آئی جی پنجاب کی تعیناتی بارے اہم خبر ۔۔

لاہور (خصوصی رپورٹ) آئی جی پنجاب کی تعیناتی کا معاملہ حل‘ گورنر پنجاب نے آرڈیننس جاری کر دیا۔ گورنر سیکرٹریٹ کے ذرائع کے مطابق آرڈر 2002کے تحت آئی جی پنجاب کی تعیناتی نیشنل سیفٹی کمیشن کے تحت ہوتی تھی۔ اس معاملہ کو اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے عدالت عالیہ میں چیلنج بھی کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق گورنر پنجاب محمدرفیق رجوانہ کی جانب سے جاری آرڈیننس کی روشنی میں آئی جی پنجاب کی تعیناتی میں نیشنل سیفٹی کمیشن کا رول ختم کر دیا گیا ہے اور اب آئی جی پنجاب کی تعیناتی کا حق حکومت پنجاب کے پاس آ گیا ہے۔ نئے آرڈیننس کا اطلاق فوری ہو گا۔
آئی جی پنجاب تعیناتی

مردہم جنس پرستوں کی بڑی تعداد کا انکشاف

کراچی (خصوصی رپورٹ) دنیا بھر میں کئی خطرناک بیماریاں موجود ہیں۔ ایچ آئی وی ایڈز بھی اس میں سے ایک خطرناک بیماری ہے۔ پہلے تو دنیا کو پتہ نہ تھا لیکن جب اس بیماری کا پتہ چلا اور ترقی یافتہ ممالک نے تحقیقات کی تو ان کے سامنے انکشاف ہوا کہ یہ بیماری زیادہ تر ہم جنس پرستوں میں پائی جاتی ہے یا پھر ناجائز جنسی تعلق رکھنے والے افراد یا نشئی افراد میںپائی جاتی ہے۔ پھر اس کو پہلے تو لاعلاج مرض قرار دیا گیا لیکن آگے چل کر اس کا علاج تو دریافت کرلیا گیا لیکن ہم جنس پرستی کے خاتمہ کیلئے کوئی اقدامات نہیں کئے گئے اور نہ ہی کوئی قانون سازی ہوسکی ہے۔ اب تو جنسی بے راہ روی کا شکار ہونے والے مردوں کے ساتھ ساتھ خواتین میں بھی ایچ آئی وی ایڈز کی بیماری بڑھتی جارہی ہے۔ ااقوام متحدہ نے ایچ آئی وی ایڈز کے مریضوں کے علاج کے لئے اپنا ایک پروگرام شروع کر رکھا ہے اور اس پروگرام کے تحت ایڈز کے مریضوں کے لئے ادویات مفت فراہم کی جارہی ہیں۔ حالیہ دنوں میں اقوام متحدہ کے ایک وفد نے پاکستان کا دورہ کیا۔ اس دورے میں اقوام متحدہ کے ایڈز کنٹرول پروگرام کے کنٹری ڈائریکٹر ممدوسکو نے ارکان پارلیمنٹ اور صحافیوں کو بتایا کہ پاکستان میں ایچ آئی وی ایڈز کے 56 ہزار مریض موجود ہیں۔ انہوں نے یہ بھی انکشاف کیا کہ پہلی مرتبہ پاکستان میں خواتین کے علاوہ مرد سیکس ورکرز کی بڑی تعداد سامنے آئی ہے۔ اپنی بریفنگ میں اقوام متحدہ کے وفد نے بتایا کہ پاکستان میں منشیات استعمال کرنے والوں کی تعداد ایک لاکھ 13 ہزار 422 ہے جس میں سے سندھ میں منشیات استعمال کرنے والوں کی تعداد 49 ہزار 903 ہے۔ پاکستان میں منشیات استعمال کرنے والوں کی تعداد 38.4 فیصد ہے جس میں سندھ کے منشیات استعمال کرنے والوں کی شرح 21.9 فیصد ہے۔ صوبہ سندھ میں منشیات استعمال کرنے والوں کی سب سے بڑی تعداد کراچی میں 24 ہزار 36 ہے۔ حیدرآباد ڈویژن میں 2 ہزار 164‘ سکھر ڈویژن میں ایک ہزار 15‘ لاڑکانہ ڈویژن میں ایک ہزار 404‘ میرضور خاص ڈویژن میں 778 اور نوابشاہ ڈویژن میں 984 افراد منشیات کے عادی ہیں۔ اقوام متحدہ کے اس وفد نے بریفنگ میں انکشاف کیا کہ پاکستان میں اس وقت خواتین سیکس ورکرز کی تعداد ایک لاکھ 73 ہزار 447 ہے جس میں سے سندھ سے خواتین سیکس ورکرز کی تعداد 50 ہزار 918 ہے اور ان میں سے اکثر خواتین سیکس ورکرز میں ایچ آئی وی ایڈز کا شکار ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ کراچی میں ایچ آئی وی ایڈز کے مریضوں کی تعداد 18 ہزار 361 ہے۔ حیدرآباد ڈویژن میں ایچ آئی وی ایڈز کے مریضوں کی تعداد ایک ہزار 779‘ سکھر ڈویژن میں ایک ہزار 70‘ لاڑکانہ ڈویژن میں ایک ہزار 612‘ میرپور خاص ڈویژن میں 300 اور نوابشاہ ڈویژن میں 712 مریض موجود ہیں۔ اس سلسلے میں محکمہ صحت سندھ نے صوبہ بھر کے ڈویژنل ہیڈکوارٹرز کراچی‘ حیرآباد‘ میرپور خاص‘ سکھر‘ نوابشاہ اور لاڑکانہ میں ایڈز کنٹرول پروگرام کے تحت ہیلتھ کیئر سنٹر کھول رکھے ہیں لیکن پہلی مرتبہ سندھ میں ہم جنس پرست یعنی مرد سیکس ورکرز کی بھی بڑی تعداد ایچ آئی وی ایڈز کا شکار ہوئی ہے جن کی تعداد ایک ہزار سے بھی زیادہ ہوگئی ہے۔ صوبائی سطح پر اعدادو شمار بھی جمع نہیں ہوسکے اور نہ ہی اس مرض میں مبتلا مریضوں کی بحالی کے لئے کﺅی مرکز کھولا گیا ہے۔ یہ مرض جنسی عمل‘ انجکشن‘ شیو کرنے والے بلیڈ کے غلط استعمال سے پھیلتا ہے لیکن ابھی تک سرنج ضائع کرنے‘ شیو بلیڈ کو دوبارہ ناقابل استعمال بنانے کے لئے کوئی قابل ذکر اقدامات نہیں کئے گئے اور محض خانہ پری کے اقدامات ہی کئے جاتے ہیں جس کی وجہ سے یہ خطرناک مرض دن بدن بڑھتا جارہا ہے۔ حکومتی سطح پر باشعور طبقے‘ اساتذہ‘ علمائ‘ ڈاکٹرز‘ وکلائ‘ صحافیوں‘ دانشوروں‘ شاعروں‘ ادیبوں کی بھی خدمات حاصل نہیں کی گئی ہیں جس سے عوام میں شعور پیدا کیا جاسکے۔ خصوصاً اس ضمن میں قانون سازی کی بھی ضرورت ہے۔ ہم جنس پرستی قانونی و اخلاقی طور پر سنگین جرم ہے۔ اس کو روکنے کے لئے بھی حکومت سندھ نے تاحال کوئی قانون نہیں بنایا جس کے باعث یہ غیر فطری فعل بڑھتا جارہا ہے۔ مہذب معاشرے میں حکومتیں ایسے اقدامات کرتی ہیں۔ اب حکومت سندھ خواب خرگوش سے بیدار ہو اور ایچ آئی وی ایڈز کے مریضوں کی بحالی اور اس سے بڑھ کر اس مرض کی وجوہات کے لئے اقدامات کرے۔ سب سے زیادہ توجہ سندھ کی جیلوں پر دی جائے۔ وہاں ایچ آئی وی ایڈز کے مریضوں کی تعداد بڑھتی جارہی ہے۔ ان کی بحالی کے لئے حکومت سندھ کو سنجیدہ کوشش کرنی چاہئے کیونکہ وہ قیدی کے ساتھ ساتھ انسان بھی ہیں۔

سمگلروں کی جنت پاکستان ۔۔2ارب 60کروڑ ڈالر کے خزانے کو ٹیکہ

لاہور (خصوصی رپورٹ) پاکستان میں گاڑیوں‘ موبائل فونز‘ ڈیزل‘ چائے کی پتی‘ سگریٹ‘ پلاسٹک‘ سٹیل شیٹس‘ ٹیلی ویژن سیٹس اور گارمنٹس کی سمگلنگ 2 ارب 60 کروڑ ڈالر سے تجاوز کرگئی۔ کسٹمز سمیت دیگر ادارے سمگلنگ روکنے میں ناکام ہوگئے۔ جس کی وجہ سے قومی خزانے کو سالانہ اربوں روپے کا نقصان پہنچایا جارہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق حکومت کی ناقص پالیسیوں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں میں اعلیٰ عہدوں پر بیٹھے افسروں کی جنت بنتا جارہا ہے۔ رپورٹ کے مطابق جو کہ ایف آبی آر کے ایک اعلیٰ افسر کی طرف سے تیار یک گئی ہے۔ پاکستان میں ہر سال ایک ارب 10 کروڑ ڈالر کے موبائل فونز سمگل کئے جاتے ہیں۔ 87 کروڑ ڈالر کا ڈیزنل‘ 7 کروڑ ڈالر کی چائے‘ 2 کروڑ کے سگریٹس 90 لاکھ ڈالر کے ٹیلی ویژن سیٹس‘ 25 لاکھ ڈالر کے گارمنٹس‘ 11 کروڑ ڈالر کے ٹائرز‘ 18 کروڑ ڈالرز کے آٹو پارٹس اور 22 کروڑ ڈالر کا پلاسٹک سمگل ہوتا ہے۔ اس حوالے سے کسٹمز کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اگرچہ سمگلنگ کی روک تھام سرحدوں پر تعینات ایجنسیوں کا کام ہے اور کسٹمز کی ذمہ داری ڈیوٹی وصول کرنا ہے اس کے باوجود کسٹمز انٹیلی جنس کی ٹیمیں سمگلنگ کی شکایات پر کارروائی کرتی ہیں۔

”جھولے لعل “معروف صوفی بزرگ عثمان مروندی کا عرس شروع

سیہون شریف (ویب ڈیسک) سیہون شریف میں سندھ کے عظیم صوفی بزرگ حضرت قلندر لعل شہباز کا سالانہ 765ویں عرس کی تین روزہ تقریبات کا آغاز آج سے کیا جائے گا۔ ملک بھر سے زائرین شریک ہیں۔ لعل شہباز قلندرکےعرس کی تقریبات میں سیکیورٹی کے غیرمعمولی انتظامات کیے گئے ہیں۔ 4500 پولیس اہلکار اور 200 رینجرز کے جوان سیکورٹی پر مامور ہیں۔ 275 سی سی ٹی وی کیمرے اور 20 واک تھرو گیٹ نصب کیے گئے ہیں۔ عرس میں شرکت کے لئے ملک بھر سے زائرین پہنچنا شروع ہوگئے ہیں اور درگاہ پر دھمال ڈالی جا رہی ہے۔ گرمی کے پیش نظر زائرین کے لئے جگہ جگہ پانی کی سبیلیں لگا دی گئی ہیں جبکہ زائرین کے لئے میڈیکل کے کیمپس قائم کر دیئے گئے ہیں ، عرس کی تقریبات کا باقاعدہ آغاز آج سے کیا جائے گا۔ درگاہ پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔

”فوری گرفتار کر لیا جائے“سابق وزیر اعظم کے بیٹے بارے عدالت کے سخت احکامات

ملتان (ویب ڈیسک)انسدد منشیات عدالت کی جج ارم نیازی نے ایفی ڈرین ٹاور کوٹہ کیس میں سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی اور 2ملزمان کی عدالت حاضری نہ ہونے پر وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے ۔ملزمان ہر فرد جرم عائد کرنے کے بعد گواہوں کو سکم کا اجزاءبھی ہو چکا ہے ۔

عمران خان کو پھر چیلنج

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) ے رہنما حنیف عباسی نے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کو این اے 56 سے الیکشن لڑنے کا چیلنج دیدیا۔راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو میںن لیگی رہنما نے کہا کہ این اے 55اور 56 سے پارٹی ٹکٹ کا فیصلہ قیادت ہی کرےگی،مجھے ٹکٹ نہ بھی ملا تو نواز شریف کا کارکن ہی رہوںگا۔انہوں نے کہا کہ شیخ رشید نے اگر کرپشن نہیں کی تو ہزاروں کنال کا فارم ہاﺅس کہاں سے بنایا، شیخ رشید کی الزام تراشیوں پر انہیں 10 ارب کا لیگل نوٹس بھیجوں گا۔حنیف عباسی نے کہاکہ شیخ رشید لوگوں پر الزام تراشیوں میں مصروف ہیں مگر دنیا کو یہ کیوں نہیں بتاتے کہ بغیر کرپشن کے ہزاروں کنال پر محیط فارم ہاﺅس کیسے بنایا ؟لال مسجد کی بچیوں نے شیخ رشید کے کردار کا پول کیوں کھولا تھا؟شیخ رشید اور عمران خان کی گالیوں کا جواب گدی سے زبان کھینچ کر دے سکتے ہیں مگر ہم سیاسی طور پر مقابلے کے حامی ہیں ۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کا وزیر اعلیٰ چین میں ن لیگ کی قیادت کے ساتھ ایک ٹیبل پر چائے پی رہا ہے اور عمران خان ہمیں برا بھلا کہنے میں مصروف ہے، اب یہ ثابت ہو گیا کہ پی ٹی آئی بھی نواز شریف کو وزیر اعظم مان چکی ہے۔ ن لیگی رہنما نے کہا کہ عمران خان اور شیخ رشید نے مجھے ایفی ڈرین اور قتل کے مقدمے میں پھنسانے کی کوشش کی۔

ایک خطہ ایک سڑک, سی پیک بارے وزیراعظم کا بڑا اعلان

بیجنگ (اے پی پی، مانیٹرنگ ڈیسک) بیلٹ اینڈ روڈ فورم برائے عالمی تعاون کاافتتاحی سیشن اتوار کو یہاں چین کے صدر ژی جن پنگ کی صدارت میں شروع ہو گیا جس کا مقصد عالمی تعاون کو مضبوط شراکت داری کے وسیع البنیاد نیٹ ورک کا قیام ہے، اس اعلیٰ سطح کے فورم میں ترکی ، پاکستان ، روس، ملائیشیاء،انڈونیشیا سمیت دنیا کے 29ممالک کے سربراہان شریک ہیں جبکہ 130ریاستوں کے 1500سے زائد وفود بھی اس فورم میں شریک ہیں۔ فورم میں اٹلی ، فلپائن ، افریقی اور وسط ایشیائی ریاستوں کی بھی نمائندگی ہے۔ وزیر اعظم پاکستان محمد نواز شریف ، وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف، وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ ، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک، وزیر اعلیٰ بلوچستان ثناءاللہ زہری ، وفاقی وزراءاحسن اقبال ، اسحاق ڈار ،خرم دستگیر ، خواجہ سعد رفیق ، انوشہ رحمٰن اور وزیر اعظم کے مشیر برائے خارجہ امور سرتاج عزیز کے ہمراہ فورم میں شریک ہیں۔ فورم کا پہلا روز افتتاحی سیشن کے علاوہ اعلیٰ سطح کی ملاقاتوں پر مشتمل ہے اور پیر کو ایک گول میز کانفرنس کاانعقاد ہو گا جس میں فورم میں آئے ہوئے تمام عالمی رہنما شریک ہوں گے۔ چینی صدر ژی جن پنگ نے افتتاحی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے ان کے ون بیلٹ ون روڈ ویژن پر روشنی ڈالی جبکہ انہوں نے علاقائی ترقی اور تعاون کی اہمیت سے بھی آگاہ کیا۔ وزیر اعظم محمد نوا زشریف نے کہا ہے کہ پاکستان ویتنام کے ساتھ اقتصاد ی اور سیاسی تعلقات قائم کرنا چاہتا ہے۔ اتوار کو بیجنگ میں ون بیلٹ ون روڈ فورم کے موقع پر وزیر اعظم سے ویتنام کے صدر ترانڈ ائی کوآنگ نے ملاقات کی۔ اس موقع پر وزیر اعظم نے دونوں ممالک کے تعلقات میں اضافہ کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہاکہ دونوں ممالک کو ایک دوسرے کے کاروباری اور سرمایہ کاری کے مواقع سے فائدہ اٹھاناچاہیے۔ وزیر اعظم نے دونوں ممالک کے درمیان سیاسی مشاورت اور مشترکہ تجارتی کمیشن کے حوالے سے مشترکہ وزارتی کمیشن کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا ۔ وزیر اعظم محمد نوا زشریف نے کہا ہے کہ ون بیلٹ ون روڈ کے تحت چین پاکستان اقتصادی راہداری کا منصوبہ خطے کے تمام ممالک کے لئے کھلا ہے اور اس کو سیاست کی نذر نہیں کرنا چاہیے، اس منصوبے کی کوئی جغرافیائی سرحدیں نہیں ہیں، اختلافات سے بالا تر ہو کر بات چیت اور سفارتکاری کے ذریعے تنازعات کو حل کرنے اور آنے والی نسلوں کے لئے امن کی میراث چھوڑنے کا وقت آگیاہے، ون بیلٹ ون روڈ اقدام دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خاتمے کے لئے ایک طاقتور ہتھیار کے طور پر جانا جائے گا ۔ وہ اتوار کو یہاں چین کے دارالحکومت بیجنگ میں بیلٹ اینڈ روڈ فورم کے اعلیٰ سطح کے ڈائیلاگ کے افتتاحی سیشن سے خطاب کررہے تھے جس کا موضوع تعاون برائے عمومی خوشحالی ہے۔ وزیر اعظم محمد نواز شریف نے واضح طور پر کہاکہ سی پیک منصوبے میں خطے کے تمام ممالک شامل ہو سکتے ہیں اس منصوبے پر سیاست سے گریز کیا جائے ۔ وزیر اعظم نے کہاکہ آئیں باہمی اختلافات بالائے طاق رکھتے ہوئے پر امن مربوط اور ایک دوسرے کاخیال رکھنے والے ہمسائیوں کی طرح رہیں۔ انہوں نے کہاکہ یہ وقت ہے کہ ہم اپنے اختلافات سے بالا تر ہو کر بات چیت اور سفارتکاری کے ذریعے تنازعات کو حل کریں اور آنے والی نسلوں کے لئے امن کی میراث چھوڑیں۔ وزیر اعظم نے کہاکہ امن اور ترقی ساتھ مل جل کرچلنے میں ہی ممکن ہے اور کوئی بھی اقتصادی ترقی کے اہداف علاقائی تعاون کے بغیر حاصل نہیں کر سکتا اور نہ ہی امن و سلامتی کی راہ ہموار کرسکتا ہے۔ وزیر اعظم نے کہاکہ ون بیلٹ ون روڈ کی اہمیت اس وقت مزید نمایاں ہو سکتی ہے جب جیو اکنامکس کو جیوپولیٹکس میں بدلنے کی روایت قائم ہو اور تنازعات کا مرکز تعاون میں بدلنا چاہیے۔ وزیراعظم نے کہاکہ ون بیلٹ ون روڈدہشت گردی اور انتہا پسندی کے خاتمے کے لئے ایک طاقتور ہتھیار کے طور پر جانا جائے گا، یہ منصوبہ براعظموں کوملائیگا اور اس سے برداشت کے ساتھ ساتھ ثقافتی تنوع کو فروغ ملے گا۔ وزیر اعظم نے کہاکہ سی پیک ون بیلٹ ون روڈ اقدام کا اہم منصوبہ ہے اور اس سے مشرق اور مغربی ایشیاءکے ہمسائے آپس میں ایک دوسرے سے ملیں گے ، سی پیک منصوبہ پاکستان کو بین العلاقائی سرمایہ کاری اور تجارت کا مرکز بنائے گا۔ چین اور پاکستان کے درمیان قریبی دوستی اور بااعتماد اتحادی ہونے کا حوالہ دیتے ہوئے وزیر اعظم نواز شریف نے کہاکہ ان کی اس فورم میں شرکت ون بیلٹ ون روڈ کے اقدام کی کامیابی کی خوشی کو منانا اوراس کیلئے اپنے عزم کا اعادہ کرنا ہے ۔انہوں نے اطمینان ظاہر کیاکہ یہ تاریخی ایونٹ اقتصادی اور مالیاتی تعاون، تجارتی تعاون اور عوامی سطح پر رابطوں کے لئے برسوں پر محیط رہ گزر ہوگی ۔ انہوںنے چین کے صدر ژی جن پنگ اور چینی قیادت کو ان کی ولولہ انگیز اور تخلیقی قیادت کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان چین کے اس تصور کوسراہتا ہے اور اس راہداری کو پورے خطے کے لئے ترقی کا راستہ سمجھتا ہے۔ وزیر اعظم محمد نواز شریف نے کہاکہ ون بیلٹ ون روڈ سے ایشیاء،افریقہ اور یورپ سمیت دنیا کی آدھی آبادی ، آدھے وسائل 65ممالک کے منسلک ہونے کے ساتھ ساتھ دنیا کے بڑے سرمایہ کار اپنے وسائل اس میں لگا سکیں گے۔ انہوں نے کہاکہ چینی صدر کا یہ اقدام ون ون پارٹنر شپ کو ہر ایک کے لئے ممکن بنائے گا اور اس سے ترقی پذیر ممالک میں اقتصادی ترقی کی رفتار تیز ہو گی۔تجارت اور اقتصادی روابط کی راہ میں حائل رکاوٹیں دورہوں گی ،عالمی سرمایہ کاروں کی توجہ اس طرف بڑھے گی۔انہوں نے کہاکہ اس منصوبے سے عالمی اقتصادی گورننس میں اصلاحات اور تبدیلی میں مدد ملے گی جبکہ اس سے تاریخی شاہراہ ریشم کی تجدید ہو گی۔ انہوں نے کہاکہ اس منصوبے سے عوام الناس کے لئے قریبی رابطوں کے ذریعے خوشحالی ، امن اور استحکام آئے گا۔ اس منصوبے سے ہم جیو اقتصادی انقلاب کی بلندیوںپر ہوں گے اور یہ تاریخ میں اقتصادی شراکت دار ی اور سرمایہ کاری کی اعلیٰ مثال ہوگی۔انہوں نے کہاکہ بین البر اعظمی تعاون کے لئے حقیقت میں یہ ایک نئے دور کی صبح کے مترادف ہو گا ، مجھے یقین ہے کہ ون بیلٹ ون روڈ منصوبہ سے آمدن میں اضافہ ، بہتر تعلیم اور صحت کی سہولیات میسر آسکیں گی، اس سے غربت کے خاتمے اور پائیدار ترقی کے اہداف حاصل ہوںگے اور کوئی پیچھے نہیںرہے گا۔وزیراعظم نے کہاکہ پاکستان میں بنیادی ڈھانچے ، توانائی اور صنعتی منصوبوں پر کام تیزی سے جاری ہےِ، ان میں سے کچھ منصوبے اپنے وقت سے پہلے ہی مکمل ہو چکے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ سی پیک سے نہ صرف پاکستان بلکہ اس پورے خطے کے عوام کو بے مثال اقتصاد ی، سماجی اور ثقافتی فوائد حاصل ہوں گے ، سی پیک کے تحت نئی ملازمتیں اور کاروبار تخلیق ہوں گے ، بین الاقوامی سرمایہ کاروں کے لئے یہاں سرمایہ کاری کرنے میں کشش ہو گی اور نئے کاروباری افراد اورادارے پیداہوںگے، سی پیک کامنصوبہ پاکستان کے تمام شہریوں کے لئے ہے اور یہ حکومت کے ویژن 2025ءسے مکمل مطابقت رکھتا ہے جس کے تحت ملک کے وسائل کو علاقائی تعاون بشمول توانائی ، صنعت ، تجارت اور ٹرانسپورٹیشن سمیت کثیر الجہتی راہداریوں کے لئے اپنے وسائل لگانے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ اس وژن کے تحت ہم اقتصادی اور سماجی ترقی کے درمیان حائل خلیج کو دور کرسکیں گے، ہم نے اپنی توجہ غربت کے خاتمے ، تعلیم ، صحت اور صنفی مین سٹریمنگ پر مرکوز کررکھی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ ہم اپنے نوجوانوں کی صلاحیتوں سے مکمل استفادہ کریں گے جو ہماری آبادی کے 60فیصد سے زیادہ ہے۔ انہوں نے شرکاءکوبتایاکہ پاکستان کی معیشت بہت بہتر جارہی ہے ، میکرو اکنامک اعشاریے مستحکم ہیں، اقتصادی حالت بہتر اور شرح نمو میںاضافہ ہواہے جبکہ سٹاک ایکسچینج دنیا کی پانچ بہترین ایکس چینج کی طرح کام کررہی ہے ۔انہوں نے کہاکہ آج میں آپ کے سامنے ابھرتا ہوا پر اعتماد اور محفوظ پاکستان پیش کرتا ہوں، ایک ایساپاکستان جو ماضی کے مقابلہ میں بہتر اور ترقی کے راستے پر گامزن ہے اس کی معیشت ایک ابھرتی ہوئی معیشت ہے جس میں نئے سرمایہ کاروں کو جذب کرنے کی وسیع استعداد ہے ۔ انہوں نے کہاکہ ون بیلٹ ون روڈ منصوبہ کسی بھی ملک کے لئے قطبیت کا حامل نہیں اور اس کی اہمیت سے کوئی بھی ملک انکار نہیں کرسکتا۔ یہ رابطوں کے لئے آزادی فراہم کرتا ہے اور حقیقت یہ ہے کہ یہ ہم سب کے لئے ہے۔ یہاںتک کہ جو اس میں شامل ہیں یا جو اس میں شامل نہیں ہیں۔ وزیر اعظم نے شرکاءپر زور دیاکہ وہ سیاسی عزم اور بھرپور طاقت کے ساتھ اس منصوبے پر عملدرآمد یقینی بنائیں ۔ وزیراعظم محمد نواز شریف سے ایتھوپیا کے وزیر اعظم ہیلے میریام ڈیسل گن اور بیلاروس کے صدر الیگزینڈر لوکاشنکو نے الگ الگ ملاقات کی جس دوران دونوں ممالک کے تعلقات اور ان تعلقات کو مزید بہتر بنانے پر غور کیاگیا۔ تفصیلات کے مطابق بیلٹ اینڈ روڈ فورم برائے عالمی تعاون کے موقع پر چین کے دارالحکومت بیجنگ میں ایتھوپیا کے وزیراعظم نے ملاقات کی۔ملاقات کے دوران دونوں رہنماو¿ں کے درمیان باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم محمد نواز شریف نے دونوں ملکوں کے درمیان دوطرفہ تعلقات اور مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا۔ اس موقع پر وزیر مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی انوشہ رحمٰن بھی موجود تھی۔ایتھوپین وزیر اعظم نے پاکستان کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعاون میں دلچسپی کااظہار کیا۔ دوسری طرف بیلاروس کے صدر الیگزینڈر لوکاشنکو نے بھی فورم کے موقع پر وزیراعظم پاکستان سے ملاقات کی اور دوطرفہ تعلقات کو مزید بہتر بنانے کے لئے اقدامات پر غور کیا۔ دونوں ممالک نے باہمی تجارت بڑھانے پر خصوصی توجہ مرکوز کرنے کے ساتھ ساتھ زراعت ، ثقافت اور تعلیم کے شعبوں سمیت مختلف شعبہ جات میں سرمایہ کاری کے مواقع تلاش کرنے پر زور دیا۔ دونوں رہنماو¿ں نے علاقائی رابطوں اور اس کی اہمیت کے ساتھ ساتھ عام آدمی کی زندگی میں بہتری کے تناظر میں اقدامات پر غور کیا۔ ترک صدر رجب طیب اردگان نے کہا ہے کہ پاکستان اور ترکی کے درمیان اقتصادی تعلقات کے فروغ، توانائی، تجارت اور سرمایہ کاری کے معاملات میں اقدام اٹھائے جانے کے حوالے سے مطابقت قائم ہوئی ہے، وسیع پیمانے کے آزاد تجارتی معاہدے پر دستخط کیے جانے کے حوالے سے امور کو سرعت دینے جانے پر بھی اتفاق رائے قائم ہوا ہے۔ترک خبررساں ادارے ”ٹی آر ٹی “ کی رپورٹ کے مطابق ترک صدررجب طیب اردگان نے بین الاقوامی تعاون کے لیے ون بیلٹ ون روڈ فورم میں شرکت کی غرض سے عوامی جمہوریہ چین کے دورے کے دوران پاکستانی وزیر اعظم میاں نواز شریف، یونانی وزیر اعظم الیکسسز چپراس اور ہنگیرین وزیر اعظم وکٹر اوربن سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کیں۔ چین نے چین دی بیلٹ اینڈ روڈ کی تعمیر میں مزید مالی معاونت کی حمایت کرتے ہوئے سلک روڈ فنڈ میں مزید ایک کھرب چینی یوآن فراہم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ا?ئندہ تین سالوں میں مزید منصوبوں کی تعمیر کیلئے بیلٹ اینڈ روڈ کی تعمیر میں شریک ترقی پذیر ملکوں اور عالمی تنظیموں کو 60 ارب آر ایم بی کی امداد فراہم کریں گیچین اور بیلٹ اینڈ روڈ سے وابستہ ممالک کے درمیان تجارتی مالیت30 کھرب امریکی ڈالرز سے تجاوز کرگئی ہے، ان ممالک میں چینی سرمایہ کاری کی مالیت 50 ارب امریکی ڈالرز تک جاپہنچی ہے۔چائنہ ریڈیو انٹرنیشنل کے مطابق دی بیلٹ اینڈ روڈ عالمی تعاون فورم کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چینی صدر مملکت شی جن پھنگ نے کہا ہزاروں کلومیٹر طویل قدیم شاہراہ ریشم کی تاریخ ایک ہزار سال سے زائد ہے اور اس شاہراہ سے امن و تعاون ، کھلے پن اور شراکت داری ، باہمی استفادے اور باہمی مفادات کی بنیاد پر مشترکہ ترقی پر مبنی جذبے کی عکاسی ہوتی ہے۔یہ بنی نوع انسان کی تہذیب کا ایک قیمتی ورثہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ دور حاضر میں دیکھا جائے تو امن ، ترقی اور عالمی انتظام و انصرام میں مشکلات کے سنگین چیلنجز پوری دنیا کو درپیش ہیں۔ چین کے صدر شی جن پنگ نے کہا ہے کہ بیلٹ اینڈروڈمنصوبے میں چین اورپاکستان اہمیت کے حامل ہیں،بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے سے امیراورغریب ممالک کافرق ختم ہوگا۔بیجنگ میں بیلٹ اینڈروڈفورم سے خطاب کرتے ہوئے چینی صدر کا کہنا تھا کہ بیلٹ اینڈروڈمنصوبہ21ویں صدی کاعظیم منصوبہ ہے،بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے سے ممالک اوربڑے ادارے ایک دوسرے کے قریب آئیں گے۔انہوں نے کہا کہ بیلٹ اینڈروڈمنصوبہ دنیا کے امن میں بھی اہم کرداراداکرےگا،منصوبے سے یورپ اورایشیاکوتجارتی فوائدحاصل ہوں گے۔شی جن پنگ کا کہنا تھا کہ منصوبے کی کامیابی کاانحصارتجارتی سرگرمیوں کےفروغ میں ہے،بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے سے منسلک ممالک ایک دوسرےکے تجربات سے فائدہ اٹھائیں گے،منصوبے سے خطے میںخوشحالی آئے گی منصوبے سے دنیا بھر کا مفاد وابستہ ہے۔اس موقع پر روس کے صدرپیوٹن نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بیلٹ اینڈروڈمنصوبے سے دنیاکامستقبل وابستہ ہے،ترکی چین سمیت تمام ممالک کےساتھ مل کرکام کرنے کےلئے تیار ہے،روس منصوبے میں سرمایہ کاری کے لئے تیارہے۔روسی صدر نے کہا کہ اقتصادی ترقی کے کئی منصوبے ناکام ہوچکے ہیں، اکیسویں صدی کےچیلنجزسے نمٹنے کے لئے بیلٹ اینڈروڈفورم اہم منصوبہ ہے،یورپی یونین کے ممالک کوبیلٹ اینڈروڈفورم میں خوش آمدیدکہتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ روس بیلٹ اینڈروڈکی مکمل حمایت کرتاہے۔

فردوس عاشق اعوان کی پی ٹی آئی میں شمولیت بارے اہم خبر سے پی پی میں کھلبلی مچ گئی

سیالکوٹ (ویب ڈیسک )پیپلز پارٹی کی رہنماءفردوس عاشق اعوان نے کہاہے کہ مجھے تحریک انصاف میں شمولیت کی دعوت ملی ہے مگر اس کا فیصلہ اپنے حلقہ کے ووٹرز سے مشاورت کے بعد کرونگی ۔پی ٹی آئی کے قائرین سے ملاقات اور بات ہوئی مگر شمولیت کا حتمیٰ فیصلہ نہیں کیا ہے ۔

پاک فوج کے جوانوں کی ویڈیو نے تہلکہ مچا دیا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کی موجودہ صورتحال میں پاک فوج کے جوان ویسے تو کڑی ٹریننگ ،بارڈر سیکیورٹی اور ملک کی داخلی سیکیورٹی کے لیے ہمہ وقت تیار رہتے ہیں تاہم جب بھی انہیں خوش ہونے کا موقع ملے تو اپنے ہاتھ سے اس موقع کو نہیں گنواتے ،یہ ہی وجہ ہے کہ پاک فوج کی دلیر ی اور شجاعت کے قصے ساری دنیا کے زبان پر ہیں۔ ایسے ہی کچھ جوانوں نے ایک مزاحیہ ویڈیو بنا کرانٹر نیٹ پر شیئر کی تو سوشل میڈ یا پر دھو م مچ گئی۔ تفصیل کے مطابق سوشل میڈ یا ایپ انسٹا گرام پر پاک آرمی کے اکاو¿نٹ سے ایک ویڈیو شیئر کی گئی جس میں کچھ جوان بس میں بیٹھنے کی اداکاری کر رہے ہیں۔ ایک جوان بس کا ڈرائیور بنا ہوا ہے ،دوران ڈرائیونگ پیچھے سے ایک جوان ڈرائیور کو کہتا ہے کہ بھائی صاحب بس تیز چلاو¿ جس پر ڈرائیور اتنی تیز بس چلاتا ہے کہ سواریاں ہچکولے کھانا شروع کردیتی ہیں اور با لآخر بس حادثے کا شکار ہو جاتی ہے۔ پاک فوج کے جوانوں نے مزاحیہ انداز میں خوبصورت پیغام دیا تاکہ کوئی بھی سواری کبھی ڈرائیور کو بس تیز چلانے کا نہ کہے۔ ویڈیو دیکھ کر سوشل میڈ یا صارفین نے جوانوں کو دل کھول کرداد دی۔

لال سوہا نرا جنگل میں آتشزدگی کا ذمہ دار کون ؟

ڈیرہ بکھا( نمائندہ خبریں) نیشنل پارک لال سوہانرا لاڈم سر جنگل کو آگ لگ گئی گرمی اور ہوا کی وجہ سے آگ کا جن قابو سے باہر آگ سے لال سوہانرا کی خوبصورت مانند پڑ گئی وہاں پر موجود جنگلی حیات آگ کی نظر، کروڑوں روپے کی قیمتی لکڑی جل گئی آگ پر قابو پانے کیلئے محکمہ جنگلات شیل پارک لال سوہانرا نے 1122کی ٹیمیں طلب تاحال آگ پر قابو پانے میں تمام وسائل بے بس لاڈم سر I کے رینج آفیسر چودھری انور سے خبریں نے رابطہ کیا تو انہوں نے آگ کی وجہ بجلی کا شارٹ سرکٹ بتایا اور انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ آگ پر جلد ازجلد قابو پالیا جائے گا۔
لال سوہانرا