تازہ تر ین

گلگت ، بلتستان میں علیحدگی کی تحریک ،سی پیک کیخلاف خوفناک سازش،مسلمانوں کے قتل عام کی بھیانک سازش بے نقاب

اسلام آباد (نیا اخبار رپورٹ) بھارت اور امریکہ کی پاکستان کے خلاف منصوبہ بندی کا منصوبہ اسرائیل بھی شامل، پاکستان کے متعلقہ ادارے مکمل تیاری کی حالت میں ، بعض شعبوں میں ہنگامی حالت جیسی کیفیت، امریکہ کی جانب سے صلح صفائی کی کوششوں کو بہلاوا قرار دے دیا گیا۔ امریکہ بھارت اور اسرائیل کی تمام سرگرمیوں کا مقصد پاکستان کے خلاف بھرپور کارروائی کرنا ہے۔ بھارت امریکہ اور اسرائیل کے ساتھ مل کر پاکستان کے خلاف ایک آلائنس بنانا چاہتا ہے بریگیڈیئر نادر میر نے نجی ٹی وی سے بات چیت میں کہا ہے کہ پاکستان کے اندرونی سیاسی حالات جس میں سیاسی ایلیٹ آپس میں گھتم گتھا ہیں آپسی لڑائی میں مصروف ہیں وہ ایسے حالات کا فائدہ اٹھاتے ہوئے پاکستان کے خلاف ایک کارروائی کا بہانا بنا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چونکہ بھارت کو اس بات کا اچھی طرح سے علم ہے کہ وہ پاکستان کے ساتھ مقابلہ نہیں کر سکتا دوسری جانب سابق آرمی چیف جنرل ضیاالدین بٹ نے کہا ہے کہ پاکستان کا بھارت اسرائیل مل کر بال بیکا نہیں کر سکتے حقیقت یہ ہے کہ امریکہ پاکستان سے اپنے پرانے اور نئے مطالبات منوانے کے لئے نئے نئے طریقے آز ما رہا ہے جس کا مقصد پاکستان پر دبا بڑھانا ہے لیکن پاکستان کو اپنا موقف اور دہشت گردی کے خلاف لڑی جانے والی جنگ کی کامیابیاں اور قربانیاں مضبوط انداز میں اقوام عالم کے سامنے لانا ہونگی انہوں نے کہا کہ پہلی بار امریکی صدر کو پاکستانی قوم، حکومت اور افواج پاکستان اور تمام سیاسی اور مذہبی جماعتوں کی جانب سے سخت پیغام گیا ہے جس سے امریکہ اپنی صفوں پر واپس آیا ہے اور نرم گوشہ اختیار کرنے پر مجبور ہو گیا ہے اوراب اس سے پیچھے ہٹ کر بھارت اور اسرائیل میں نئے دفاعی معاہدے کروا رہا ہے پاکستانی قوم حکومت اور افواج پاکستان کے ساتھ یک جار ہیں اور سب نے مل کر امریکہ کو ایک جواب دیا تو امریکہ کے پاﺅں اکھڑ جائے گے، اور ہم نے کمزوری دکھائی تو وہ مزید مطالبات کرے گا۔پاکستان میں دہشت گردی کرانے کیلئے بھارت اور اسرائیل کی خفیہ ایجنسیوں میں مذاکرات ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ پیر کو مودی اسرائیلی وزیراعظم نیتن یا ہو کے درمیان مذاکرات کے بعد دونوں ممالک میں دفاع، خلائی تعاون، تیل و گیس، قابل تجدید توانائی، سائبر سیکورٹی، مشترکہ فلم سازی سمیت متعدد شعبوں میں 9 معاہدوں پر دستخط ہو گئے ہیں۔ مودی اور نیتن یا ہو کے درمیان دفاع پر ہونے والی بات چیت کی تفصیلات ظاہر نہیں کی گئی ہیں۔ نیتن یا ہونے بھارت و اسرائیل کے مابین آزادانہ تجارتی معاہدے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔ غاصب اسرائیلی ریاست کے حکمران کی آمد کیخلاف بھارت کی سیاسی جماعتیں اور شہری گروپ سراپا احتجاج بن گئے۔ اسرائیلی وزیراعظم کے ہمراہ نئی دہلی میں موجود اسرائیلی مشیر سلامتی امور میر بن شیبت نے اتوار کی شام ہی بھارتی ہم منصب اجیت دو دل سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ ملاقات کے دور ان دونوں ممالک کی خفیہ ایجنسیوں کے چیفس بھی شریک ہوئے۔ اس موقع پر پاکستان میں دہشت گردی کو ہوا دینے کے منصوبوں اور تعاون کے مجوزہ فریم ورک پر تبادلہ خیال ہوا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ملاقات میں نام نہاد انسداد دہشت گردی و سلامتی معاملات پر بات چیت کی گئی، جبکہ اسرائیل کے اخبار حارث کا کہنا ہے کہ ملاقات کے دوران میزائل سودے اور حال ہی میں 50 کروڑ ڈالر کے منسوخ آرڈر کی بحالی پر بات بھی کی گئی۔ بھارت کے مطابق بھاری رقم کے میزائل خریدنے سے اس کی اپنی میزائل سازی کی صلاحیت متاثر ہو گی۔ بھارتی اخبار انڈیا یا ٹو ڈے کے مطابق بھارت اور اسرائیل انٹیلی جنس تعلقات کو خفیہ اطلاعات کے تبادلے کے ذریعے مزید تقویت دینے پر کام جاری رکھے ہوئے ہیں۔ بھارت چاہتا ہے کہ اسرائیلی خفیہ ادارہ موساد آئی ایس آئی کیخلاف اس کی مدد کرے، تا کہ وہ خاص طور پر مقبوضہ کشمیر میں مجاہدین کو کچل سکے۔ دریں اثنا پیر کی صبح اسرائیلی وزیراعظم نیتن یا ہو اور بھارتی وزیراعظم مودی نے وفود کے ہمراہ مذاکرات کئے جس کے بعد ان کی موجودگی میں دفاع، خلائی تعاون، تیل وگیس، قابل تجدید توانائی، سائبر سیکورٹی، مشتترکہ فلم سازی سمیت متعدد شعبوں میں تعاون کے 9 معاہدوں پر ستخط ہو گئے۔ مذاکراات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس میں مودی نے یاہو کو”میر دوست بی بی“ جبکہ صہیوبی وزیراعظم نے بھارت ہم منصب کو نام سے مخاطب کر کے بے تکلفی کا اظہار کیا نیتن یاہو کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس میں مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت قرار دینے کے ٹرمپ اعلان کیخلاف قرارداد کے حق میں مخالفانہ بھارتی ووٹ سے دونوں ممالک کے رشتوں پر کوئی فرق نہیں پڑے گا۔ بھارتی وزیراعظم مودی کا کہنا تھا کہ ان کی خواہش ہے کہ اسرائیل کی اسلحہ ساز کمپنیاں بھارت میں ہتھیار بنانے کا دھندا شروع کر دیں۔ بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ میڈیا سے گفتگو سے بھارت کے مخالفانہ ووٹ کو نظر انداز کرنے والے نیتن یاہو نے ضابطہ مذاکرات کے دوران اقوام متحدہ میں کھلی بھارتی مخالف پر مایوسی کا اظہار کیا۔ بھارتی اخبار ٹائمز آف انڈیا کے مطابق مودی اور نیتن یاہو کے مذاکرات کے بعد جاری مشترکہ اعلامیہ میں حیران کن طور پر انسداد دہشت گردی میں تعاون کا ذکر بہت مختصر کیا گیا ہے۔ نیتن یاہو کا کہنا تھا کہ ان کے دورے سے معاملہ حل ہو جائے گا۔ بھارت اور اسرائیل کے درمیان تعلقات میں دفاع کے شعبے کو انتہائی اہم حیثیت حاصل ہے۔ ہمارے درمیان دفاع کا لفظ ہی کلیدی ہے۔ ہم نہیں چاہتے کہ کوئی بھی ملک اس قابل ہو کہ ہم پر حملہ کر سکے۔ نامزد بھارتی سیکریٹری خارجہ وجے گوکھلے نے صحافیوں کو بتایا کہ اسرائیل نے بھارتی کمپنیوں کو بحیرہ روم کے علاقے میں تیل گیس کی تلاش کی اجازت دیدی گئی ہے۔ بھارت کا ایک وفد تجارت پر بات چیت کیلئے آئندہ ماہ اسرائیل جائے گا۔ وائس آف امریکہ کے مطابق نیتن یاہو کے پاس بھارت کو دینے کیلئے کچھ نہیں۔ بھارت جو ہتھیار امریکہ سے براہ راست نہیں خرید سکتا، وہ اسرائیل کے توسط سے خرید لیتا ہے۔ پہلے ہر نسل و مذہب کے لوگ اسرائیل اور بھارت کے خلاف مظاہرہ کرتے تھے، مگر اب صرف مسلمان کرتے ہیں۔ ادھر غاصب اسرائیلی ریاست کے حکمران کی آمد کیخلاف بھارت کی سیاسی جماعتیں و شہری گروپ سراپا احتجاج بن گئے۔ نیتن یاہو کی آمد کے خلاف بائیں بازو کی جماعتوں کی جانب سے بڑے پیمانے پر احتجاج کیا گیا۔ نئی دہلی میں انڈیا گیٹ کے نزدیک کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا کے سربراہ پر کاش کرت وڈی راجہ جیسے سینئر رہنماﺅں کی قیادت میں بڑا احتجاج کیا گیا اور اس موقع پر انتہائی سخت الفاظ میں بھارت اسرائیل تعلق کی مخالف کی گئی۔ متعدد تنظیموں کی جانب سے نفرت کیخلاف اتحاد کے نام سے مہم کے تحت پیر کو اسرائیلی سفارتخانے پر احتجاج کیا گیا و اندیشہ ظاہر کیا گیا کہ انسداد دہشت گردی کے نام پر بھارت اسرائیل تعاون سے مسلمانوں کو نشانہ بنایا جائے گا۔ بھارت دیگر کئی مقامات پر بھی مظاہرے کئے جانے کی اطلاعات ہیں۔امریکہ اور بھارت کی جانب سے گلگت بلتستان میں علیحدگی پسند تحریک شروع کروانے کی سازش کرنے کا تشویش ناک انکشاف کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق معروف دفاعی تجزیہ کار جنرل ریٹائرڈ امجد شعیب کی جانب سے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے خوفناک انکشاف کیا گیا ہے۔ امجد شعیب کا کہنا ہے کہ سی پیک کو ناکام بنانے کیلئے امریکا اور بھارت مل کر سازش کر رہے ہیں۔ امجد شعیب کی جانب سے تشویش ناک انکشاف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ امریکا حکام نے واضح الفاظ میں کہا ہے کہ پاکستان مستقبل میں اپنا اہم علاقہ کھو سکتا ہے۔ سی پیک منصوبے کے حوالے سے اس وقت گلگت بلتستان کا علاقہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ اور خدشہ ہے کہ امریکا بھارت کیساتھ مل کر گلگت بلتستان کے امن و امان کو خراب کر کے کسی قسم کی علیحدگی پسند تحریک کو شروع کرنے کی سازش کر رہا ہے۔ بھارت اس سے پہلے بھی اس علاقہ میں ایسی وارداتیں کر رہا ہے، بھارتی انٹیلی جنس کی جانب سے بالاورستان فرنٹ کے ایک گروپ کے سربراہ کو مغربی ممالک میں رکھ کر پگنڈا کروایا جا رہا ہے ابھی حال ہی میں بی ایس ایف کے نام سے بھی ایک مشکوک تنظیم اسی علاقہ میں قائم کی گئی ہے جبکہ جنیوا میں پنجاب میں طویل عرصہ تک خدمات سرانجام دینے والے بلتستان کے ایک بیورو کریٹ کا بیٹا بھی بھارت کے لئے کام کر رہا ہے اور اقوام متحدہ میں پاکستان مخالف لٹریچر تقسیم کرتا رہتا ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain