لاہور(ویب ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کو لیہ میں بڑا دھچکا لگا ہے، سیہڑ گروپ نے چار ٹکٹ ملنے کے باوجود اچانک پارٹی چھوڑ دی۔سیہڑ گروپ کو قومی اسمبلی کا ایک اور صوبائی اسمبلی کے تین ٹکٹ دیے گئے تھے پھر بھی انہوں نے پارٹی چھوڑ دی۔سیہڑ گروپ کی پارٹی سے علیحدگی کے بعد تحریک انصاف نے یہ ٹکٹ مجید نیازی گروپ کو الاٹ کردیئے۔ ذرائع کے مطابق سیہڑ گروپ کو پارٹی میں جہانگیر ترین لائے تھے جبکہ مجید نیازی گروپ کو شاہ محمود قریشی کی حمایت حاصل ہے۔ٹکٹ نہ ملنے پر پی ٹی آئی ضلع لیہ کے صدر بشارت رندھاوا نے بھی پارٹی چھوڑنے کا اعلان کردیا اور اب وہ آزاد حیثیت میں الیکشن لڑیں گے۔پی ٹی آئی کے پی پی 281 سے امیدوار شہاب الدین سیہڑ پارٹی چھوڑگئے، پی پی 282 سے سجاد خان سیہڑ بھی پارٹی چھوڑ گئے۔ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے این اے187 سے امیدوار سردار بہادر سیہڑ پارٹی چھوڑ گئے۔
