ملتان(آئی این پی)سینئر سیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا کہ ملک کے آئین کو تباہ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے،2014کے دھرنے میں عمران خان کو کہا گیا کہ اسی سال الیکشن کروائے جارہے ہیں، سویلین حکومت نے ہمیشہ ملک کو ترقی دی لیکن ہم انہیں برداشت نہیں کرتے ، پرویز مشرف کو کون لیڈرمانے گا، میرا نوازشریف سے کبھی ذاتی تعلق نہیں ٹوٹا، جج صاحبان کو لوگوں کو زندگی اور موت دینے کا حق ہے، جتنے جرنیلوں نے ابھی تک سیاست کی ان کو ماننے والے کتنے لوگ ہیں؟، اتوار کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مخدوم جاوید ہاشمی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ نوازشریف سے جان چھڑانا بحران کا حل نہیں ہے، عام انتخابات سے پہلے مسلم لیگ نواز کو رگڑا دیا جارہا ہے، 2014 کے دھرنے میں عمران خان کو کہا گیا کہ اسی سال الیکشن کروائے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان سے کہاتھا کہ کوئی الیکشن نہیں ہوگا، آپ کو بھی باہر نکال دیں گے، ملک کے آئین کو تباہ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، موروثی سیاست دان صرف پاکستان میں نہیں بلکہ پوری دنیا میں ہیں،ا نہوں نے مزید کہا کہ یورپ میں اب تک بادشاہی نظام چل رہا ہے، یہ بھی مورثیت ہے،18سال پہلے کہا تھا کہ روس اور چائنا پاکستان کے ساتھ کھڑے ہوں گے، بھارت بھی رسوا ہوکر چند سال بعد پاکستان کے ساتھ کھڑا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ سویلین حکومت ہمیشہ ملک کو ترقی دی لیکن ہم انہیں برداشت نہیں کرتے ، نیب کا لکھا ہوا خط اسمبلی میں ہے کہ پاکستان میں سب سے بڑالیڈر کون ہے کراچی کو جنھوں نے اس حالت تک پہنچایا ہے، اسے بچانیوالے بھی وہی ہیں، انہوں نے کہا کہ میں ہر سیاسی جماعت اور سیاست دان کا وکیل ہوں، میرا نوازشریف سے کبھی ذاتی تعلق نہیں ٹوٹا، نوازشریف سے جو نفرت کرتا ہے، اب وہ بھی اس محبت کررہا ہے، نوازشریف کا ووٹ بینک مزید بڑھ گیا ہے، پرویز مشرف کو کون لیڈر مانے گا، جج صاحبان کو لوگوں کی زندگی اور موت دینے کا حق ہے، جتنے جرنیلوں نے ابھی تک سیاست کی ان کو ماننے والے کتنے لوگ ہیں؟۔ جاوید ہاشمی نے کہا کہ میں آمریت کا نہیں جمہوریت کا حامی ہوں، جمہوریت کی بقا کے لیے میں نے بہت قربانیاں دیں ہیں اس لیے میں ہر سیاست دان اور پارٹی کا وکیل ہوں، شریف خاندان سے ذاتی تعلق کبھی نہیں توڑا، اچھے برے وقت میں ہمیشہ شریف خاندان کا ساتھ دیا ہے، میں نے ماضی میں بھی مشکل وقت میں نواز شریف کو تنہا نہیں چھوڑا ،اب بھی نواز شریف کے ساتھ ہونے والی زیادتیوں پر خاموش نہیں رہوں گا۔