Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • افغانستان کو انسانی امداد کی فراہمی، 355 کنٹینرز کی کلیئرنس پر یونیسف کا پاکستان کسٹمز کو خراجِ تحسین
    • پمز میں آگ لگنے سے 14 نومولود جاں بحق ای ڈی کی تصدیق
    • پاکستان میں 12 ربیع الاول کی تیاریاں عروج پر، ملک بھر میں جشنِ میلاد النبی ﷺ کی تیاریاں مکمل
    • بابر اعظم کی انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں پاکستان ٹیم میں واپسی
    • میراڈونا کے ’ہینڈ آف گاڈ‘ گول والی گیند 94 کروڑ پاکستانی روپوں میں نیلام
    • پاکستان کا چین کے ساتھ روبوٹکس کے شعبے میں نئی شراکت داری کے امکانات کا جائزہ
    • بھارت میں کتے کی انوکھی واردات، لاکھوں کے زیورات سے بھرا بیگ لے کر فرار
    • رگبی لیگ کے عظیم کھلاڑی سر بلی بوسٹن 92 برس کی عمر میں چل بسے
    • ایرانی وزیر داخلہ اسکندر مومنی نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کا دورہ ایران کامیاب قرار دے دیا
    • برائیڈن کارس کے نائٹ کلب تنازع پر مائیکل وان کا سخت ایکشن کا مطالبہ
    • ایران پر امریکی پابندیاں، چین کا اپنے مفادات کیلئے ضروری اقدامات کا اعلان
    • بنگلادیش کی مکہ دفاعی معاہدے میں شمولیت کی خواہش
    • 40 سے زائد امدادی جہاز ایرانی ناکہ بندی عبور کرگئے، سینٹ کام کا دعویٰ
    • دعا لیپا نے شادی کو زندگی کا یادگار ترین دن قرار دے دیا
    • سندھ میں ای اسپورٹس چیمپئن شپ 2026 کا آغاز، 30 لاکھ روپے کی انعامی رقم
    • کرکٹرز نے نظام بگاڑا، اب کسی اور کو الزام نہیں دے سکتے: سکندر بخت
    • چار خواتین کوہ پیماؤں نے بغیر پورٹرز کے 7 ہزار میٹر سے بلند چوٹی فتح کرلی
    • فاطمہ ثنا پُرعزم، پاکستان کی ایشیا کپ میں شاندار کارکردگی پر نظریں
    • ایران نے میرے بیٹے کو نشانہ بنانے کی کوشش کی، نیتن یاہو کا دعویٰ
    • پاکستان کا نیا اسپیڈ اسٹار: قیوم خان کی 150 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے بولنگ
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    حالات کی خرابی کس نے پیدا کی ؟خواجہ آصف نے نام واضح کر دیا ۔۔

    By Daily Khabrainنومبر 6, 2017
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    اسلام آباد(ویب ڈیسک )وزیر خارجہ خواجہ آصف نے کہا ہے کہ افغانستان میں حالات کی خرابی کا الزام پاکستان کو نہیں دیا جاسکتا، امریکا کے ساتھ اعتماد کا فقدان آج بھی برقرارہے، امریکا کی مشروط پالیسی سے افغان مفاہمتی عمل کو دھچکا لگا، ایک تقسیم شدہ معاشرہ مفاہمتی عمل کو مشکل بنا رہا ہے،ہمیں آبی مسائل اور افغانستان میں دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہوں سے نمٹنا ہوگا، پاکستان میں دہشت گردوں کا کوئی منظم وجود نہیں، ہمیں خودساختہ دہشت گردی اور مہاجرین کے مسائل سے نمٹنا ہے،ہماری معیشت اس وقت دنیا کی تیزی سے ترقی کرتی ہوئی معیشت ہے اور امریکا کے پاک بھارت تعلقات معمول پر لانے میں کردار کو خوش آمدید کہتے ہیں،خطے میں صورتحال پیچیدہ ہے،ہم ایک مستحکم اور محفوظ افغانستان چاہتے ہیں،پاکستان اور امریکا کے مابین تناو کی کیفیت اچھی پیر کو اسلام آباد میں جاری پاکستان اور امریکا کے درمیان ٹریک ٹو مذاکرات کے چوتھے دور میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر خارجہ خواجہ آصف نے کہا خطے میں صورتحال پیچیدہ اور نئی امریکی پالیسی پر اختلاف رائے ہے، ہم ایک مستحکم اور محفوظ افغانستان چاہتے ہیں، ایک تقسیم شدہ معاشرہ مفاہمتی عمل کو مشکل بنا رہا ہے، افغانستان میں حکومت اختلافات کا شکار جب کہ منشیات اور لا قانونیت عروج پر ہے لہذا افغان مسائل کا الزام پاکستان کو نہیں دیا جا سکتا۔انہوں نے کہا ہمیں آبی، مہاجرین کے مسائل، افغانستان، پاکستان میں دہشت گردوں کی پناہ گاہوں سے نمٹنا ہے تاہم امریکا کی مشروط پالیسی سے افغان مفاہمتی عمل کو دھچکا لگا، افغانستان کو معاشی چیلنجز، پوست کی کاشت، منشیات اسمگلنگ اور دہشت گردی کا سامنا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ افغانستان میں دہشت گردوں کے محفوظ ٹھکانوں کو ختم کرنا ہو گا جب کہ پاکستان کی قربانیوں کے باوجود پاکستان پر الزام تراشی افسوسناک ہے، دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے انٹیلی جنس تعاون ناگزیر ہے، ہم نہیں چاہتے کہ پاکستان کی سرزمین کسی بھی ہمسایہ ملک کے خلاف استعمال ہو۔وزیرخارجہ خواجہ آصف نے کہا کہ افغانستان میں بھارت کے وسیع تر کردار کے خلاف ہیں، افغانستان کے لیے پاکستان اور امریکا کا کردار اہمیت کا حامل ہے، پاکستان اور امریکا نے سوویت یونین اور القاعدہ کو مل کر خطے سے نکالا، پاکستان اور امریکا ے مابین تناو کی کیفیت اچھی نہیں لہذا دونوں ممالک کو تعلقات کو بہتر بنانے کے لیے کوششیں کرنا ہوں گی۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کے خلاف کارروائی اپنے ملکی مفاد میں کررہے ہیں، دہشت گردی کے خلاف جنگ پاکستان کے دفاع کی جنگ ہے جب کہ پاک بھارت تنازعات کے خاتمے کیلئے امریکی کردار کا خیرمقدم کرتے ہیں۔مذاکراتی دورکے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے خواجہ ا?صف نے کہا کہ اس وقت اختلافات موجود ہیں اور امریکا کے ساتھ اعتماد کا فقدان آج بھی برقرارہے تاہم رابطے بھی ضرور قائم ہیں، دہشت گردوں کے پناہ گاہوں کے بارے اقدامات افغانستان نے خود کرنا ہے تاہم امریکا کا پاکستان کو مورد الزام ٹھہرانا قطعی غلط ہے۔وزیر خارجہ نے کہا کہ بہت سے ایسے مسائل افغانستان کے اندر ہیں جو افغانی حکومت نے ہی حل کرنے ہیں، ہم چاہتے ہیں ہمارے افغان بھائی امن میں رہ سکیں، افغان امن ہماری اولین ترجیح ہے کیونکہ افغانستان میں امن پاکستان کے لیے ضروری ہے، افغانستان میں امن ہماری خواہش ہے لیکن الزاشی تراشی کی بجائے مثبت کرداراداکرناچاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ افغانستان دہشت گردی کا سہولت کار کا کردار ادا کررہا ہے، افغانستان کی ساری معیشت اور ڈرگ ٹریڈ کی وجہ سے پریشرگروپس چاہتے ہیں یہ جنگ جاری رہے جب کہ افغان مہاجرین کے بارے میں امریکا کی الزام تراشی قابل قبول نہیں۔بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ ا?صف نے کہا کہ پاکستان امریکہ مذاکرات سے بہتر نتائج کی امید ہے، تمام فریقین چاہتے ہیں کہ خطے میں امن ہو، پاکستان مستحکم اور پرامن افغانستان کا حامی ہے،پاکستان نے عظیم قربانیوں کے بعد دہشتگردی نیٹ ورک ختم کیئے۔ہم آخری دم تک دہشتگردی کے خلاف لڑیں گے ، پاکستان اپنے اور عالمی مفاد کی خاطر دہشتگردی کے خلاف جنگ لڑرہا ہے، افغانستان سے سرحدی نظام کی بہتری کے لیے انٹیلی جنس شیئرنگ ضروری خطے میں صورتحال پیچیدہ ہے، اور نئی امریکی پالیسی پر اختلاف ہے، پاکستان کے امن کے لیے افغانستان میں امن ضروری ہے، امریکہ کی نئی پالیسی پر کچھ تحفظات ہیں۔امریکہ افغانستان میں بھارت کے کردار کو محدود کرے، افغانستان کے مسائل پر پاکستان کو مورد الزام لگانا غلط ہے، افغانستان میں کچھ لوگ چاہتے ہیں کہ تنازعات قائم رہیں۔افغانستان میں مشیات کی پیداوار اور لاقانونیت عروج پر ہے۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      افغانستان کو انسانی امداد کی فراہمی، 355 کنٹینرز کی کلیئرنس پر یونیسف کا پاکستان کسٹمز کو خراجِ تحسین

      پمز میں آگ لگنے سے 14 نومولود جاں بحق ای ڈی کی تصدیق

      پاکستان میں 12 ربیع الاول کی تیاریاں عروج پر، ملک بھر میں جشنِ میلاد النبی ﷺ کی تیاریاں مکمل

      تازہ ترین

      پمز میں آگ لگنے سے 14 نومولود جاں بحق ای ڈی کی تصدیق

      بانی پی ٹی آئی کو آج ہی ہسپتال منتقل کیا جائے، سپریم کورٹ

      بن گویر کا غزہ میں ہر رات ’30 یا 40‘ افراد کو قتل کرنے کا مطالبہ

      ہاکی ورلڈ کپ 2026: نیدرلینڈز، بیلجیم اور پاکستان نے اپنے اپنے قومی اسکواڈز کا اعلان کر دیا

      جماعتِ اسلامی کے امیر العظیم انتقال کر گئے

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.