تازہ تر ین

کوہلی محمد یوسف کے زیادہ رنز کا ریکارڈ توڑنے سے 13 رنز دور

لیڈز (اے پی پی) ویرات کوہلی کو ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں سابق پاکستانی بلے باز محمد یوسف کے زیادہ رنز کا ریکارڈ توڑنے کیلئے مزید 13 رنز درکار ہیں، کوہلی آج انگلینڈ کےخلاف شیڈول تیسرے اور آخری ایک روزہ میچ میں یوسف کے زیادہ رنز کا ریکارڈ توڑ دیں گے۔
، اگر کوہلی کامیاب ہوئے تو وہ زیادہ رنز بنانے والے بلے بازوں کی فہرست میں 13ویں نمبر پر آ جائیں گے، محمد یوسف نے 9720 رنز بنا رکھے ہیں جبکہ کوہلی نے 35 سنچریوں کی مدد سے 9708 رنز بنائے ہوئے ہیں، ایک روزہ کرکٹ کی تاریخ میں زیادہ رنز بنانے کا عالمی اعزاز بھارت کے سچن ٹنڈولکر کو حاصل ہے جنہوں نے 18426 رنز بنا رکھے ہیں۔

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain