تازہ تر ین

آسمانی آفت پاکستان پہنچ گئی

لاہور (آئی این پی) پنجاب بھر میں اسموگ کے باعث مختلف ٹریفک حادثات اور بیماریوں کے پھیلنے کے بعد علمائے کرام نے اسموگ کو آسمانی آفت قرار دیتے ہوئے عوام کو توبہ استغفار اور نماز استسقا ادا کرنے کا مشورہ دےدیا ۔ علمائے کرام کے مطابق اسموگ ایک آسمانی آفت ہے اور اس سے بچنے کا واحد حل اپنے رب کے حضور توبہ ہے جس کےلئے سارے مسلمانوں کو مصلے پر آنا پڑے گا۔ اگرچہ آئندہ کئی روزتک بارش کا کوئی امکان نہیں لیکن نماز استسقا اور توبہ سے بڑی بڑی مصیبتیں ٹل جاتی ہیں اور اس عمل کی بدولت اللہ کی رحمت سے بارش بھی ہوسکتی ہے اورقوم کو درپیش مسائل سے بھی چھٹکارا مل سکتا ہے۔ جس ملک میں اسلامی نظام کا مذاق اڑایا جائے وہاں اس طرح کی آفات کا وارد ہونا کوئی بڑی بات نہیں، قوم کواپنے اعمال درست کرکے سچی توبہ کرنی چاہئے۔واضح رہے کہ لاہور سمیت پنجاب بھر میں چھائی اسموگ سے شہری شدید متاثر ہو رہے ہیں، ایک طرف اسپتالوں میں آنکھوں اور سانس کے مریضوں کی تعداد بڑھتی جا رہی ہے تو دوسری طرف حد نگاہ کم ہونے سے حادثات بھی بڑھ گئے ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain