تازہ تر ین

پی ایس ایل ، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز ملتان سلطانز سے ٹکرائے گی

دبئی (ویب ڈیسک) پی ایس ایل میں آج بھی ایک ہی میچ کھیلا جائے گا۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز ملتان سلطانز کے خلاف دوسری بار ان ایکشن ہوں گے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان پہلے میچ میں سرفراز الیون کو 9 وکٹوں سے شکست ہوئی تھی۔ پی ایس ایل تھری کے ہائی وولٹیج مقابلے شور و شور سے جاری ہیں۔ دبئی کے میدان میں آج کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور ملتان سلطانز ان ایکشن ہوں گے۔دونوں ٹیمیں اس سے پہلے بھی مد مقابل ہو چکی ہیں جس میں سلطانز کو 9 وکٹوں سے بڑی فتح ملی۔ سرفراز الیون کے پاس شکست کا بدلہ لینے کا نادر موقع ہے۔ گلیڈی ایٹرز 5 میں سے 2 میچ جیت کر پوائنٹس ٹیبل پر پانچویں پوزیشن پر ہیں۔ سلطانز 6 میں سے 4 میچ جیت کر ٹاپ پوزیشن پر قبضہ جمائے ہوئے ہیں۔ آج کا جوڑ کس کے نام رہتا ہے رات نو بجے پتہ چل جائے گا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain