تازہ تر ین

ون ڈے سیریز: زمبابوے کا پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

بلاوایو(ویب ڈیسک ) زمبابوے نے 5 ایک روزہ میچز سیریز کے پہلے میچ میں ٹاس جیت کر پہلے پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی ہے۔ بلاوایو کے کوئنز اسپورٹس کلب میں کھیلے جانے والے میچ میں میزبان ٹیم کے کپتان ہیملٹن مساکدزا نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ دونوں ٹیمیں رواں سال ایک بھی ون ڈے میچ نہیں جیت سکیں جب کہ پاکستان کو نیوزی لینڈ کے خلاف 0-5 سے شکست کا بھی سامنا رہا۔قومی اسکواڈ فخر زمان، امام الحق، بابراعظم، شعیب ملک، آصف علی، کپتان سرفراز احمد، شاداب خان، فہیم اشرف، حسن علی، محمد عامر، عثمان خان اور یاسر شاہ پر مشتمل ہے۔میزبان ٹیم کی قیادت کے فرائض ہیملٹن مساکدزا انجام دیں گے جب کہ زمبابوین اسکواڈ میں برین چاری، ٹینڈائی چتارا، چامو چیباہا، ایلٹن چیکمبورا، ٹیندائی چیسارو، تیناشی کمنخوا، ویلنگٹن مساکدزا، پیٹر مور، ریان مری، تریسائی مساکنڈا، بلیسنگ مزربانی، ریچرڈ گراوا، لیام روچی، ڈونلڈ ٹریپانو اور مالکولم والر شامل ہیں۔

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain