تازہ تر ین

ٹھٹھہ میں زائرین کی کشتی الٹنے سے 14 افراد جاں بحق اور متعدد لاپتا

ٹھٹھہ(ویب ڈسک)ڈپٹی کمشنر ٹھٹھہ نے وزیراعلیٰ سندھ کو بریفنگ کے دوران بتایا کہ دو کشتیوں میں سوار 60 سے زائد افراد پیر پٹھو کے مزار پر جارہے تھے کہ تیز ہوا کے باعث کشتیاں ا?پس میں ٹکرانے کے بعد الٹ گئیں۔ڈی سی ٹھٹھہ کے مطابق حادثے کے بعد اب تک 14 لاشیں نکالی جاچکی ہیں جب کہ 20 افراد کو ریسکیو کیا گیا اور مزید افراد کی تلاش جاری ہے۔عینی شاہدین کے مطابق زائرین جس کشتی میں سوار ہوئے اس میں تقریباً 200 افراد کی گنجائش تھی لیکن کنارے پر تیز ہوا اور سافروں کی جلدبازی کے باعث کشتی توازن برقرار نہ رکھ سکی جب کہ حادثے کے بعد کئی افراد کنارے پر ہی پانی میں ڈوبے۔پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں جن کی لاشوں کو شیخ زید اسپتال ساکرو منتقل کیا گیا ہے۔پولیس کا کہنا ہےکہ ریسکیو اہلکار دیگر ڈوبنے والے افراد کی تلاش میں مصروف ہیں۔دوسری جانب چیرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے متاثرہ افراد کے لواحقین سے اظہار ہمدری کیا ہے۔بلاول بھٹو زرداری نے سندھ حکومت، ریسکیو ٹیموں اور ریلیف آپریشن کو تیز کرنے اور زخمیوں کے بہتر علاج معالجے کا بندوبست کرنے کی ہدایت کی ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain