لاہور (خصوصی رپورٹر) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب کیپٹن ریٹائرڈ عارف نواز خان نے 03 پولیس افسران کے تقرر و تبادلے کے احکامات جاری کیے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق، اے آئی جی ٹریننگ سی پی او پنجاب لاہور محمد اطہر وحید کو ایس ایس پی ہیڈ کواٹرز، ٹریفک پنجاب لاہور کی خالی آسامی پر، ایس ڈی پی او صدر پاکپتن ڈی ایس پی ضیاءالحق کو ڈی ایس پی آرگنائزڈ کرائم ساہیوال جبکہ ڈی ایس پی آرگنائزڈ کرائم ساہیوال مسعود احمد کو ڈی ایس پی لیگل ساہیوال ریجن کی خالی آسامی پر تعینات کیا ہے۔
آئی جی پنجاب نے 3 پولیس افسروں کے تبادلے کر دیئے

