حافظ آباد(میاں فضل احمد ارائیں سے)پولیس کے شیر جوان کی اپنی سوتیلی بیٹی کے ساتھ زیادتی کی کوشش،پولیس کا عدالت کے حکم کے باوجود اپنے پیٹی بندھ بھائی کے خلاف مقدمہ درج کرنے سے انکار ۔ مقدمہ کا حکم نامہ ملنے پر شیر جوان کا اپنے 9ساتھیوں کے ساتھ سوتیلی بیٹی کے گھر پر دھاوا۔ کپڑے پھاڑ کر برہنہ کردیا،بالوں سے گھسیٹ کر گلی میں لے آئے، ڈی پی او نے حوالدار خالد حسین کو معطل کردیا۔ خبریں ہیلپ لائن کی ٹیم متاثرہ خاتون کے گھر پہنچ گئی۔ہرقسم کی امداد کی یقین دہانی۔تفصیلات کے مطابق (ش) بی بی سکنہ محلہ مغل پورہ نے خبریں ہیلپ لائن سے گفتگوکرتے ہوئے بتایا کہ پولیس حوالدار خالد حسین کے ساتھ اس کی والدہ بشریٰ بی بی کی شادی ہوئی تھی اس دن سے خالد حسین اس پر بری نظر رکھتاتھاجس کا اس نے کئی بار اظہار بھی کیا اورکئی بار زیادتی کی کوشش بھی کی ۔خالد حسین نے اس کی والدہ کو بھی زہر دیکر ماردیا تھا جب اس نے آواز بلند کرنے کی کوشش کی تو اس نے بلیک میل کرکے میری آوازکو خاموش کردیا۔ سوتیلے والد خالد حسین نے چارشادیاں کی ہیں۔24ستمبر کو خالد حسین حوالدار ولد کریم بخش ترکھان اس کے گھر میں آیا اور اندر سے کنڈی لگاکر اس کو پکڑ کر زبردستی کمرے میںلے گیا گن پوائنٹ پر اس نے میرے کپڑے اتاردئےے اور اپنے کپڑے اتارکر زبردستی کی کوشش کی شورمچانے پر اہل محلہ اکٹھے ہوگئے تو اس نے پسٹل تان لیا مجھے برہنہ چھوڑکے اپنے کپڑے لے کر بھاگ گیا اپنی سرکاری ٹوپی وہیں چھوڑگیا اس وقوعہ کی درخواست تھانہ سٹی حافظ آباد کو دی توپولیس نے اپنے پیٹی بندھ بھائی کے خلاف کسی قسم کی کاروائی نہ کی تو ش نے ایڈیشنل سیشن جج شوکت جاوید خان کی عدالت میں رٹ پٹیشن دائر کردی ۔ایڈیشنل سیشن جج نے مورخة 11اکتوبر کومقدمہ درج کرنے کا حکم دیا مگر ایس ایچ او تھانہ سٹی نے عدالت کے حکم پر بھی کوئی مقدمہ درج نہ کیا ۔خالد حسین کو اس بات کا رنج تھا کہ اس نے عدالت سے مقدمہ کے آرڈر کیوں لئے ہیں خالد حسین نے پریشر ڈالنے کےلئے اپنے ساتھیوں آصف علی،ارشد،یوسف اور5کس نامعلوم افرا د مسلح اسلحہ کے ساتھ گھرمیں داخل ہوئے ۔گھرمیں داخل ہوکر ملزمان نے تشددشروع کردیااورش بی بی کے کپڑے پھاڑ کر نیم برہنہ کردیااوربالوں سے گھسیٹے ہوئے باہر گلی میں لے آئے اورتشددکرتے رہے ۔جس پر وہ ڈی پی اوحافظ آباد ڈاکٹر سردار غیاث گل کے سامنے پیش ہوئی اور ظلم کی داستاں سنائی توانہوں نے فوری طور پر مقدمہ درج کروایا۔ اپنے شوہر آصف کے خلاف خرچہ کو دعویٰ کیا ہواہے۔ش بی بی کے مطابق خالد حسین حوالدار نے اس کو بربادکردیا ہے اس کی پہلے بھی شادی ہوئی تھی خالد نے وہاں سے بھی اس کو طلاق دلوائی۔سوتیلا والد خالدحسین حوالدار ناجائز تعلقات استوار نہ کرنے پر اب پھر مجھے برباد کرنے پر تلاہوا ہے ۔میرے شوہر آصف جس کے بطن سے دوبیٹیاں ہیں اس کا سابق شوہرآصف اور حوالدار خالد حسین خالہ زاد بھائی ہے۔خالد حسین گیدڑ بھبھکیاں لگاتاہے کہ وہ پولیس ملازم ہے کوئی بھی پولیس والا اس کے خلاف کسی قسم کی کاروائی نہیں کرے گا بلکہ الٹا اس کو ہی ذلیل کریں گے اس وقوعہ کا علم ہونے پر خبریں کی خبر پر ایکشن لیتے ہوئے ڈی پی او ڈاکٹر سردار غیاث گل نے فوری طورپر خالد حسین حوالدار کو معطل کردیا ہے پولیس کے مطابق ملزمان نے عبوری ضمانتیں کروائی ہوئی ہیں جس وجہ سے ان کو گرفتارنہیں کرسکتے۔ جبکہ عبوری ضمانتیں کروانے کے بعد ملزم خالد حسین روپوش ہے ۔خبریں ہیلپ لائن نے متاثرہ خاتون شگفتہ بی بی کو ہرقسم کی قانونی امداد فراہم کرنے کی یقین دہانی کروائی ہے ۔شگفتہ بی بی کے مطابق ڈی پی اوڈاکٹر سردار غیاث گل فرشتہ صفت انسان ہیں جنہوں نے موجودہ مقدمہ درج کروانے میں ان کی بھرپورمددکی ہے۔
