان تمام عناصر نے پاکستان کو تباہ و برباد کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی۔ انہوںنے کہا کہ ماضی مےں کرپشن کی بہتی گنگا میں ہاتھ دھونے والے شفافیت کا لیکچر دینے سے پہلے اپنے گریبانوں میں جھانکیں، پاکستان مسلم لےگ(ن) کی حکومت کا دامن کرپشن سے پاک ہے اورہمارے مخالفےن بھی اےک پائی کی کرپشن کا ثبوت سامنے نہےں لاسکے۔ وزےراعلیٰ نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت کے سواچاربرس شفافیت، خدمت اور دیانت کا منہ بولتا ثبوت ہےں۔ انہوںنے کہا کہ پاکستان مےں انتشار ےا منفی سیاست کی کوئی گنجائش نہےںاور پاکستان کے عوام اپنے مسائل کا حل اور خوشحالی چاہتے ہےں اورپاکستان مسلم لےگ(ن) کی حکومت ملک و قوم کی ترقی اور خوشحالی کے سفرکو کامیابی سے آگے بڑھاتی جائےگی۔ وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے سابق چیف الیکشن کمشنر جسٹس (ر) حامد مرزا کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے سابق رکن قومی اسمبلی وسابق سفیر میاں عبدالوحید کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے پولیو کے عالمی دن کے موقع پر پیغام میں کہاہے کہ یہ دن پولیو کے خاتمے کےلئے زیادہ محنت کےساتھ کام کرنے کےلئے عہد کی تجدید کا موقع فراہم کرتا ہے۔پولیو سے پاک پاکستان ہمارا مشن ہے۔ انہوںنے کہاکہ ہم اپنے بچوں کو محفوظ اور صحت مند مستقبل دینے کے لئے ہر ممکن وسائل بروئے کار لا رہے ہیں۔ پنجاب حکومت پولیو کے خاتمے کی کوششوں کو تقویت دینے کےلئے بھر پورآگاہی مہم چلا رہی ہے۔ پاکستان سے پولیو کے خاتمے کےلئے پنجاب کا کردار نہایت اہمیت کا حامل ہے۔ وطن عزیز سے پولیو جیسے موذی مرض کا خاتمہ حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے ۔ حکومت پولیو کے خاتمے کے لیے تمام ضروری اقدامات کر رہی ہے ۔ پاکستان کو پولیو فری خطہ بنانے کیلئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے گی۔ پنجاب حکومت پوری سنجیدگی کےساتھ پولیو کے تدارک کیلئے دن رات کام کر رہی ہے۔

     

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      خیبر پختونخوا حکومت کا نایاب یاک نسل کے تحفظ کے لیے 30 کروڑ روپے سے منصوبے کا آغاز

      پاکستان میں سونے کی قیمت میں کمی، فی تولہ نرخ ساڑھے 4 لاکھ روپے کے قریب گیا

      پاکستان بھر میں مون سون بارشوں کے دوسرے اسپیل کی پیش گوئی

      تازہ ترین

      کامیڈین اللہ رکھا پیپسی شو کی ریکارڈنگ کے دوران انتقال کرگئے

      آئرلینڈ نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ چیمپئن بھارت کو 2-0 سے وائٹ واش کر دیا

      وینزویلا :زلزلے میں ارجنٹائن کے فٹبالر لوکاس ٹریخو نے اہلیہ اور دو بچوں کو کھو دیا

      تھور، گلگت بلتستان میں کلاؤڈ برسٹ سے بڑے پیمانے پر تباہی

      اسلام آباد، کشمیر، پشاور ،لاہور میں زلزلے کے جھٹکے شدت 5.9ریکارڈ

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.