تازہ تر ین

پاکستان کے انٹرنیشنل اسکواش پلیئر فرحان زمان اور سعدیہ گل کا نکاح

کراچی(ویب ڈیسک) پاکستان کے انٹر نیشنل اسکواش کھلاڑی فرحان زمان اور ویمن انٹرنیشنل کھلاڑی سعدیہ گل نکاح کے بندھن میں بندھ گئے۔کراچی میں انٹرنیشنل اسکواش ٹورنامنٹ کا فائنل کھیلنے والے پشاور کے فرحان زمان اور بنوں کی سعدیہ گل کی نکاح کی تقریب میں عزیز و اقارب شریک ہوئے۔ تقریب میں دونوں کھلاڑیوں نے اپنے ہاتھ میں اسکواش ریکٹ پکڑ کر تصاویر بھی بنوائیں۔ سابق عالمی چیمپئن قمر زمان کے بھتیجے فرحان زمان نے کہا کہ مجھے سعدیہ پسند تھیں، ان کو جیتنے کے لیے والدین کو راضی کیا، اب ہم دونوں مل کر اپنے ملک کے لیے انٹرنیشنل اسکواش میں مزید اعزازات حاصل کریں گے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain