تازہ تر ین

عابد باکسر کی جان کون لینا چاہتا ہے ؟اہم انکشافا ت

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے ایک کنسٹرکشن کمپنی کے سربراہ یصل سبحان کی گمشدگی پر عدالتی تحقیقات کرانے کا مطالبہ کر تے ہوئے کہاہے کہ حکومت کی جانب سے شفافیت کے تمام تقاضے بالائے طاق رکھتے ہوئے اربوں روپے مالیت کے ان منصوبوں کو خفیہ تجوریوں میں چھپائے رکھنا ناقابل قبول ہے ¾سپریم کورٹ سے استدعا ہے میٹر و اور اورنج لائین منصوبوں کے معاہدے بھی قوم کے سامنے لائے جائیں۔ٹوئٹر پر اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ حکومت کی جانب سے شفافیت کے تمام تقاضے بالائے طاق رکھتے ہوئے اربوں روپے مالیت کے ان منصوبوں کو خفیہ تجوریوں میں چھپائے رکھنا ناقابل قبول ہے۔انہوںنے کہاکہ وزیرِ اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کی پاناما لیکس اب منظر عام پر آئی ہیں۔عمران خان نے کہاکہ کنسٹرکشن نامی کمپنی کے سربراہ فیصل سبحان نے ملتان میٹرو منصوبے میں کرپشن کی تحقیقات کرنے والے چینی حکام کے سامنے اعتراف کیا کہ شہباز شریف اور انکے خاندان کے بیرون ملک اکاو¿نٹس میں بھارا کمیشن منتقل گیا ہے۔اس اعتراف کے بعد فیصل سبحان کو غائب کردیا گیا اور میں اس گمشدگی کی عدالتی تحقیقات کا مطالبہ کرتا ہوں۔ پنجاب کی نوکر شاہی کا کردار بے نقاب ہونے کے بعد میری سپریم کورٹ سے استدعا ہے کہ میٹرو اور اورنج لائین منصوبوں کے معاہدے بھی قوم کے سامنے لائے جائیں۔ پاکستان تحریک انصاف نے پنجاب میں کرپشن کے خلاف مہم تیز کرتے ہوئے سول سیکرٹریٹ کے تالے توڑنے کا فیصلہ کرلیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق لاہور میں تحریک انصاف کا ہنگامی اجلاس ہوا جس میں عبدالعلیم خان ، شعیب صدیقی اور دیگر اہم رہنماو¿ں نے شرکت کی۔ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے بنی گالا سے ویڈیو کانفرنس کے ذریعے اجلاس کی صدارت کی۔رپورٹ کے مطابق لاہور ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کے سابق ڈی جی احد چیمہ کی گرفتاری پر سول سرونٹس نے لاہور سیکرٹریٹ کو تالے لگائے تھے تاہم پی ٹی آئی نے لاہور سیکرٹریٹ کے تالے توڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔ عمران خان نے پیر کو سرکاری دفاتر کے تالے نہ کھلنے پر دو بجے ممبران صوبائی اسمبلی کو تالے کھلوانے کی ہدایت کر دی۔پی ٹی آئی چیئرمین نے پنجاب میں کرپشن کیخلاف مہم میں تیزی لانے کا فیصلہ کرتے ہوئے دوپہر دو بجے پنجاب اسمبلی کے اندر اور باہر احتجاجی مظاہرے کا حکم بھی دیا ہے جبکہ پارلیمانی کمیٹی کو یابید کمپنی اور فیصل سبحان کا کھوج لگانے کی بھی ہدایت کردی۔پی ٹی آئی کے ایم پی اے شعیب صدیقی نے کہا کہ شریف خاندان کے لاپتہ فرنٹ مین فیصل سبحان کا پتہ لگانے کیلئے “تلاش گمشدہ” مہم شروع کی جائے گی، فیصل سبحان کی بازیابی کے لیے پنجاب اسمبلی میں احتجاج کیا جارہا ہے، پیر تک اگر سول سیکرٹریٹ کے تالے نہ کھلے تو ایم پی ایز تالے توڑیں گے، وزیر اعلی شہباز شریف سے میٹرو منصوبے میں نو سو ارب کی کرپشن کا حساب بھی مانگا جائے گا۔پی ٹی آئی کی جانب سے ملک گیر عوامی رابطہ مہم کے آغاز کا بھی اعلان کردیا گیا جو 4 مارچ کو کراچی سے شروع ہوگی اور لاہور میں اختتام پذیر ہوگی۔ پی ٹی آئی نے ماورائے عدالت ہلاکتوں کے الزام میں گرفتار سابق پولیس افسر عابد باکسر کی حفاظت کےلئے بھی آواز اٹھانے کا فیصلہ کرتے ہوئے ان کی جان کو خطرہ لاحق ہونے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔تحریک انصاف نے کہا کہ کہا کہ ماوارئے عدالتی قتلوں کے حوالے سے شہباز شریف بدترین ریکارڈ کے حامل ہیں، خدشہ ہے کہ شہباز شریف خود کو بچانے کیلئے عابد باکسر کو نقصان پہنچانے کی کوشش کرسکتے ہیں، عابد باکسر کی سلامتی اور تحفظ کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں، عابد باکسر کی جان کو شہباز شریف سے خطرہ ہے۔علاوہ ازیں پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پنجاب کی بیورو کریسی رائے ونڈ کی ذاتی ملازم بن چکی، احد چیمہ کی گرفتاری پر ہڑتال کرنے والی بیورو کریسی کے بارے میں الیکشن کمیشن کو خط لکھا جائےگا، ان آفیسرز کو نگران سیٹ اپ میں تعینات نہ کیا جائے، کیونکہ یہ آفیسرز اپنی غیر جانبداری اور پیشہ وارانہ حلف کی پاسداری میں ناکام ہوگئے ہیں، مسلم لیگ ن کا ڈی ایم جی ونگ الیکشن میں قبول نہیں ہوگا۔

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain