تازہ تر ین

اظہر علی نے اپنی خراب کارکردگی کا اعتراف کرلیا

کراچی(ویب ڈیسک) دورہ زمبابوے کے لیے قومی ون ڈے ٹیم سے ڈراپ ہونے والے اظہر علی نے اعتراف کیا ہے کہ ان کی کارکردگی گزشتہ کچھ عرصے سے اچھی نہیں رہی۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق قومی کپتان اظہر نے کہا کہ وہ فارغ وقت میں سمر کیمپ میں شرکت کریں گے جس کا مقصد کھلاڑیوں کومستقبل کیلئے تیار کرنا ہے، یہ سمر کیمپ ایک ماہ تک جاری رہے گا۔اظہرعلی نے کہا کہ پاکستان نے ہی سب کچھ دیا ہے، ملک کی خدمت کی کوشش کروں گا، کوشش کروں گا جو بھی ٹائم بچا ہے اسے کارآمد بناو¿ں۔مڈل آرڈر بیٹسمین نے ٹیم میں اپنا انتخاب نہ ہونے کے حوالے سے کہا کہ ہرکھلاڑی کی سلیکشن ٹیم کی بہتری کیلئے ہوتی ہے، ٹیم میں دوبارہ جگہ بنانے کی کوشش کروں گا۔دورہ زمبابوے کے لیے ٹی ٹوئنٹی ٹیم کا اعلان، احمد شہزاد ڈراپ اظہر علی نے کہا کہ زمبابوے کی ٹیم اپنے ملک میں ٹف ٹائم دے سکتی ہے، پاکستان کی ٹیم اس وقت اچھی کرکٹ کھیل رہی ہے، امید ہے پاکستانی ٹیم سہ فریقی سیریز میں کامیابی حاصل کرے گی۔انہوں نے کہا کہ اساتذہ اور کوچز والدین کا درجہ رکھتے ہیں، امید ہے پاکستان کا دورہ زمبابوے کامیاب رہے گا۔اظہر علی نے کہا کہ دورہ زمبابوے کیلئے ٹیم کا انتخاب سلیکشن کمیٹی کا کام ہے، امید ہے اچھی ٹیم کا ہی انتخاب کیا گی ہوگا۔انہوں نے دورہ زمبابوے پر جانے والی ٹیم کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور اس بات کا اعتراف کیا کہ گزشتہ میچز میں ان کی پرفارمنس اچھی نہیں رہی اور وہ اپنی فٹنس پر بھر پور توجہ دے رہے ہیں۔اظہر علی نے کہا کہ بہت جلد گراو¿نڈ میں دوبارہ ایکشن میں نظرآو¿ں گا۔خیال رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم اپنے دورہ زمبابوے کے دوران یکم جولائی سے 8 جولائی تک ٹرائینگولر سیریز کھیلے گی جس میں پاکستان کے علاوہ میزبان زمبابوے اور آسٹریلیا کی ٹیمیں حصہ لیں گی۔اس کے بعد پاکستان اور زمبابوے کے درمیان 5 ون ڈے میچز کی سیریز ہوگی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain