Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • ڈی آئی خان میں فائرنگ، 4 ایف بی آر اہلکار شہید
    • سونے کی قیمت میں استحکام 10 گرام کی قیمت 3 لاکھ 75 ہزار روپے
    • سمریتی مندھانا بھارتی ویمنز کرکٹ ٹیم کی کپتان مقرر
    • سنا میر کیلئے بڑا اعزاز، کینیڈا سپر 60 ویمنز ٹرافی ان کے نام سے منسوب
    • آبنائے ہرمز میں ٹینکر نامعلوم چیز سے ٹکرا گیا
    • اسلام آباد میں ڈینگی کے وار 21 کیسز سامنے آگئے
    • کیمرون گرین جنوبی افریقہ کے خلاف پہلے ٹیسٹ سے باہر
    • آزاد کشمیر میں بارش اور برفباری درجہ حرارت میں نمایاں کمی
    • جنگ سے تباہ حال ایران کا ایشین گیمز میں شاندار کارنامہ، 52 تمغے جیت لیے
    • پی ٹی آئی مارچ اور دھرنا ختم کرے، حکومت مذاکرات کیلئے تیار : وزیراعظم شہباز شریف
    • آئرلینڈ، اسرائیل فٹبال میچ میں تھوکنے کے واقعے کی یوئیفا تحقیقات کرے گا
    • یمن میں انسانی بحران سے نمٹنے کیلئے فرانس مزید 3.36 ملین ڈالر فراہم کرے گا
    • خلیجی ممالک میں تیل کی سپلائی بحال عالمی منڈی میں قیمتیں کریش کرگئیں
    • NCCIA نے پوچھ گچھ کے بعد بھی محمد رضوان کا موبائل فون واپس نہیں کیا
    • پنجاب بھر میں دفعہ 144 نافذ پابندیاں 10 روز تک برقرار رہیں گی
    • فلائی دبئی کے واقعے میں ایران کے ملوث ہونے کا کوئی ثبوت نہیں ملا، امریکی نائب صدر
    • جماعت نہم کا پرچہ ری چیکنگ عمل بارے طلبہ اور والدین کا شدید تحفظات کا اظہار
    • سرکاری محکموں میں بھرتیوں کے عمل کو شفاف بنانا حکومت کی اولین ترجیحات امجد حسین
    • بجلی چوروں کیخلاف کریک ڈان تیز، رورل سب ڈویژن تلہ گنگ میں 4 ڈائریکٹ کنڈے پکڑے گئے
    • موٹر سائیکل چوری و دیگر وارداتوں میں ملوث گینگ کا سرغنہ گرفتار،11 مسروقہ موٹر سائیکل اور رقم برآمد
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    انصاف نہیں اللہ تیرا رحم و کرم چاہتے ہیں، حاجی عبدالوہاب کا روح پرور خطاب

    By Daily Khabrainنومبر 6, 2017
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    haji abdul wahab
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    رائے ونڈ (نامہ نگار) اے اللہ دنیا میں عالم اسلام کو امن کا گہوارہ بنادے ،ہمارے گناہوں کو درگزر کرکے ہمیں معاف فرمادے ،اپنی راہ پر چلنے والا بنادے ،اپنے حبیب کی سنتوں پر عمل کرنے والوں میں شامل فرما،ہمیں دعوت و تبلیغ کے مشن کو زندہ کرنے والا بنا دے ،ہمیں حلال رزق عطا فرما ،ہم غیر اللہ سے ناطہ توڑ کر صرف تجھ سے مدد مانگیں ،ہمارے زنگ آلودہ دل و دماغ کو اپنے کرم اور رحمت سے دھو ڈال ،ہمیں انصاف نہیں تیرا رحم و کرم چاہئے ۔رائے ونڈ میں منعقدہ سالانہ عالمی تبلیغی اجتماع کا پہلا مرحلہ امیر جماعت حاجی عبدالوہاب کی رقت آمیز اجتماعی دعا کیساتھ پر امن طور پر اختتام پذیر ہوگیا ،اجتماعی دعا میں کم و بیش دس لاکھ افراد نے شرکت کی ،ہزاروں افراد نے اجتماعی دعا کے بعد چلہ کیلئے وقت لکھوایا ،سینکڑوں جوڑوں کا نکاح کروایاگیا ،ہزاروں جماعتیں تشکیل کیلئے اندرون و بیرون ملکوں کیلئے کمر بستہ ہوگئیں ،شرکاءنے تبلیغی جماعت کے کارکنوں کی معاونت اور محکمانہ اہلکاروں کی مدد سے واپسی کا آسان راستہ اختیار کیا اور دیکھتے ہی دیکھتے لاکھوں کا مجمع چند گھنٹوں میں اپنی منازل کی طرف روانہ ہوگیا ،آئندہ جمعرات کو اجتماع کی تیاریوں کیلئے پنڈال کی صفائی کا کام شروع کردیا گیا ہے ،تاہم محکمانہ کیمپ تاحال جوں کے توں موجود رہیں گے ،کسی اہم حکومتی شخصیت نے اجتماعی دعا میں شرکت نہیں کی ،یادرہے کہ تبلیغی جماعت کے معتبر اکابرین نے چند سالوں سے حلقہ خواص کو مکمل طور پر بند کردیا تھا جس کی وجہ سے کسی خاص شخصیت کا خاص طریقے سے استقبال اور قیام کا خاص انتظام نہیں کیا جاتا ،جس کی وجہ سے اہم سیاسی شخصیات کی شرکت کم ہوگئی ہے ،اجتماع کے پرامن گزرنے پر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے سربراہان نے اپنے کیمپوں میں شکرانے کے نوافل ادا کئے ،پہلے مرحلہ میں ہجوم گزشتہ سالوں کی نسبت زیادہ رہا ،دعا میں برما سمیت مسلمانان عالم اسلام پرمختلف ملکوں میں نازل مصائب سے چھٹکارا کیلئے اللہ کے حضور گڑگڑا کر اور نام لیکر دعاکی گئی ۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      ڈی آئی خان میں فائرنگ، 4 ایف بی آر اہلکار شہید

      اسلام آباد میں ڈینگی کے وار 21 کیسز سامنے آگئے

      NCCIA نے پوچھ گچھ کے بعد بھی محمد رضوان کا موبائل فون واپس نہیں کیا

      تازہ ترین

      سونے کی قیمت میں استحکام 10 گرام کی قیمت 3 لاکھ 75 ہزار روپے

      سنا میر کیلئے بڑا اعزاز، کینیڈا سپر 60 ویمنز ٹرافی ان کے نام سے منسوب

      آبنائے ہرمز میں ٹینکر نامعلوم چیز سے ٹکرا گیا

      آزاد کشمیر میں بارش اور برفباری درجہ حرارت میں نمایاں کمی

      جنگ سے تباہ حال ایران کا ایشین گیمز میں شاندار کارنامہ، 52 تمغے جیت لیے

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.