تازہ تر ین

شاہد آفریدی کی سانحہ مستونگ کے زخمیوں کی عیادت

کوئٹہ (ویب ڈیسک)سابق کرکٹر شاہد آفریدی سانحہ مستونگ کے شہداءکے اہل خانہ سے تعزیت اور زخمیوں کی عیادت کے لیے کوئٹہ پہنچ گئے۔شاہد آفریدی نے بلوچستان عوامی پارٹی کے شہید رہنما نواب زادہ سراج رئیسانی کے اہلخانہ سے تعزیت بھی کی جس کے بعد وہ زخمیوں کی عیادت کے لیے سی ایم ایچ پہنچے۔شاہد آفریدی کا ٹوئٹر پر ایک پیغام میں کہنا تھا کہ وہ کوئٹہ میں ہیں جہاں انہوں نے نواب سراج رئیسانی کے لواحقین سے تعزیت کی اور زخمیوں کی عیادت بھی کی۔آفریدی نے کہا کہ انہوں نے بلوچستان کے لوگوں میں تبدیلی دیکھی ہے اور بلوچستان کے لوگ جانتے ہیں کہ مشترکہ دشمن کے خلاف کیسے متحد رہا جائے۔یاد رہے کہ 13 جولائی کو مستونگ میں بلوچستان عوامی پارٹی کی انتخابی کارنر میٹنگ میں خودکش حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اڑا دیا تھا جس کے نتیجے میں نواب سراج رئیسانی سمیت 149 افراد شہید اور 150 سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain