Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • راولپنڈی:ڈینگی مچھر بے لگام، 6 کیسز
    • شاہد آفریدی کا حکمرانوں سے سوال؟
    • سونا پھر سستا، 10 گرام 4 لاکھ سے نیچے آگیا
    • کگیسو رباداون ڈے سیریز سے باہر
    • اسرائیل کا یونان کے ساتھ3ارب یورو کا بڑا دفاعی معاہدہ
    • پاکستانی اسکواڈ میں ہلچل؛امام اور رضوان کو فوری پاکستان واپس بھیجنے کا فیصلہ، اگلی دستیاب پرواز سے وطن روانہ ہوں گے ، رپورٹس میں دعوی
    • چترال، دیر، سوات، کوہستان اور مانسہرہ میں بارش GLOF الرٹ جاری
    • کیا ماہرہ خان کا نیا ڈرامہ مٹی دے باوےماضی کے تمام ریکارڈز توڑ پائے گا؟ طویل عرصے بعد ٹی وی اسکرین پر واپسی
    • نیپال سانحہ: ہلاکتوں کی تعداد 903 تک جا پہنچی 4,247افراد کی تلاش جاری
    • نوواک جوکووچ کا یو ایس اوپن سفر پہلے ہی راؤنڈ میں ختم 48ویں رینک کے ناوونے نے بڑا اپ سیٹ کردیا
    • ’انڈور اسکول میں پریکٹس کرلیتے، شارٹس پہننے، ٹیپ لگانے اور لنگڑا کر چلنے کی ضرورت نہیں‘، اسٹیورٹ براڈ کا امام الحق پر طنز
    • دوسرا ٹیسٹ، پاکستان کو16سال بعد لارڈز ٹیسٹ میچ میں شکست، سیریز انگلینڈ کے نام
    • ٹرمپ کا ’’لیک امریکا‘‘ نام، کینیڈین وزیراعلیٰ کا کرارا جواب، ڈگ فورڈ نے جھیل کے کنارے ’’لیک اونٹاریو‘‘ کا بڑا سائن لگا دیا
    • پاکستان، سعودی عرب، ترکیہ دفاعی معاہدے، پہلا اجلاس کل استنبول میں ہوگا
    • جمائما خان بیٹوں کے ہمراہ لارڈز ٹیسٹ میچ اسٹیڈیم میں بیٹھ کر دیکھا
    • کوئٹہ میں پانی کا بحران سنگین، یومیہ 2 کروڑ گیلن کمی کا سامنا
    • کوئٹہ میں مو سم تبدیل، سرد ہواؤں کا آغاز
    • پاکستان سے سعودی عرب زرعی اور غذائی برآمدات کے لیے 3 ارب ڈالر کا ہدف مقرر
    • محمد عباس کا لارڈز میں تہلکہ، 4 اننگز میں 17 وکٹیں اور اوسط 11.41
    • قومی کرکٹرز کی خراب تکنیک پر محمد یوسف برہم، کوچز پر بھی شدید تنقید
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    زمبابوے کیخلاف پہلا ون ڈے، سرفراز نے ٹاس کو اہم قرار دیدیا

    By Daily Khabrainجولائی 12, 2018
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    کراچی (ویب ڈیسک)پاکستانی کرکٹ ٹیم ٹی ٹوئینٹی سیریز کے امتحان میں سرخرو ہوئی اب پانچ ون ڈے انٹرنیشنل میں میزبان زمبابوے کے خلاف گرین شرٹس کی ا?زمائش شروع ہورہی ہے۔زمبابوے اور پاکستان کے درمیان پہلا ون ڈے انٹرنیشنل جمعے کو کوئینز کلب میں کھیلا جارہا ہے۔دونوں ٹیموں میں قدر مشترک چیز یہ ہے اس سال دونوں ٹیموں نے کوئی ون ڈے انٹرنیشنل میچ نہیں جیتا ہے۔پاکستان دنیا کی واحد رینکنگ والی ٹیم ہے جس نے اس سال کوئی ون ڈے نہیں جیتا ہے۔پاکستان کو نیوزی لینڈ نے پانچوں میچوں میں شکست ہوئی ہے۔ زمبابوے کے خلاف سیریز میں پاکستانی ٹیم فیورٹ قرار دی جارہی ہے۔قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے بولاوایو میں ون ڈے میچ صبح سویرے شروع ہونے پر پریشانی کا اظہار کیا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ میچ صبح سوا نو بجے شروع ہوگا جبکہ ٹاس صبح پونے نو بجے ہوگا، یہاں سردیوں کا موسم ہے اس لئے ٹاس کی بہت اہمیت ہے، ٹاس ہارنے والی ٹیم مشکل میں گھر سکتی ہے۔جمعرات کو بولاوایو میں پریس کانفرنس سے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ شاداب خان کی موجودگی میں ایک اور لیگ اسپنر یاسر شاہ کو شامل کرکے ہم انہیں ورلڈ کپ کے لئے ا?زمانا چاہتے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ پاکستانی ٹیم یاسر شاہ کو پانچ میں سے کم از کم دو میچ کھلائے گی، پہلے ہم اس سیریز میں اپنی پوزیشن مستحکم کرنا چاہتے ہیں اس کے بعد روٹیشن کی پالیسی کے تحت سب کو موقع دیں گے۔انہوں نے کہا کہ زمبابوے کی ٹیم کسی بھی طرح آسان نہیں ہے اس لئے یہ کہنا کہ ابتدائی تین میچوں میں سیریز جیت کر مختلف کمبی نشین ا?زمائیں گے۔سرفراز احمد نے کہا کہ ہم کلین سوئپ کا دعویٰ کرنے کے بجائے میچ بائی میچ جانا چاہتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ دونوں ٹیموں میں نوجوان کھلاڑی ہیں اور ہمارے پاس بھی باصلاحیت نوجوان ہیں اس لئے ہم تمام 15 کھلاڑیوں کو موقع دیں گے تاکہ ایشیا کپ سے قبل ہمیں پتہ چل سکے کہ ہمیں کن کھلاڑیوں کو لے کر آگے جانا ہے، ہم گیم بائی گیم آگے جانا چاہتے ہیں اور اپنی اپروچ کو تبدیل نہیں کریں گے۔سرفراز احمد نے کہا کہ ہمارے پاس تین اوپنرز امام الحق،محمد حفیظ اور فخر زمان ہیں ہم تینوں کو آزمائیں گے، ہمیں حفیظ بھائی کی بولنگ کا بھی ایڈوانٹیج ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ بھی ہوسکتا ہے کہ کسی میچ میں پاکستان تینوں اوپنر حفیظ، فخر اور امام کو بھی کھلاسکتا ہے۔ میرا ٹی ٹوئینٹی میں چوتھا اور ون ڈے میں پانچواں نمبر ہے۔زمبابوے کی خراب کارکردگی کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ وہ ورلڈ کپ کے لئے بھی کوالی فائی نہ کرسکی۔سرفراز احمد کی قیادت میں پاکستان نے ٹی ٹوئینٹی ٹورنامنٹ جیتا تھا۔زمبابوے کے خلاف سیریز سے پاکستانی ٹیم آئندہ سال ورلڈ کپ کے لئے اپنی تیاریوں کا آغاز کررہی ہے۔ٹی ٹونٹی سیریز میں شاندار فتح کے بعد گرین شرٹس کے کھلاڑیوں نے اب زمبابوے کے خلاف ون ڈے انٹرنیشنل سیریز پر نظریں مرکوز کر لی ہیں اور میزبان ٹیم کے لیے ان فارم پاکستانی ٹیم کو زیر کرنا بڑا چیلنج ہو گا۔دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ون ڈے 16 جولائی، تیسرا 18 جولائی، چوتھا 20 جولائی جبکہ پانچواں اور ا?خری میچ 22 جولائی کو کھیلا جائے گا۔میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر سو بارہ بجے شروع ہوگا۔پاکستان نے کوئینز کلب میں تین میچ کھیلے ہیں اور تینوں میں کامیابی حاصل کی ہے۔2003کے ورلڈ کپ میں اس گراو¿نڈ پر پاکستان اور زمبابوے کا ون ڈے بارش کی نذر ہوگیا تھا۔پاکستان نے ایک میچ104رنز سے جیتا تھا جبکہ بقیہ دونوں میچ سخت مقابلے کے بعد سات اور چار نز سے جیتے تھے۔پاکستان اور زمبابوے کے درمیان 2015میں ا?خری سیریز کھیلی گئی تھی جس میں پاکستان نے دو ایک سے کامیابی حاصل کی تھی۔کوئینز کلب کی پچ ہرارے کے مقابلے میں بیٹنگ کے لئے ساز گار ہے۔گزشتہ چند سالوں سے یہ پچ سلو ہوجاتی ہے۔پاکستانی ٹیم میں تجربہ کار اوپنر محمد حفیظ ،لیگ اسپنر یاسر شاہ اور فاسٹ بولر جنید خان کو جگہ بنانے میں مشکل پیش آرہی ہے

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      کگیسو رباداون ڈے سیریز سے باہر

      پاکستانی اسکواڈ میں ہلچل؛امام اور رضوان کو فوری پاکستان واپس بھیجنے کا فیصلہ، اگلی دستیاب پرواز سے وطن روانہ ہوں گے ، رپورٹس میں دعوی

      نوواک جوکووچ کا یو ایس اوپن سفر پہلے ہی راؤنڈ میں ختم 48ویں رینک کے ناوونے نے بڑا اپ سیٹ کردیا

      تازہ ترین

      پمز میں آگ لگنے سے 14 نومولود جاں بحق ای ڈی کی تصدیق

      بانی پی ٹی آئی کو آج ہی ہسپتال منتقل کیا جائے، سپریم کورٹ

      بن گویر کا غزہ میں ہر رات ’30 یا 40‘ افراد کو قتل کرنے کا مطالبہ

      ہاکی ورلڈ کپ 2026: نیدرلینڈز، بیلجیم اور پاکستان نے اپنے اپنے قومی اسکواڈز کا اعلان کر دیا

      جماعتِ اسلامی کے امیر العظیم انتقال کر گئے

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.