کراچی (ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ ناز آل راو¿نڈر شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ ٹی 20 کرکٹ میں کچھ بھی ہوسکتا ہے لیکن پاکستان ٹیم سکاٹ لینڈ سے جیت کر ہی آئے گی۔کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی ٹیم بہتری کی جانب گامزن ہے۔ سابق کپتان نے کہا کہ 20 سالہ کیریئر میں انہوں نے بہت عزت پائی، کبھی سوچا بھی نہیں تھا کہ اتنا کچھ مل جائے گا، جتنا کھیلا عزت ملی، زندگی میں کوئی بھی کمی نہیں ہے۔ پاکستان اور سکاٹ لینڈ کے درمیان پہلا ٹی 20 میچ کل جبکہ دوسرا میچ 13 جون کو کھیلا جائے گا۔سکاٹ لینڈ نے گزشتہ روز انگلینڈ کو ایک روزہ میچ میں 6 رنز سے شکست دے کر تاریخ رقم کی تھی۔