تازہ تر ین

بابر اعظم کی ٹاپ 10 میں جگہ برقرار

دبئی(آئی این پی)انٹر نیشنل کر کٹ کونسل ( آئی سی سی) نے نئی ٹی ٹوئنٹی پلیئرز رینکنگ جاری کر دی ہے جس کے مطابق بابر اعظم ایک درجہ تنزلی کےساتھ 10 ویں پوزیشن پرآ گئے ہیں۔بلے بازوں میں پاکستان کے بابراعظم ایک درجہ تنزلی کے ساتھ 10 ویں نمبر پرآ گئے ہیں، ٹاپ 20 میں اور کوئی پاکستانی بیٹسمین موجود نہیں ہے۔ شعیب ملک 25 ویں، احمد شہزاد 27 ویں نمبر پر ہیں۔ بھارتی کپتان ویرات کوہلی سرفہرست ہیں، ایرون فنچ، ایون لیوس، کین ولیمسن، گلین میسکویل، الیکس ہیلز، ہاشم آملہ، جوئے روٹ اور مارٹن گپٹل اپنی پوزیشنز پر موجود ہیں۔بولرز میں عماد وسیم بدستور دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔ اس کے علاوہ کوئی پاکستانی ٹاپ40میں بھی شامل نہیں، شاداب خان 44 ویں، محمد عامر 48 ویں پوزیشن پر ہیں۔ جسپریت بمراہ ٹاپ پر موجود ہیں، راشد خان تیسرے، سیموئل بدری چوتھے، عمران طاہر پانچویں، سنیل نارائن چھٹے، مستفیض الرحمان ساتویں، شکیب الحسن آٹھویں، جیمز فالکنر نویں نمبر پر موجود ہیں، ایش سوڈھی 5 درجہ ترقی کے ساتھ دسویں نمبرپرآ گئے ہیں۔آل راﺅنڈرز کی رینکنگ میں کوئی تبدیلی نہیں آئی، شکیب الحسن بدستور پہلے، گلین میکسویل دوسرے، محمد نبی تیسرے، مارلن سیموئلز چوتھے اور جے پی ڈومنی پانچویں نمبر پر موجود ہیں۔ پاکستان کے شعیب ملک 9 ویں، محمد حفیظ 12 ویں نمبر پر ہیں۔واضح رہے کہ نیوزی لینڈ کی بھارت کے ہاتھوں تیسرے اور آخری ٹی20 میچ میں شکست کے ساتھ ہی پاکستان ٹی20 رینکنگ میں دوبارہ عالمی نمبر ایک بن گیا۔ مستقبل قریب میں کوئی ٹی20 میچ نہ ہونے کے سبب پاکستان کی ٹی20 رینکنگ کو کوئی خطرہ لاحق نہیں۔اس وقت عالمی درجہ بندی میں پاکستان 124 پوائنٹس کے ساتھ پہلے، نیوزی لینڈ اور ویسٹ انڈیز یکساں 120 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے اور تیسرے، انگلینڈ اور بھارت بھی 119 پوائنٹس کے ساتھ بالترتیب چوتھے اور پانچویں نمبر پر موجود ہیں۔عالمی رینکنگ میں جنوبی افریقہ چھٹے، آسٹریلیا ساتویں، سری لنکا آٹھویں، افغانستان نویں اور بنگلہ دیش دسویں نمبر پر موجود ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain