تازہ تر ین

سینئر اداکار عرفان کھوسٹ کی مصروفیات مےں زبردست اضافہ

لاہور (شوبزڈےسک) سےنئر اداکار عرفان کھوسٹ کی ٹی وی ڈرامہ مصروفےات مےں زبردست اضافہ ،بےک وقت ان کی چار ڈرامہ سےرےلز مختلف نجی ٹی وی چےنلز سے آن اےئر ہیں جن میں ڈرامہ سےرےل آخری سٹےشن ، نورالعےن ، بےلا پور کی ڈےن اور دے اجازت شامل ہےں جبکہ اس کے ساتھ وہ ڈرامہ ”دشمن “مےں بھی مرکزی کردار کررہے ہےں ۔اس حوالے سے انہوں نے ”اےن اےن آئی “سے خصوصی گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ یہ مےرے لئے خوشی اور اطمےنان کی بات ہے کہ مےںنے جوانی مےں اس قدر کام نہےں کےا جو اس وقت کررہا ہوں ۔مجھے دنےا کا اور کوئی کام آتا ہی نہےں ،بچپن سے ہی رےڈےو پاکستان سے منسلک رہا اور پھر ٹی وی کا حصہ بن گےا ۔آج ہمارے خاندان کی چوتھی نسل بھی شوبز کی دنےا مےں داخل ہوچکی ہے ۔

عرفان کھوسٹ نے کہا کہ مےرے پرستار وںنے مجھے ہرکردار مےں پسند کےا ہے مگر ڈرامہ سےرےل ”اندھےرا جالا “مےں ڈائرےکٹ حوالدار کو ملک گےر شہرت ملی اور آج بھی ڈائرےکٹ حوالدار کی وجہ سے پہنچانا جاتا ہوں ۔

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain