Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • ایران کے گرلز اسکول پر مہلک حملہ جان بوجھ کر نہیں کیا گیا: ٹرمپ
    • جنگ بندی کے بعد سے 1,005 فلسطینی شہید ہوئے: غزہ وزارت صحت
    • امریکا نے ایران میں نظام بدل دیا، ٹرمپ
    • بھارتی طیاروں کیلئے پاکستانی فضائی حدود کی بندش میں 24 جولائی تک توسیع
    • 2.7 ارب ڈالر کی ڈیل، معروف پیزا چین 68 سال بعدفروخت
    • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی سے متعلق اچھی خبر آئے گی: وزیرپیٹرولیم
    • تحریک انصاف حکومت سے مذاکرات پر تیار ہوگئی
    • بلوچستان بجٹ 2026-27: تعلیم، صحت اور امن وامان ترجیح
    • رشمیکا مندانا نے اپنی خوبصورتی کا راز بتادیا
    • ہر کوکا کولا آپ کی زندگی کے 12 منٹ کم کر سکتی ہے
    • میں نے ایک ماہ قبل سگریٹ نوشی چھوڑ دی تھی،” اطالوی وزیراعظم
    • اپنی ہر جھری پر فخر ہے، ہر ایک میری زندگی کی کہانی سناتی ہے۔” — کیٹ ونسلیٹ
    • آسٹریلیا نے پہلے ٹی 20 میچ میں بنگلہ دیش کو شکست دے دی
    • پنجاب میں ریسٹورنٹس پر کارڈ اور ڈیجیٹل ادائیگیوں پر ٹیکس بڑھانے کی تجویز
    • ٹرمپ محفوظ، وائٹ ہاؤس پر ڈرون اور اسنائپر حملے کی سازش ناکام، 5 منصوبہ ساز گرفتار
    • سعودی عرب میں پاکستانی لائسنس قبول کیے جانے کا امکان
    • کیا یہ واقعی عوام دوست بجٹ ہے یا صرف اعداد و شمار کا کھیل؟
    • امریکا ایران معاہدہ ، روسی حکومت اور میڈیا نے پاکستان کو عالمی امن کا ضامن قرار دے دیا
    • کینسر کے علاج میں مصنوعی ذہانت امید کی نئی کرن
    • سونے کی قیمت میں کمی ، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    میزبان روس نے سعودیہ کو پانچ گول داغ گئے

    By Daily Khabrainجون 15, 2018
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    ماسکو(نیوزایجنسیاں) روس میں منعقدہ فٹبال ورلڈ کپ 2018 کا رنگا رنگ افتتاحی تقریب سے آغاز ہوگیا۔افتتاحی میچ میں میزبان روس اور سعودی عرب کی ٹیمیں مدمقابل ہوئیں جس میں میزبان نے 0-5 سے کامیابی حاصل کی۔روس نے شروع ہی سے سعودی عرب کو دباو¿ میں رکھا اور 12 ویں منٹ میں روس کے کھلاڑی غازینسکی نے گیند کو جال کی راہ دکھا کر ٹیم کو ایک صفر کی برتری دلائی۔روس کی جانب سے دوسرا گول کھیل کے 43 ویں منٹ میں چیری شیف نے کیا۔ پہلے ہاف کے اختتام پر روس کو 0-2 کی برتری حاصل تھی۔دوسرے ہاف میں بھی روس کے کھلاڑی حاوی رہے اور کھیل کے 71 ویں منٹ میں زیوبا نے گول کرکے برتری 0-3 کردی۔روس کی جانب سے چوتھا گول چیری شیف نے کھیل کے 90 منٹ مکمل ہونے کے بعد ملنے والے ایکسٹرا ٹائم کے پہلے منٹ (1+90) میں کیا۔پانچواں گول کھیل کے (4+90) منٹ میں گولوون نے کیا اور اپنی ٹیم کو 0-5 سے برتری دلادی۔میچ سے قبلروس کے صدر ولادمیر پیوٹن نے شاندار افتتاحی تقریب کے بعد سال کے سب سے بڑے ایونٹ فیفا ورلڈ کپ 2018 کے باقاعدہ آغاز کا اعلان کردیا جس کے بعد سعودی عرب اور روس کی ٹیمیں افتتاحی میچ میں مدمقابل ہیں۔روس کے دارالحکومت ماسکو کے لزنیکی اسٹیڈیم میں 80ہزار عوام کے سامنے روس کے صدر نے 21ویں ورلڈ کپ کے آغاز اعلان کیا جو 1980 کے ماسکو اولمپکس کے بعد سے روس میں منعقد ہونے والا سب سے بڑا ایونٹ ہے۔2010 میں اسپین کو ورلڈ کپ جتوانے والے ایکر کیسیلاس اور روس کی سپر ماڈل نتالیہ ووڈیو نووا میدان میں ورلڈ کپ کی ٹرافی لے کر آئے جس کے بعد افتتاحی تقریب کا باقاعدہ آغاز ہوا جبکہ سابق عظیم برازیلین فٹبالر رونالڈو عالمی کپ کے میسکوٹ زابی واکا کے ہمراہ جلوہ افروز ہوئے۔15سے20 منٹ تک جاری رہنے والی افتتاحی تقریب میں روبی ولیمز نے اپنی شاندار پرفارمنس سے اسٹیڈیم میں موجود شائقین کے دل جیت لیے جہاں انہوں نے اپنے مشہور گانوں "لیٹ می انٹرٹین یو” اور "روک ڈی جی” سے محضوض کیا اور ان کے ساتھ ڈانسرز نے اسٹیج پر سماں باندھ دیا۔تقریب کا زیادہ تر توجہ موسیقی کا حاصل رہی جہاں گیری فلونا نے ولیم کے ساتھ مل کر ماحول کو مزید دلچسپ بنا دیا جبکہ اس کے ساتھ ساتھ روس کے مقامی رقص اور کرتبوں نے بھی شائقین کی دلچسپی کا سامان پیدا کیا۔تقریب کے بعد روس کے صدر ولادمیر پیوٹن نے ورلڈ کپ کے باقاعدہ آغاز کا اعلان کرتے ہوئے اپنے خطاب میں کہا کہ میں دنیا کی اس اہم ترین چیمپیئن شپ کے آغاز پر آپ سب کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

     

    Daily Khabrain

    Keep Reading

    لوکا زیدان، فٹبال لیجنڈ زین الدین زیدان کے نقشِ قدم پر

    میسی ورلڈ کپ کے مشترکہ ٹاپ گول اسکورر بن گئ

    ہیملٹن کی فراری کے ساتھ پہلی فتح، اسپینش گراں پری جیت لی

    تازہ ترین

    پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی سے متعلق اچھی خبر آئے گی: وزیرپیٹرولیم

    تحریک انصاف حکومت سے مذاکرات پر تیار ہوگئی

    بلوچستان بجٹ 2026-27: تعلیم، صحت اور امن وامان ترجیح

    سونے کی قیمت میں کمی ، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

    16 سے 18 سال کے نوجوانوں کے لیے جووینائل ڈرائیونگ پرمٹ متعارف، رواں ہفتے سے اجرا شروع

    Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    • کالم
    • صحت
    • دلچسپ و عجیب
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • بزنس
    • شوبز
    • کھیل
    • انٹر نیشنل
    • پاکستان
    © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.