نواز پر پابندی کا فیصلہ آج متوقع،ٹربیونل کا نرمی کرنےکا عندیہ

لاہور(آئی این پی)پاکستان کرکٹ بورڈ نے بڑا اقدام اٹھاتے ہوئے سپاٹ فکسنگ سکینڈل میں مشکوک کھلاڑیوں کی فرنچائزز سے تفتیش کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پی ایس ایل ٹو میں فکسنگ سکینڈل کی تحقیقات کو آگے بڑھانے کے لئے پی سی بی نے مشکوک کھلاڑیوں کی فرنچائزز کے منیجرز اور کوچز سے پوچھ گچھ کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ فرنچائزز انتظامیہ کا اینٹی کرپشن یونٹ کے سامنے طلبی کا امکان ہے۔فرنچائزز کے مالکان کو بھی تفتیش میں شامل کئے جانے کا امکان ہے۔ سکینڈل میں ملوث ہونے کی بناء پر پی سی بی متعدد کھلاڑیوں کو پہلے ہی معطل کرچکا ہے جبکہ مزید کھلاڑیوں کو تحقیقات کے دائرہ کار میں لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ٹریبیونل نے محمد نوازکے ساتھ نرمی کرنیکاعندیہ دیدیاہے۔محمد نوازپرالزام ہے کہ انھوں نے پی ایس ایل کے دوران بکی سے رابطہ کی اطلاع دیر سے دی۔محمد نوازسے متعلق حتمی فیصلہ آج یا کل تک متوقع ہے۔کرکٹ بورڈ کا کہناہے کہ ان کا جرم اتنا بڑانہیں ہے۔

چیمپئنز ٹرافی کی فاتح ٹیم کے لیے انعامی رقم کا اعلان

دبئی( آن لائن )انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی) نے آئندہ ماہ انگلینڈ میں ہونے والی چیمپئنز ٹرافی کی فاتح ٹیم کے لیے انعامی رقم کا اعلان کردیا۔ آئی سی سی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق چیمپئنز ٹرافی جیتنے والی ٹیم کو 22 لاکھ ڈالر بطور انعامی رقم دیے جائیں گے۔ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کی مجموعی انعامی رقم میں 2013 میں ہونے والے ٹورنامنٹ کے مقابلے میں 5 لاکھ ڈالر کا اضافہ کیا گیا ہے اور اب یہ 45 لاکھ ڈالر ہوگیا ہے۔یکم جون سے 18جون تک جاری رہنے والے اس ٹورنامنٹ کی رنر اپ ٹیم کو 11 لاکھ ڈالر دیے جائیں گے جبکہ سیمی فائنل تک پہنچنے والی دیگر دو ٹیموں کو ساڑھے چار لاکھ ڈالر دیے جائیں گے۔گروپ میں تیسرے نمبر پر آنے والی ٹیم 90 ہزار ڈالر کی حقدار ٹھہرے گی جبکہ آخری نمبر پر آنے والے ٹیموں کو 60، 60 ہزار ڈالر ادا کیے جائیں گے۔علاوہ ازیں آئی سی سی نے ایونٹ میں شریک کرکٹ ٹیموں کے کپتانوں کی جانب سے کیے جانے والے پریس کانفرنسز کی تفصیلات بھی جاری کردیں۔24 مئی کو لندن میں سب سے پہلے آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے کپتان اسٹیو اسمتھ لارڈز میوزیم میں پریس کانفرنس کریں گے۔25 مئی کو بھارتی کپتان ویرات کویلی، سری لنکن کپتان انجیلو میتھیوز اور نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیم سن جبکہ 26 مئی کو پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد میڈیا سے گفتگو کریں گے۔یاد رہے کہ چیمپئنز ٹرافی میں 8 ٹیمیں شرکت کریں گی جنہیں دو گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے جبکہ بھارتی کرکٹ ٹیم ایونٹ میں اپنے اعزاز کا دفاع کرے گی۔پاکستانی ٹیم گروپ بی میں ہندوستان، سری لنکا اور جنوبی افریقہ کے ساتھ موجود ہے۔ایونٹ میں پاکستانی ٹیم اپنا پہلا میچ 4 جون کو روایتی حریف ہندوستان کے خلاف برمنگھم میں کھیلے گی جس کے بعد دوسرا میچ 7 جون کو جنوبی افریقہ کے خلاف کھیلا جائے گا جبکہ آخری راو¿نڈ میچ سری لنکا سے 12جون کو ہو گا۔گروپ اے میں آسٹریلیا ، بنگلہ دیش، انگلینڈ اور نیوزی لینڈ شامل ہیں۔

جان سینا کی ہالی وڈ وار فلم ”دی وال“ سینما گھروں کی زینت بن گئی

لاس اینجلس (شوبز ڈیسک) عراق میں پھنسے دو امریکی فوجیوں کی کہانی پر مشتمل امریکن وار فلم”دی وال“سینما گھروں کی زینت بن گئی۔ تھرل سے بھرپور فلم کی کہانی دو ایسے امریکی فوجی اہلکاروں کے گرد گھوم رہی ہے جو عراق میں بری طرح سے پھنس جاتے ہیں۔
فلم میں ڈبلیو ڈبلیو ای ریسلر جان سینا ،آرون ٹیلر اور لیتھ نیکلی مرکزی کردار ادا کررہے ہیں۔

سنی لیونی کے بچپن کی تصاویر منظر عام پر آگئیں

ممبئی(شوبز ڈیسک) انڈین میڈیا رپورٹس کے مطابق سنی لیونی کا اصل نام کرنجیت کور ووہرا ہے جو 13 مئی کو پیدا ہوئیں اور کینیڈا میں پلی بڑھیں۔ انہوں نے ابتدائی تعلیم کیتھولک سکول سے حاصل کی جبکہ فلم انڈسٹری میں قدم رکھنے سے قبل نرسنگ کی تعلیم حاصل کی۔ سنی لیونی نے اپنی پہلی نوکری ایک جرمن بیکری میں کی، تب ان کی عمر صرف 15 سال تھی۔ ایک ڈاکومنٹری میں سنی لیونی نے بتایا تھا کہ انھیں بچپن میں میوزک کا بہت شوق تھا۔ وہ ہارمونیم بہت اچھا بجا لیتی تھیں۔ انہوں نے بتایا کہ وہ بچپن سے ہی عامر خان کی بہت بڑی فین تھیں۔ انہوں نے عامر خان کی فلم دل دیکھی تو ان پر فریفتہ ہو گئیں۔
بھارت میں سنی لیونی کے خلاف فحاشی پھیلانے کے متعدد کیس درج کئے جا چکے ہیں لیکن سنی کہتی ہیں کہ وہ ہر ملک کے لوگوں کے جذبات اور ان کے کلچر کا احترام کرتی ہیں۔ عام طور پر لوگوں کو لگتا ہے کہ فیشن انڈسٹری یا فلموں والے لوگ کئی طرح کے نشے کرتے ہوں گے۔ تاہم آپ کو یہ جان کر تعجب ہوگا کہ سنی لیونی کسی بھی قسم کا کوئی نشہ نہیں کرتیں۔ وہ فٹنس کے تئیں بہت حساس ہیں اور نشہ سے دور رہتی ہیں۔سنی لیونی کو بالی ووڈ ہدایتکار موہت سوری نے 2005ءمیں اپنی فلم کل یگ کے لئے ایک اہم کردار آفر کی تھی لیکن سنی نے اس کے لیے ایک ملین ڈالرز معاوضے کا مطالبہ کیا تھا جس کے بعد موہت سوری نے اس فلم میں ان کی جگہ د?پل شاہ کو دے دیا۔ یہ فلم کوئی اچھا بزنس نہ کو سکی اور فلاپ ہو گئی۔ سنی نے 2012ءمیں پوجا بھٹ کی فلم جسم ٹو سے بالی ووڈ انڈسٹری میں قدم رکھا۔ اس کے علاوہ جیک پاٹ، راگھنی ایم ایم ایس ٹو اور ایک پہلی لیلیٰ سنی لیونی کی قابل ذکر فلمیں ہیں۔

”دنگل“ 1000کروڑ کمانے والی پہلی بالی ووڈ فلم

ممبئی(شوبز ڈیسک) بالی ووڈ سپر اسٹار عامر خان کی فلم ”دنگل“ نے چینی باکس آفس پر 9 روز میں 300 کروڑ کمائی کرکے مجموعی طور پر 1000 کروڑ کلب میں شامل ہونے والی پہلی بالی ووڈ فلم بن گئی۔عامر خان کی فلم ”دنگل“ چینی زبان میں ڈب کرکے 5 مئی کو نمائش کے لیے پیش کی گئی تھی اور فلم چینی فلم بینوں کو بھی بھاگئی جس نے بھارت کے بعد چینی باکس آفس پر بھی تہلکہ مچاتے ہوئے ریکارڈ کمائی کی لیکن اب فلم نے ایک کے بعد ایک ریکارڈ بنانا شروع کردیئے ہیں۔بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ کی فلم ”دنگل“ نے چینی باکس آفس پر 9 روز میں 301 کروڑ کی کمائی کرکے سب سے زیادہ بزنس کرنے والی بالی ووڈ فلم بن گئی ہے جب کہ فلم نے گزشتہ روز 87 کروڑ 66 لاکھ کی کمائی کرکے چینی باکس آفس پر منفرد ریکارڈ بنا ڈالا ہے۔
دوسری جانب فلم نے مجموعی طور پر بھارت اور چین سمیت دنیا بھر میں اب تک 1045 کروڑ کی کمائی کرکے 1000 کلب میں شامل ہونے والی پہلی بالی ووڈ فلم بن گئی ہے۔

عدنان سمیع بیٹی کی شہریت کے سوال پر بوکھلا گئے

ممبئی(شوبز ڈیسک) پاکستان کو چھوڑ کر بھارتی شہریت حاصل کرنے والے عدنان سمیع بھارت سے اپنی وفاداری ثابت کرنے کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتے لیکن جب ان سے ان کی جرمنی میں پیدا ہونے والی بیٹی کی شہریت کے حوالے سے پوچھا گیا تو وہ بوکھلا گئے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کئی برسوں سے بھارت میں مقیم اورگلوکارعدنان سمیع گزشتہ ہفتے بیٹی کے باپ بنے لیکن جب ایک انٹرویو کے دوران ان کی بیٹی کی جرمنی میں پیدائش کے بعد اس کی شہریت کے حوالے سے پوچھا گیا تو پہلے تووہ بوکھلا سے گئے تاہم پھرانہوں نے کہا کہ اگران کی بیٹی کی پیدائش جرمنی میں ہوئی ہے۔
تو اس سے کیا فرق پڑتا ہے، وہ کہیں بھی پیدا ہوئی ہو بھارتی ہی کہلائے گی۔گلوکار نے کہا کہ کچھ عرصے بعد جب ان کی اہلیہ رویا بیٹی کے ہمراہ بھارت واپس آئیں گی تو بیٹی کی شہریت کے لیے کاغذی کارروائی کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ ممبئی میرا گھر ہے، بیٹی کی پیدائش جرمنی میں اس لیے ہوئی کہ اہلیہ کا خاندان وہیں مقیم ہے اورگلوکاری کے باعث میرے دیگر ممالک کے دوروں کے باعث سسرال والے اہلیہ کی دیکھ بھال کر رہے تھے۔گلوکارسے جب بیٹی کا نام میدینہ رکھنے کے حوالے سے پوچھا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ شہرمدینہ کی مناسبت سے انہوں نے اپنی بیٹی کا نام رکھا جہاں آخری نبی رسول نے قیام کیا تھا، آج بھی مدینہ محبت، امن اور مہمان نوازی سے متعلق جانا جاتا ہے جہاں سب سے خوبصورت اورروحانیت سے بھرپور اذان بھی دی جاتی ہے اسی لیے مجھے مناسب لگا کہ میں اپنی بیٹی کا نام میدینہ رکھوں۔

کرپشن کے ”گاڈفادر“ کو جیل بھجوانے تک پیچھا نہیں چھوڑوں گا

ایبٹ آباد (نمائندہ خبریں) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ جب کسی قوم کو سمجھ آجاتی ہے کہ غلامی کیا ہوتی ہے اور آزادی کیا ہوتی ہے؟ تو وہ قوم کبھی غلام نہیں بنتی، آج کرپشن کی وجہ سے ملک میں سرمایہ کاری نہیں ہورہی ، لوگ بے روزگار ہیں، کرپشن کی وجہ سے لوگوں کو تعلیم نہیں مل رہی، مسلم لیگ (ن) نے عوام کے 62 ارب چوری کئے۔ اسحاق ڈار نے اعتراف کیا کہ انہوں نے نواز شریف کیلئے منی لانڈرنگ کی، سعید احمد کو نواز شریف کیلئے منی لانڈرنگ کرنے پر نیشنل بینک کا صدر بنایا گیا، جب تک نواز شریف کو جیل نہیں بھیجوں گا نواز شریف کا پیچھا نہیں چھوڑوں گا، نواز شریف عوام کو حقارت سے دیکھتے ہیں نواز شریف کو جیل میں پہنچا کر دم لوں گا۔ اتوار کے روز ایبٹ آباد میں تحریک انصاف کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا کہ جب کسی قوم کو سمجھ آجاتی ہے کہ غلامی کیا ہوتی ہے اور آزادی کیا ہوتی ہے تو وہ قوم کبھی غلام نہیں ہوتی، ملک میں کرپشن کا راستہ روکنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ کرپشن کی وجہ سے عوام بے روزگار ہیں، عوام کو تعلیم نہیں مل رہی جس کی وجہ سے لوگ بے روزگار ہیں انہوں نے کہا کہ باشعور عوام کرپشن کے خلاف مزاحمت کرتے ہیں، برازیل اور مالٹا میں لوگ کرپشن کے خلاف سڑکوں پر آئے، کرپشن کو روکنے کیلئے سب سے بڑی طاقت عوما ہے، کرپشن کی وجہ سے پاکستان میں سرمایہ کاری نہیں ہورہی، جب تک کرپٹ حکمرانوں کا احتساب نہیں ہوتا، کرپٹ لوگ جیلوں میں نہیں جاتے جب تک حکومت میں بیٹھے کرپٹ لوگ پکڑے نہیں جاتے ملک آگے نہیں بڑھے گا۔ عمران خان نے کہا کہ ہمارا وزیراعظم کرپشن کرتے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا ہم نواز شریف کو عدالت لے کر گئے، عدالت نے تلاشی لی تو ہر سوال کا جواب قطری کا خط دیا ، نواز شریف سے عدالت نے پوچھا کہ پیسہ کدھر سے آیا اور باہر کیسے گیا تو نواز شریف نے کہا قطری نے دیا۔ انہوں نے کہا کہ ہماری خواتین کا اتنا ہی کردار ہے ملکی ترقی کے اندر جتنا مردوں کا ہے، امریکی سروے رپورٹ نے کہا ہے کہ پاکستان میں سالانہ دس ارب روپے منی لاندرنگ ہوتی ہے، ایک ہزار ارب روپیہ جب ملک سے چوری ہوکر باہر جاتا ہے تو یہ پاکستان کے عوام پر کتنا بڑا ظلم ہے، یہ پاکستان کے عوام کا پیسہ ہے ، منی لانڈرنگ سے ہم مقروض ہو رہے ہیں ہمیں آئی ایم ایف سے قرضے لینے پڑتے ہیں ، قرض لینے ہم اپنی عزت کھو بیٹھتے ہیں، جب پاکستان بھکاریوں کی طرح بھیک مانگتا ہے تو پاکستانیوں کی بھی عزت بیرون ملک نہیں نہیں رہتی ۔ بجلی منصوبوں کیلئے موجودہ حکومت نے آتے ہی بئجلی کی کمپنیوں کو 480 ارب روپے دیئے بعد میں سینیٹ کمیٹی میں یہ بات سامنے آئی کہ 62 ارب کی کرپشن ان منصوبوں میں ہوئی، 62 ارب تعلیم اور صحت پر خرچ ہوسکتے تھے انہوں نے کہاکہ آئی ایم ایف چالیس ارب کے نئے ٹیکسز لگانے کا کہہ رہا ہے، شرم کی بات ہے کہ قرض حکومت لے اور ٹیکس عوام دیں، عوام وہ ٹیکس ادا کررہے ہیں جو نواز شریف قرض لیتا ہے اور کرپشن کے ذریعے پیسے باہر لے جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے اپےن نام پر کچھ نہیں رکھا سب کچھ اپنے بچوں کے نام پر بنا رہا ہے عمران خان نے کہا کہ مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ یہودیوں نے مجھے پیسے آفر کئے کہ مین عمران خان کو ووٹ دوں ، یہودیوں کو غلط فہمی ہوگئی تھی کہ پیسے کے بجائے مولانا فضل الرحمن کو ڈیزل کے پرمٹ کی آفر کرتے ۔ انہوں نے کہا کہ آج پاکستان کے عوام کو سمجھ آگئی ہے کہ کرپشن کامطلب ہے کہ عوام کے پیسے چوری کرنا ، نواز شر یف کہا کہ کرپشن کے بے شمار کیسز ہیں لیکن اگر ہم کرپشن کے پیچھے پڑ گئے تو ترقی نہیں ہوگی نواز شریف کا یہ کہنا باعث شرم ہے ، نواز شریف کیوں کرپشن روکتیں گے ، نواز شریف کرپشن کے بادشاہ ہیں کرپشن کے گارڈ فادر ہیں، فضل الرحمن کو مولانا کہنا لفظ مولانا کی توہین ہے ۔ حسن نواز کا لندن میں ساڑھے چھ ارب کروڑ کا گھر ہے، حسن نواز بتائیں گے کہ ان کے پاس اتنا پیسہ کہاں سے آیا، یہ حسن نواز کا پیسہ نہیں تھا یہ نواز شریف کا پیسہ تھا جو انہوں نے کرپشن اور منی لانڈرنگ سے باہر بھیجا۔ عمران خان نے کہاکہ مریم نواز پر ترس آتا ہے ، مریم نواز نے کہا کہ میری بیرون ملک کوئی جائیداد نہیں، ڈان لیکس میں کئی لوگوں کو فارغ کیا گیا؟ سب جانتے ہیں کہ میڈیا سیل کی انچارج مریم بی بی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پانامہ ، جے ائی ٹی میں سب کچھ سامنے آئے گا۔ اس ملک کو خطرہ باہر سے نہیں نواز شریف جیسے لوگوں سے ہے جو فوج کو بھی بدنام کرتے ہیں کہ ان کی کرسی بچ جائے اور ان کا پیسہ باہر چلا جائے جب تک نواز شریف کو جیل نہیں بھیجوں گا نواز شریف کا پیچھا نہیں چھوڑوں گا انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کو سلام پیش کرتا ہوں بھارتی فوج کے ظلم و بربریت کے خلاف کشمیری طالبات بھی میدان میں آگئیں۔ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ رکن قومی اسمبلی شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ نوا زشریف او رپاکستان ایک ساتھ نہیں چل سکتے ‘ تمام اداروں کو سازش کے تحت بدنام کیا جا رہا ہے ‘ نواز شریف جا رہے ہیں ‘ عمران خان آ رہے ہیں ‘ (ن) لیگ کا سیاسی جنازہ نکلے گا۔ ایبٹ آباد میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ ہری پور میں ایک سال جیل میں سزا کاٹی ۔ تمام اداروں کو ساز ش کے تحت بدنام کیا جا رہا ہے۔ نواز شریف اور پاکستان ایک ساتھ نہیں چل سکتے۔ انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ کا سیاسی جنازہ نکلے گا۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف جا رہے ہیں اور عمران خان آ رہے ہیں۔ اس موقع پر جلسے کے شرکاءکی جانب سے ڈیزل ڈیزل کے نعرے لگائے گئے تو شیخ رشید نے کہاکہ ڈیزل کی بات عمران خان کرے گا۔ میرے پاس پٹرول والی گاڑی ہے۔

میرے پاس فلموں کی درجنوں آفرز ، مگر میں یہ کام نہیں کروں گی

لاہور(شوبز ڈیسک) فلمسٹار بابرہ شریف نے کہا ہے کہ ابھی کسی فلم میں کام نہیں کر رہی‘ واپسی کے لئے کسی اچھے پراجیکٹ کا انتظار کروں گی ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میرے پاس فلموں کی درجنوں آفرز آ رہی ہیں مگر میرا کام کا اپنا سٹائل ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میں نہیں کہتی کہ میں شوبز چھوڑ چکی ہوں میری کچھ مصروفیات ہیں جن کی وجہ سے شوبز سے کنارہ کش ہوں ۔ انہوں نے کہاکہ میں اب اس بات کی بھی خواہش رکھتی ہوں کہ کسی خاص کردار میں نظر آن زیادہ تر اپنا وقت گھر میں گزارتی ہوں ۔ کئی دوستوں سے ملاقاتیں رہتی ہیں اگر کوئی بھی پراجیکٹ کیا تو وہ یقینا منفرد ہو گا۔

عمر شریف بارے سوشل میڈیا پرغلط افواہیں پھیل گئیں

لاہو(شوبز ڈیسک) پاکستان کے ناموراداکار عمرشریف کی طبعیت میں بہتری آئی ہے اور ان کے اہل خانہ کی جانب سے عمر شریف کی صحت سے متعلق غلط اطلاعات کی تردید کی گئی ہے۔عمرشریف کے بیٹے جاویدعمر نے فیس بک پیغام میں بتایاہےکہ ان کے والد کی صحت بہتر ہے اور وہ ٹھیک ہیں۔ جاوید نے اپیل کی کہ عمر شریف کی صحت سے متعلق افواہوں پر کان نہ دھراجائے اور اس سلسلے کوروکا جائے۔ ان کا مزید کہناتھاکہ عمر شریف بہت جلد سوشل میڈیا اور نیشنل میڈیا میں نظر آئیں گے۔ انھوں نے واضح کیاکہ یہ ان کے خاندان والوں کی جانب سے عمر شریف سے متعلق باضابطہ اعلان ہے۔
اس کے علاوہ عمر شریف کے فیس بک پر آفیشل پیچ پر بھی ایک پیغام درج کیاگیاہے جس میں بتایاگیاہےکہ عمر شریف کو صرف سینے میں انفیکشن ہواتھا۔ ڈاکٹرزنے ان کے کچھ سنگین نوعیت کے ٹیسٹ لئے اور اب وہ ٹھیک ہیں۔ پیغام میں افسوس کا اظہار بھی کیاگیا کہ لوگوں نے عمرشریف سے متعلق غلط خبریں پھیلائیں۔
عمرشریف کے معالج ڈاکٹرایوب نےبتایاکہ عمرشریف کی طبیعت میں بہتری آئی ہے۔وہ تیزی سے صحتیاب ہورہے ہیں۔ ان کوکوجلدگھرمنتقل کردیاجائےگا۔

ساتھ جینے مر نے کا عہد‘عدالت میں تنسیخ نکاح کے فیصلہ کے بعد شادی کا اعلان متوقع

لاہور(شوبز ڈیسک) فلم سٹار مےرا نے دوبئی مےں مقےم پاکستانی بزنس مےن ےاور سے دوستی کر لی‘دونوں نے ساتھ جےنے مر نے کا بھی عہد کر لےا ۔ ذرائع کے مطابق فلم سٹار مےراکی کچھ عرصہ پہلے دوبئی مےں ےاور نامی شخص سے ملاقات ہوئی جسکے بعد دونوں مےں قر بت مزےد بڑھ گئی اور آجکل دونوں کی دوستی عروج ہے اور ساتھ جےنے مر نے کا بھی عہد کر لےا ہے اور مےر انے ان کو ےقےن دہانی کروائی ہے کہ جس ہی انکی شادی کے حوالے سے لاہور کی اےک عدالت مےں زےر سماعت کےس کا فےصلہ ہوجا ئےگا اسکے بعد شادی کر لےں جبکہ مےرا کی والدہ بھی اس معاملے مےں مےرا کو مکمل سپورٹ کر رہی ہے اور اس بات کا قومی امکان ہے کہ مےرا اس حوالے سے جلد باقاعدہ اہم اعلان کرد ےں گی ۔