لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک، نیوز ایجنسیاں)نیب نے وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق کیخلاف بھی کرپشن کے الزامات کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق نیب نے آشیانہ ہاوسنگ سکیم میں ہونے والی کرپشن کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ اس سلسلے میں
وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق کیخلاف بھی تحقیقات کے آغاز کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ نیب نے تحقیقات کے سلسلے میں خواجہ سعد رفیق کی ہاوسنگ سوسائٹی پیراگون کی انتظامیہ کو تفتیش کے سلسلے میں طلب کیا ہے۔خواجہ سعد رفیق پر الزام ہے کہ انہوں نے دوستوں کے نام پر قرضے حاصل کرکے بلیک منی کو وائٹ کیا۔ جبکہ پیراگون ہاوسنگ سوسائٹی کیلئے کئی دیہات کے غریبوں کی زمینوں پر غیر قانونی قبضے کروائے گئے۔ نیب نے اس تمام معاملے کی تحقیقات چئیرمین جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کی منظوری کے بعد شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ نیب لاہورنے پبلک سیکٹرکمپنیوں میں کرپشن کی تحقیقات شروع کردی ہیں، چیف سیکرٹری پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ اورپیراگون انتظامیہ سے 22 نومبرکوریکارڈ طلب کرلیا، پیراگون پاو¿سنگ سوسائٹی کے مالک خواجہ سعد رفیق ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق نیب نے چیف ایگزیکٹو آفیسر پنجاب لینڈ ڈیولپمنٹ کمپنی کوخط بھجوا دیا ہے۔چیف ایگزیکٹو پیراگون سٹی ندیم ضیاءاور ڈائریکٹر پیراگون ایکسچینج علی سجاد کیخلاف انکوائری بھی شروع کردی ہے۔ان افسران نے آشیانہ اقبال کی زمین سعد رفیق کے ساتھیوں کو بھی دی۔نیب نے کمپنی سے پیراگون سٹی کے سی ای او اورایکسچینج ڈائریکٹرکے معاہدے بھی طلب کرلیے ہیں۔ دوسری جانب چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کا کہنا ہے کہ کرپشن کا پیچھا کرتے رہیں گے۔