سینٹ لوشیا (ویب ڈیسک) ویسٹ انڈیز اور سری لنکا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا میچ کل سے سینٹ لوشیا میں شروع ہو گا۔ ویسٹ انڈیز کی ٹیم کو سری لنکا کے خلاف سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے۔ میزبان ٹیم نے سری لنکا کو پہلے ٹیسٹ میچ میں 226 رنز سے شکست دی تھی۔ ویسٹ انڈیز میں دونوں ٹیموں کے درمیان کانٹے دار مقابلے جاری ہیں۔ واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا دوسرا ٹیسٹ 14 سے 18 جون تک سینٹ لوشیا جبکہ تیسرا اور آخری ٹیسٹ 23 سے 27 جون تک بارباڈوس میں کھیلا جائے گا۔
