Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • عائزہ خان کا دانش تیمور کے ساتھ تصاویر ڈیلیٹ کرنا، مداحوں میں تشویش، ’’کچھ تو گڑبڑ ہے!‘‘
    • شدید موسمی حالات کے باعث پاکستان بھر میں 55 ملکی و بین الاقوامی پروازیں متاثر
    • سکھ علیحدگی پسند گروپ نے خالصتان کے دارالحکومت کا اعلان کر دیا
    • انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ سے بابر اعظم کے باہر ہونے کا خدشہ
    • باسط علی کو دل کا دورہ، سابق پاکستانی کرکٹر اسپتال منتقل
    • برآمدات میں کمی، سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان تجارت میں تنزلی
    • پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ نے سندھ میں گیس کے نئے ذخائر دریافت کرلیے
    • پاکستان میں سونا مہنگا ہوکر 4 لاکھ 60 ہزار روپے سے اوپر، چاندی 7 ہزار روپے سے تجاوز کرگئی
    • روس کے بیلگورود پر یوکرینی میزائل حملہ، 6 افراد ہلاک
    • مانچسٹر سپر جائنٹس نے دی ہنڈرڈ کا ٹائٹل جیت لیا
    • راولپنڈی، اسلام آباد میں موسلا دھار بارش، نشیبی علاقے ڈوب گئے گھروں میں پانی داخل
    • سیال ڈیم سے بھارت نے پانی چھوڑ دیا، سیلاب کا الرٹ جاری
    • کردستان ریجنل گورنمنٹ کے وزیراعظم کے دفتر پر ڈرون حملہ
    • بن گویر کا غزہ میں ہر رات ’30 یا 40‘ افراد کو قتل کرنے کا مطالبہ
    • رونالڈو کا فٹبال سے ریٹائرمنٹ کا عندیہ، سیزن کے اختتام پر الوداع کا امکان
    • خواہش ہے پاکستان کو چلانے والا حضرت عمرؓ جیسا ہو:نعمان اعجاز
    • ہالی ووڈ کی معروف اداکارہ ہیڈن پنیٹیئر 36 سال کی عمر میں چل بسیں
    • پنجاب کی ایک خاتون وزیر نے لاہور کے ایک ڈیزائنر کو مبینہ طور پر اسی لاکھ روپے کے دو جوڑوں کا آرڈر دیا ہے، واٹس ایپ پر وائرل آڈیو میں دعویٰ: صحافی طارق متین
    • یوم آزادی کے موقع پر اسلام آباد میں سٹی پریڈ کی تقریب
    • ٹرانسپورٹ ہڑتال سے پاکستان کی ٹیکسٹائل برآمدات متاثر: اپٹما
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    والدین نے سسرا ل سے بیٹی ا غوا کر کے حمل ضائع کر ا دیا

    By Daily Khabrainنومبر 1, 2017
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    فےصل آباد(رپورٹ:یونس چوہدری) پسند کی شادی کا بھیانک انجام“ والدین نے سسرالیوں کے گھر ے زبردستی اٹھا کر اپنی تین ماہ کی حاملہ بیٹی کا ابارشن کروا ڈالا۔ بیٹی کے سسر، خاوند اور دیور کے خلاف اغوا اور حرام کاری کےالزام میں مقدمہ درج کروا دیا۔ پولیس نے لڑکی کے سسر اور دیور کو گرفتار کر کے جیل بھجوا دیا جبکہ والدین نے بیٹی کے خاوند پر مختلف تھانوں میں مزید دو مقدمات درج کروا دیئے۔ اس کے بھائی کو گھر سے اغوا کر کے لے گئے۔ اس کو چھت کے گاڈر سے الٹا لٹکا کر منہ پر مرچیں باندھ کر بےہمانہ تشدد کا نشانہ بنایا۔ موٹر سائیکل اور رجسٹریشن بک چھین لی گئی جبکہ اپنے ماموں زاد کزن سے پسند کی شادی کرنےوالے نوجوان کا کہنا ہے کہ میرے سسرالی میرے اور اہل خانہ پر ظلم کے پہاڑ توڑ رہے ہیں۔ ہمارا جینا دو بھر کر دیا ہے اور بیٹی کو طلاق نہ دینے کی صورت میں مزید مقدمات میںپھنسوانے اور مجھے وکیل سمیت قتل کر دینے کی سسرالی دھمکیاں دے رہے ہیں۔ یہ بات چک نمبر 561آبادی نمبر 3بخاری کورٹ جڑانوالہ کے رہائشی 27سالہ عمران نے ”خبریں“ کو بتائی۔ اس نے بتایا کہ میں نے اور منصور آباد کے علاقہ ملک پور سردا کالونی کی رہائشی ماموں زاد کزن 22سالہ ارم نے دسمبر 2016میںپسند کی شادی کی تھی۔ کورٹ میں جا کر شریعت محمدی کے تحت نکاح کیا۔ شادی کے بعد میرے سسرالی میرے اور میری بیوی سمیت میرے اہل خانہ کی جان کے دشمن بن گئے۔ میرے سمیت میرے والد صدیق، بھائی لطیف کے خلاف تھانہ منصور آباد میں اغوا اور زنا کے الزام میں مقدمہ درج کروا کر والد اور بھائی کو گرفتار کروا کر جیل بھجوا دیا دونوں چالیس دن جیل میں رہے اور میری بیوی کے بیانات پر مقدمہ خارج ہو گیا تو میرے والد اور بھائی کو رہائی ملی۔ جس کے میرے سسر مولوی مشتاق نے اپنے ساتھی احمد کمال بٹ کے ہمراہ تھانہ کوتوالی میں دھمکیوں اور تھانہ صدر فیصل آباد میں چوری کے الزام میں میرے خلاف مقدمہ درج کروا دیا اور میرے بھائی رحمان کو میرا سسر مشتاق، سالے امتیاز، اشتیاق اپنے ساتھیوں صاحب عرف صاحبا کے ہمراہ گھر سے زبردستی اٹھاکر لے گئے اور لےجا کر اسے چھت کے گاڈر سے لٹکا کر اس کے منہ پر مرچیں باندھ کر وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا۔ میڈیکو لیگل میں تشدد ثابت اور مقدمہ درج ہونے کے خوف سے مجھے صلح کی پیشکش کی اور چھینی موٹر سائیکل ایف ایس بی 273اور رجسٹریشن بک واپس دینے کا وعدہ کیا مگر بعد ازاں وعدے سے منحرف ہو گئے اور میری تین ماہ کی حاملہ بیوی ارم کو اٹھا کر لے گئے اور اس کا حمل ضائع کر وا دیا۔ میری بیوی ان کی تحویل میں ہے۔ اس سے من مرضی کے بیانات دلوائے جا رہے ہیں۔ حالانکہ اس سے قبل میری بیوی ارم میرے حق میں بیانات ریکارڈ کروا چکی ہے۔ ایک سوال کے جواب میں اس نے بتایا کہ شادی کے بعد میرے سسرالیوں نے تقریباً سات ماہ بعد 22جون 2016کو اغوا کیا تھا اور اب میں انصاف فراہمی کےلئے عدالت سے رجوع کرلیا ہے اس امر پر سسرالیوں کے ظلم و ستم کا شکار نوجوان عمران نے وزیر اعلیٰ پنجاب، چیف جسٹس صاحبان، آئی جی پنجاب، آر پی او اور سی پی او فیصل آباد سے مطالبہ کیا ہے کہ نوٹس لےکر انصاف فراہم اور سسرال والوں کے ظلم و ستم سے مجھے اور میرے اہل خانہ کو بچایا جائے۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      شدید موسمی حالات کے باعث پاکستان بھر میں 55 ملکی و بین الاقوامی پروازیں متاثر

      سکھ علیحدگی پسند گروپ نے خالصتان کے دارالحکومت کا اعلان کر دیا

      برآمدات میں کمی، سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان تجارت میں تنزلی

      تازہ ترین

      بن گویر کا غزہ میں ہر رات ’30 یا 40‘ افراد کو قتل کرنے کا مطالبہ

      ہاکی ورلڈ کپ 2026: نیدرلینڈز، بیلجیم اور پاکستان نے اپنے اپنے قومی اسکواڈز کا اعلان کر دیا

      جماعتِ اسلامی کے امیر العظیم انتقال کر گئے

      عمران خان سے مذاکرات جاری، نبیل گبول کا بڑا دعویٰ

      فیفا ورلڈکپ: انگلینڈ کو شکست، ارجنٹائن فائنل کا ہیرو بن گیا

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.