تازہ تر ین

تیونس کا شہر جہاں لوگ زمین کے اندر رہنا پسند کرتے ہیں

تونس(ویب ڈیسک)تیونس کے شہر مطماطہ کے اکثریتی آباد اپنے زیر زمین گھروں میں رہائش پذیر ہونے کو ترجیح دیتے ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق تیونس کے جنوب مشرقی صوبے قابس کے شہر مطماطہ کے باسی آج بھی زمین کے اندر گھر بنانے اور اس میں رہائش کو ترجیح دیتے ہیں۔ مطماطہ کی آبادی اکثریت نسلی طور  امازیغیوں پر مشتمل ہے اور یہ شہر ریت کی چٹانوں کے دامن میں کھود کر بنائے گھروں کے سبب شہرت رکھتا ہے۔

مقامی افراد روایتی ماحول اور سادہ زندگی گزارنے اور خود کو مخفی رکھنے کے لئے زیرِ زمین گھر تعمیر کرتے ہیں جبکہ بعض افراد کے مطابق وہ اس طرح ماحولیاتی تبدیلیوں اور موسم کے سخت حالات سے بھی محفوظ رہتے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مطماطہ میں 70 کی دہائی میں  ہالی ووڈ کی ایک فلم عکس بند کی گئی تھی جس کے بعد اس شہر کی شہرت میں اضافہ ہوگیا اور دیگر ممالک کے سیاحوں کی توجہ کا مرکز بن گیا، دور دراز ممالک سے آنے والے سیاحوں کے لئے زیرِ زمین گھر اور ماحول بہت پرکشش ہوتا ہے اور ان کے مطابق علاقے کے غار اور وہ گھر جو تصوراتی خلائی علاقوں سے مشابہت رکھتے ہیں اس شہر کو انفرادیت کا حامل بنا دیتے ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain