اگلا وزیراعظم کون ؟

لاہور(وقائع نگار)تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کے صدر عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ4برسوں کے سیر سپاٹے کے بعد آصف علی زرداری کا سیاسی مہم پر نکلنا پرائی شادی میں عبداللہ کے دیوانے پن کے علاوہ کچھ نہیں عوام بخوبی جانتے ہیں کہ زرداری اور نوا ز کا اصل جھگڑا آئندہ باری لینے کا ہے کیونکہ شریف خاندان کی طرف سے جان نشینی کے اعلان سے پیپلز پارٹی خوفزدہ ہو چکی ہے ۔عبدالعلیم خان نے کہا کہ درحقیقت عمران خان کے خلا ف مہم جوئی کر کے زرداری نواز شریف کےلئے راہ ہموار کرنا چاہتے ہیں لیکن انہیں یاد رکھنا چاہیے کہ اب عوام کی تائیدو حمائیت سے وزارت عظمیٰ عمران خان کو ہی ملے گی ۔ پاکستان تحریک انصاف سندھ کے صدر و رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت نے اپنے 9سالہ دور حکومت میں صحت کے شعبے کو مکمل طور پر تباہ کر دیا ہے۔ سندھ کے ہسپتالوں میں مریضوں کو دوائیاں میسر نہیں ہیں اور ہسپتالوں کو عملہ بھی غیر حاضر ہوتا ہے۔ پاکستان تحریک انصاف صحت کے شعبے میں بہتری لانے کے لئے کوشاں ہے ۔ یہ باتیں انہوں نے گزشتہ روز پارٹی سیکریٹریٹ ”انصاف ہاﺅس“ میں پیپلز پارٹی، ایم کیو ایم ، فنگشنل لیگ اور دیگر جماعتوں سے مستعفی ہو کر تحریک انصاف میں شمولیت کرنے والے سول ہسپتال کے سینکڑوں پیرا میڈیکل اسٹاف کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہیں ۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ کراچی ریجن کے قائم مقام صدر و رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان، پی ٹی آئی سندھ کے سیکریٹری اطلاعات الیاس شیخ، سابق سینیٹر ہمایوں مندوخیل، ملک شہزاد اعوان اور دیگر رہنما بھی موجود تھے۔ڈاکٹر عارف علوی نے مزید کہا کہ ہماری بھرپور کوشش ہو گی کہ ہم پاکستان تحریک انصاف کی پیرا میڈیکل ایسوسی ایشن کے ذریعے سندھ کی عوام کی خدمت کریں۔ سابق گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ ہم جمہو رےت،آئےن وقانون سے ہٹ کر کسی اقدام کا سوچ بھی نہےں سکتے ،ملک مےں پار لےمنٹ ،جمہورےت اور اداروں کی مضبوطی تحر ےک انصاف کا مشن ہے اس سے ہی ملک مےں کر پشن کا خاتمہ بھی ممکن ہوسکے گا ، تحریک انصاف کے سینئر مرکزی رہنما اعجاز احمد چوہدری نے کہا ہے کہ گرمی کے بعد بجلی کی لوڈشیڈنگ نے عام آدمی کاجینا محال کردیا ہے، حکمران غریب عوام سے جینے کا حق بھی چھین لینا چاہتے ہیں۔ تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے کہا ہے کہ پانامہ جے آئی ٹی پر بہت سے وسوسے ہیں، ادارے مفلوج ہیں تحقیقات کیا کرینگے، نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ تحریک انصاف21 ویں صدی کی جبکہ نون لیگ پرانی سیاست کررہی ہے،21 ویں صدی میں ڈان لیکس رپورٹ خفیہ رکھنے کا کیا مقصد ہے، حکومت رپورٹ کومنظرعام پر لائے، تحریک انصاف عوامی رابطہ مہم شروع کررہی ہے، سوشل میڈیا استعمال کرنے والوں کو دبایا نہیں جاسکتا، آج پارلیمنٹ میں تحریک انصاف کی تحریک التواءپر بات ہوگی۔

انٹرنیشنل الیون کا دورئہ پاکستان خطرے میں پڑ گیا

لندن(آئی این پی) پی سی بی کی جانب سے چیئرمین آئی سی سی ششانک منوہر کی حمایت نے جائلز کلارک کو بدظن کردیا۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے سربراہ شہریارخان نے گزشتہ اجلاس میں آئی سی سی چیئرمین ششانک منوہر کی حمایت کردی تھی، ان کا موقف یہ ہے کہ بی سی سی آئی کے سابق سربراہ نے ”بگ تھری“ کے خاتمے کیلئے راہ ہموار کرنے میں اہم کردار ادا کیا تھا تاہم رواں سال جون میں سالانہ جنرل اجلاس میں نئے آئین کی منظوری تک ششانک منوہر کا مسند پر برقرار رہنا ضروری ہے۔دوسری جانب بی بی سی کے مطابق انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کے چیئرمین جائلز کلارک آئی سی سی کا سربراہ بننے کی خواہش رکھتے تھے،مگر ششانک منوہر کی جانب سے استعفیٰ واپس لینے کے سبب ان کی یہ آرزو پوری نہ ہو سکی، اب انھیں آئندہ سال الیکشن تک انتظار کرنا ہو گا۔

ادھر پی سی بی کی جانب سے ششانک منوہر کی حمایت جائلز کلارک کو ایک آنکھ نہیں بھائی، وہ پاکستان ٹاسک فورس کے سربراہ اور ملک انٹرنیشنل کرکٹ بحال کرنے کی کوششوں کے سلسلے میں رواں سال جنوری میں لاہور کا دورہ کر چکے ہیں، جہاں انھوں نے پنجاب حکومت اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے حکام سے ملاقاتیں کی تھیں تاہم پی سی بی ستمبر میں جائلز کلارک کی معاونت سے ہی انٹرنیشنل الیون کے دورئہ پاکستان کیلیے کوشاں ہے لیکن جائلز کلارک کی ناراضی ان کوششوں پر اثرانداز ہو سکتی ہے۔علاوہ ازیں اس حوالے سے پی سی بی کا موقف جاننے کی کوشش کامیاب نہ ہو سکی، دوسری جانب بعض حلقوں کا کہنا ہے کہ ان دنوں شہریارخان کو نیچا دکھانے کیلیے بورڈکی ایک اعلیٰ شخصیت ایسے ایشوز بنا رہی ہے، فی الحال جائلز کلارک نے دورے کے حوالے سے کوئی بات نہیں کی۔

چین میں شہباز شریف کا لکھی ہوئی تقریر کی بجائے انتہائی مدلل اندازمیں خطاب ،شرکاءحیرت زدہ رہ گئے

بیجنگ (ویب ڈیسک )ون بیلٹ ون روڈ سربراہی اجلاس،وزیراعلی نے لکھی ہوئی تقریر کی بجائے انتہائی مدلل انداز میں اپنے فی البدیع خطاب سے شرکاءکو خوب متاثر کیا ،اس انداز خطاب کو سربراہان مملکت نے خصوصی طو رپر سراہا۔تجزیہ کار بھی اِس انداز کے متعرف ہوئے ا±نہوں کا خیال ہے کہ شہباز شریف کے اِس انداز خطاب میں امریکہ کے سابق صدر اوبامہ کی جھلک خوب نمایاں رہی۔یاد رہے کہ انٹر نیشل فورم پر اوبامہ فی البدیع خطاب کے حوالے سے اپنا منفرد اور جداگانہ مقام رکھتے ہیں۔ اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعلی پنجاب میاں شہباز شریف نے کہا کہ بیلٹ اور روڈ ویڑن رابطوں کے نئے دور کا آغاز ہے،چین کے صدر شی جن پنگ کا بیلٹ اور روڈ ا قدام نہ صرف مستقبل کا آئینہ دار ہے بلکہ یہ ایک تاریخ ساز اقدام ہے،بیلٹ اور روڈ فورم تعاون کو فروغ دینے پر مبنی مستقبل کا شاندار فریم ورک ہے،ممالک کے درمیان اشتراک کو فروغ دینے کے لئے بیلٹ او ر روڈ فورم ایک بہترین پلیٹ فارم ہے۔انہوں نے کہا کہ سست عالمی اقتصادی بحالی اور اقتصادی عالمگیریت کو درپیش نئے خطرات کے پس منظر میں چینی صدر شی جن پنگ کابیلٹ اور روڈ کا اقدام منفرد حیثیت رکھتا ہے،چینی صدر شی جن پنگ نے بیلٹ اور روڈ کے جرات مندانہ اقدام کے ذریعے محفوظ مستقبل کی بنیاد رکھی ہے،یہ اقدام ترقیاتی حکمت عملی کو نئی جہت دے گا،چینی صدر شی جن پنگ کابیلٹ اورروڈ کا ویڑن خطے میں دیر پا امن، استحکام اور معاشی مضبوطی لائے گا،یہ معاشی ترقی کے سفر میں لوگوں کو شراکت دار بناکر دل و دماغ جیتنے کا تاریخی اقدام ہے،یہ شاندار اقدام لوگوں کو بااختیار بناکر دہشت گردی اور انتہا پسندی کے ناسور پر قابو پانے کاایک مو¿ثر طریقہ ہے

دوسروں کیلئے گڑھا کھودنے والا بھارت خود گڑھے میں جا گرا, دیکھئے بڑی خبر

نئی دہلی/بیجنگ( آن لائن )مودی سرکار کو پاک چین اقتصادی راہداری پر جلن اور حسد مہنگی پڑگئی، پاکستان کی تنہائی کے خواب دیکھنے والا بھارت خود تنہا رہ گیا، ون بیلٹ اینڈ روڈ فورم کے بائیکاٹ کر کے خطے میں الگ تھلگ ہوگیا۔پاکستان کو تنہا کرنے کی سازشیں رچانے والا بھارت عالمی منصوبے سے الگ تھلک ہو کر رہ گیا۔ بھارت نے یہ بہانہ تراشا ہے کہ سی پیک منصوبے میں کشمیر شامل ہے جو ایک متنازعہ علاقہ ہے۔بھارت نے فورم کا بائیکاٹ کرتے ہوئے اقتصادی راہداری پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ بھارتی وزارت خارجہ نے واویلا مچایا ہے کہ چین اقتصادی راہداری منصوبے پر باضابطہ بات کرے۔چین نے بھارت پر زور دیا ہے کہ وہ بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے کے ذریعے یوریشیا سے ملانے کیلئے چین کے اس منصوبے میں شامل ہو جائے۔بیجنگ میں جاری کانفرنس میں کم از کم 28 سربراہان مملکت اور حکومتی عہدیدار شرکت کررہے ہیں اور اس کانفرنس کو عالمی مقبولیت کا منصوبہ قراردیا جارہا ہے۔ بھارت نے چین کے دارالحکومت بیجنگ میں جاری بیلٹ اینڈ روڈ فورم میں شرکت سے گریز کیا اور اس منصوبے پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ کسی ایسے منصوبے کا حصہ نہیں بنے گا جس سے اس کی خود مختاری کو نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہو۔بھارتی حکومت نے بیجنگ میں جاری ایک خطہ ایک سڑک وڑن سے متعلق منعقدہ بیلٹ اینڈ روڈ فورم میں شرکت کے لیے اپنا حکومتی وفد نہیں بھیجا تاہم اجلاس میں شرکت کئے لیے بھارتی تھنک ٹینک کا ایک وفد بیجنگ میں موجود ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان گوپال باگلے نے ‘ایک خطہ ایک سڑک’ منصوبے پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس منصوبے میں شامل ممالک پر قرضوں کا ناقابل برداشت بوجھ آجائے گا۔گوپال باگلے نے کہا ہے کہ بھارت کسی بھی ایسے منصوبے میں شرکت نہیں کرے گا جس میں اسے اپنی خود مختاری پر سمجھوتہ کرنا پڑے۔ایک بھارتی حکومتی اہلکار نے بتایا کہ بھارت کی جانب سے حکومتی سطح کا کوئی وفد اس تقریب میں شرکت کے لیے بیجنگ نہیں گیا تاہم انہوں نے اس بات کا اعتراف کیا کہ بھارتی تھنک ٹینک کے چند ماہرین فورم کے کچھ اجلاسوں میں شرکت کے لیے بیجنگ روانہ ہوئے ہیں۔بھارت ایک خطہ ایک سڑک منصوبے پر نالاں ہے کیوں کہ اس کا ایک اہم ترین منصوبہ چائنا پاکستان اقتصادی راہداری(سی پیک) پاکستان اور کشمیر سے ہوکر گزرتا ہے۔اس سلسلے میں گوپال پاگلے کا کہنا تھا کہ کوئی بھی ملک ایسا منصوبہ قبول نہیں کرے گا جو اس کی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کے بنیادی خدشات کو نظر انداز کرتا ہو۔

اسپاٹ فکسنگ؛معطل کرکٹرنے کئی ساتھیوں کا کچا چٹھا کھول دیا

لاہور(ویب ڈیسک)پاکستان سپرلیگ اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل میں معطل کرکٹر نے اینٹی کرپشن یونٹ کےسامنے زبان کھول دی۔ انکشاف کیا کہ بکیزکے رابطے بہت سے کھلاڑیوں سے ہیں جن میں لاہور میں رہنے والے دو بھائی بھی شامل ہیں۔پی ایس ایل اسپاٹ فکسنگ میں معطل کرکٹر نے پی سی بی اینٹی کرپشن یونٹ کے سامنے کئی ساتھیوں کا کچا چٹھا کھول دیا۔انکشاف کیا کہ بکیز سے رابطوں میں لاہور کے دو کرکٹر بھائی بھی شامل ہیں۔ کیا اوپنر اور کیا مڈل آرڈر بیٹسیمن؟اسپاٹ فکسنگ کیس صرف چھ کھلاڑیوں تک محدود نہیں۔معطل کرکٹر نے  اینٹی کرپشن یونٹ کے سامنے پیشی پرانکشاف کیا کہ بکیز بہت سے کرکٹرز کے دوست ہیں،  ٹیم کا حصہ رہنے والے لاہورکے دو بھائیوں کے جواریوں سے قریبی تعلقات ہیں۔اینٹی کرپشن یونٹ کو یہ بھی بتایا گیا کہ یوسف بکی کے دوستوں میں دبئی میں مقیم سابق ٹیسٹ کرکٹربھی شامل ہے۔معطل کرکٹر نے دعویٰ کیا کہ دوہزار تیرہ کی چیمپئنز ٹرافی میں یوسف بکی نہ صرف پاکستانی کرکٹرز کے ساتھ سیرو تفریح کرتارہا بلکہ قومی ٹیم کا حصہ رہنے والا اوپنراس کا میزبان تھا۔

پاکستانی چائے فروش کا ایک اور اعزاز 40 پاونڈ وزن کمر پر رکھ کر ریکارڈ بنا ڈالا

کراچی(سپورٹس ڈیسک) پاکستانی چائے فروش نے ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا ہے اور 40 پاونڈ وزن اپنی کمر پر رکھ کر ایک ٹانگ پر پش اپس لگا کر نیا عالمی ریکارڈ بناڈالا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے چائے فروش تاج محمد نے دنیا کو حیران کردیا ہے اور اپنی کمر پر 40 پاونڈ وزن رکھ کر ایک منٹ میں ایک ٹانگ پر 58 پش اپس لگا کر ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کرلیا ہے۔تاج محمد نے 25 پاونڈ کا وزن کمر پر رکھ کر 21 پش اپس کا بھی ریکارڈ توڑ دیا ہے۔نوجوان کے ریکارڈ کو گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں بھیجا جائے گا جس کے بعد اسے ریکارڈ میں شامل کرلیا جائے گا۔

اس سے قبل تاج محمد نے مکوں پر زیادہ پش اپس کا ریکارڈ بھی بنایا تھا۔یاد رہے کہ تاج محمد پشین کا رہنے والا ہے اور اس کا کراچی کے علاقے ملیر میں ایک چائے کا ہوٹل ہے جس سے وہ اپنی روزی روٹی کماتا ہے۔پاکستانی چائے فروش کا ایک اور اعزاز
40 پاونڈ وزن کمر پر رکھ کر ریکارڈ بنا ڈالا

لشکر طیبہ ، جماعتہ الدعوة ، طالبان ، القاعدہ بارے اہم ترین خبر

واشنگٹن (سپیشل رپورٹر سے) امریکہ نے لشکر طیبہ اور جماعت الدعوة القرآن (جے ڈی کیو) کی قیادت کو منتشر کرنے اور مالی نظام میں خلل ڈالنے کے لیے نئی پابندی عائد کردی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق لشکر طیبہ اور جماعت الدعوة القرآن (جے ڈی کیو) پر پابندی امریکہ کی درجن بھر انٹیلی جنس ایجنسیوں کی جانب سے کانگریس میں جمع کردہ اس رپورٹ کے بعد عائد کی گئی ہے جس میں الزام عائد کیا گیا کہ پاکستان سے تاحال مبینہ طور پر دہشت گرد گروہ بھارت اور افغانستان پر حملے کر رہے ہیں اور ان کی یہ سرگرمیاں مستقبل میں بھی ممکنہ طور پر جاری رہیں گے۔امریکہ کی جانب سے عائد تازہ پابندیوں کا اطلاق طالبان اور القاعدہ پر بھی ہوگا جبکہ دولت اسلامیہ (داعش) خراساں سے تعلق رکھنے والے چند دہشت گرد رہنماو¿ں کے نام بھی اس فہرست میں شامل ہیں۔اعلامیے کے مطابق اس کارروائی کا مقصد جے ڈی کیو کی قیادت اور جے ڈی کیو، طالبان، القاعدہ، لشکر طیبہ، داعش اور داعش خراساں کے تین افراد جن کی بنیاد پاکستان میں ہے کے مالی نظام کو منتشر کرنا ہے۔امریکی محکمہ خزانہ کے دفتر برائے فارن ایسیٹ کنٹرول (او ایف اے سی) کی جانب سے جاری کردہ احکامات میں حیات اللہ غلام محمد، علی محمد ابوتراب اور عنایت الرحمن کے ناموں کو مذکورہ گروپس کے باقاعدہ دہشت گرد کے طور پر نامزد کردیا گیا ہے۔ اوایف اے سی کے ڈائریکٹر جان ای اسمتھ کے مطابق امریکہ دہشت گردوں کو پاکستان کے اندر اور ملحقہ علاقوں میں نشانہ بنائے گا جن میں فلاحی اور دیگر سرگرمیوں میں مصروف گروہ بھی شامل ہیں جو دہشت گرد سرگرمیوں کے لیے سہولت کار کے طور پر استعمال ہوتے ہیں۔

دورہ ویسٹ انڈیز میں عباس کی شکل میں پاکستان کو ایک اور سٹار مل گیا

روسیو (اے پی پی) محمد عباس نے ویسٹ انڈیز کے خلاف آخری اور فیصلہ کن ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں کیریئر کی بہترین باﺅلنگ کی اور 5 کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا۔ محمدعباس نے آخری ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں شاندار باﺅلنگ کی اور 46 رنز کے عوض 5 وکٹیں حاصل کیں۔اس سے قبل ان کی بہترین باﺅلنگ 56 رنز کے عوض 4 وکٹیں تھیں۔

معاوضوں کے تنازع، آسٹریلوی کرکٹرز کا ہڑتال پر غور

سڈنی(سپورٹس ڈیسک) معاوضوں کے تنازع پرآسٹریلوی کرکٹرزنے ہڑتال کا ذہن بنالیا۔جون کے آخر تک ڈیل نہ ہونے پر کھلاڑیوں کی جانب سے انتہائی قدم اٹھانے کا خطرہ بڑھ گیا ہے، سابق کپتان اور آسٹریلوی بورڈ کے ڈائریکٹر مارک ٹیلر کا کہنا ہے کہ کرکٹرز جنوری سے ہی ہڑتال کے آپشن پر غور کررہے ہیں۔ اے سی اے کے چیف الیسٹر نکولس کہتے ہیں کہ کرکٹ آسٹریلیا دھمکیاں دینے کے بجائے مفاہمت کی پالیسی پر عمل کرے، تمام چیزوں کے باوجود پلیئرز اپنی پہلی پیشکش پر قائم ہیں کہ اس معاملے کو ثالث کے پاس لے جانا چاہیے، ہم کرکٹ آسٹریلیا کو بھی یہی کہتے ہیں کہ وہ نیا ماڈل زبردستی قبول کرانے کیلیے دھمکیوں کا سلسلہ ختم کرتے ہوئے معاملے کو ثالث کے پاس لے جائے۔

وزیراعلیٰ نے بھی” چینی صدر“ کا طریقہ کار اپنانے کا اعلان کردیا, لیکن کیوں؟

لاہور (اپنے سٹاف رپورٹر سے) وزیراعلی پنجاب محمد شہبازشریف نے بیجنگ میں بیلٹ اینڈ روڈ فورم سے کلیدی خطاب کیا۔ وزیراعلی نے لکھی ہوئی تقریر کی بجائے انتہائی مدلل انداز میں زبانی خطاب کیا،دنیا کے مختلف سربراہان مملکت اور رہنماﺅں کی جانب سے وزیراعلی محمد شہبازشریف کے خطاب کو خصوصی طور پر سراہا گیا۔ وزیراعلی نے بیلٹ اور روڈ فورم سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ بیلٹ اور روڈ ویژن رابطوں کے نئے دور کا آغاز ہے۔ چین کے صدر شی جن پنگ کا بیلٹ اور روڈ ا قدام نہ صرف مستقبل کا آئینہ دار ہے بلکہ یہ ایک تاریخ ساز اقدام ہے۔ بیلٹ اور روڈ فورم تعاون کو فروغ دینے پر مبنی مستقبل کا شاندار فریم ورک ہے۔ انہوںنے کہاکہ ممالک کے درمیان اشتراک کو فروغ دینے کے لئے بیلٹ او ر روڈ فورم ایک بہترین پلیٹ فارم ہے۔ سست عالمی اقتصادی بحالی اور اقتصادی عالمگیریت کو درپیش نئے خطرات کے پس منظر میںچینی صدر شی جن پنگ کابیلٹ اور روڈ کا اقدام منفرد حیثیت رکھتا ہے اور چینی صدر شی جن پنگ نے بیلٹ اور روڈ کے جرات مندانہ اقدام کے ذرےعے محفوظ مستقبل کی بنیاد رکھی ہے اور یہ اقدام ترقیاتی حکمت عملی کو نئی جہت دے گا- چینی صدر شی جن پنگ کابیلٹ اور روڈ کا ویژن خطے میں دیر پا امن، استحکام اور معاشی مضبوطی لائے گا اور یہ معاشی ترقی کے سفر میں لوگوں کو شراکت دار بناکر دل و دماغ جیتنے کا تاریخی اقدام ہے-یہ شاندار اقدام لوگوں کو بااختیار بناکر دہشت گردی اور انتہا پسندی کے ناسور پر قابو پانے کاایک مو¿ثر طریقہ ہے-انہوںنے کہاکہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد میں بیلٹ اینڈ روڈ کی شمولیت اس اقدام کی عظیم تر عالمی اونر شپ اورچینی صدر شی جن پنگ کے عظیم ویژن کی توثیق اور ان کی سیاسی بصیرت کی عکاس ہے -وزیراعلی نے کہاکہ سلک روڈز صرف تجارتی مال اور دیگر اشیاءکی تجارت کےلئے نہیں بلکہ اس سے علم، خیالات اور مختلف ثقافتوںکو ایک دوسروں کے قریب لانے میں مدد ملی ہے- بیلٹ اور روڈ ویژن کے تحت لوگ آپس میں جڑیں گے،لوگوں کے دل آپس میں جڑیں گے اور ایک مشترکہ منزل کاحصول آسان ہوگا-چینی صدر شی جن پنگ کے اقتصادی عالمگیریت کی شاندار وکالت لوگوں میں مضبوط رابطوں کی بنیاد پر قائم ہے- اقتصادی عالمگیریت کے عمل سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھانے کےلئے اسے زیادہ جامع، زیادہ پائیدار اور زیادہ نتیجہ خیزبنانا بہت ضروری ہے-جنوب کے ترقی پذیر ممالک اور شمال کے ترقی یافتہ ممالک میں معاشی تفاوت ایک تلخ حقیقت ہے- جنوب اور شمال کے ممالک کے درمیان شراکت داری کو فروغ دے کر اس فرق کو کم کرکے بیلٹ اورروڈ کے حقیقی مواقع سے فائدہ اٹھایا جا سکتاہے-ہم چین کے صدر شی جن پنگ کے اس ویژن کی حمایت کرتے ہیں- پاک چین اقتصادی راہداری کی شکل میں 50 ارب ڈالر کے تاریخی تحفہ پر چین کے صدر شی جن پنگ کے شکر گزار ہیں- پاکستان کی 70 سالہ تاریخ میں کسی بھی دوست ملک نے اتنا شاندار او ربڑا پیکیج نہیں دیا جو چین نے پاکستان کو دیاہے -دنیا کی تاریخ میں پاکستان کے لئے چین کے تاریخ ساز پیکیج کی کوئی مثال موجود نہیں-پاکستان میں سی پیک کے تحت منصوبوں پر انتہائی تیزی سے عملدرآمد ہورہاہے-سی پیک کے تحت منصوبوں میں شفافیت ،معیاراورکارکردگی کے نئے مینار قائم کئے گئے ہیں-سی پیک نے جیو اکنامک لینڈ سکیپ کو ازسرنو مرتب کیا ہے-سی پیک نہ صرف پاکستان بلکہ پورے خطے کے لئے گیم چینجر ہے-انہوںنے کہاکہ بیلٹ او رروڈ کے تحت نئی سلک روڈز کی بحالی نے امید اور روشنی کے نئے دور کی بنیاد رکھی ہے-بیلٹ اور روڈ نے چین کے اس ویژن کو آگے بڑھایاہے جو کہ سلک روڈز کے ارد گرد بسنے والے لوگوں کی فلاح و بہبود کےلئے رکھتی ہے اوربیلٹ او رروڈ لوگوں کی مشترکہ خوشحالی، امن اور ترقی کا ضامن ہے-بیلٹ اور روڈ کے ذرےعے سی پیک کو مزید آگے لے جانے میں مددملے گی اور ترقی کانیا عہد شروع ہوگا-انہوںنے کہاکہ میں چین کے صدر شی جن پنگ کے کرپشن کے خلاف جہاد سے ذاتی طو رپر بہت متاثر ہوں اورمیں وزیراعظم محمد نوازشریف کی قیادت میں کرپشن کے خلاف جہاد کر رہا ہوں- کرپشن کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی اپنائی گئی ہے اورشفافیت ہماری حکومت کا طرہ امتیاز ہے-انہوں نے کہاکہ پاکستان او رچین کے تعلقات 6دہائیوں پر مشتمل ہیں او رآج پاکستان او رچین کے تعلقات نئی بلندیوں کو چھو رہے ہیں جس کی ایک بڑی وجہ سی پیک جیسا عظیم الشان منصوبہ ہے اس عظیم منصوبے پر ہم اپنے عزیز ترین دوست ملک چین کی قیادت کے ہمیشہ احسان مند رہیں گے۔وزیراعلی پنجاب محمد شہبازشریف نے بیجنگ میں بیلٹ اینڈ روڈ فورم سے کلیدی خطاب کیا-وزیراعلی محمد شہبازشریف نے لکھی ہوئی تقریر کی بجائے انتہائی مدلل انداز میں زبانی خطاب کیا اور چین کے صدر شی جن پنگ کے بیلٹ اینڈ روڈ ویژن کودنیا کے مستقبل کو خوبصورت بنانے کے لئے ایک شانداراقدام قرار دیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشرےف نے آج بیجنگ میں ون بیلٹ ون روڈ فورم میں شرکت کی۔وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کو اس فورم میں شرکت کی دعوت چین کے صدرشی جن پنگ نے دی تھی۔وزیر اعلیٰ شہباز شریف نے ون بیلٹ ون روڈ فورم کے کامیاب انعقاد پر چین کے صدر شی جن پنگ کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہہم ون بیلٹ ون روڈ فورم کی مکمل حمایت کرتے ہیں اور ون بیلٹ ون روڈ فورم کا کامیاب انعقاد چین کی بہت بڑی کامیابی ہے۔