لاہور (نیااخبار رپورٹ) لاہور ہائیکورٹ نے کالا باغ ڈیم نہ بنانے پر میاں نوازشریف سمیت چاروں وزرائے اعلیٰ کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر فریقین کو دوبارہ نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے معروف قانون دان اے کے ڈوگر کی آئینی درخواست پر سماعت کی۔ دائر درخواست میں سابق وزیراعظم راجہ پرویزاشرف‘ نوازشریف‘ شہبازشریف‘ قائم علی شاہ‘ پرویز خٹک اور عبدالمالک بلوچ سمیت دیگر کو بھی فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست گزار کے وکیل نے عدالت میں مو¿قف اختیار کیا کہ عدالت نے حکم دیا کہ مشترکہ مفادات کونسل کے فیصلے کی روشنی میں کالا باغ ڈیم بنایا جائے لیکن عدالتی حکم کے مطابق پانچ سال گزرنے کے باوجود اس پر عمل نہیں کیا گیا۔ عدالت فریقین کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کرے اور ڈیم فوری بنانے کا حکم دے۔ عدالت نے سابق وزیراعظم راجہ پرویزاشرف‘ میاں نوازشریف سمیت فریقین کو دوبارہ نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔
کالا باغ ڈیم
کالا باغ ڈیم ‘ نواز شریف ‘ راجہ پرویز اشرف ‘ چار اور وزرائے اعلی پھنس گئے

