Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • چترال، دیر، سوات، کوہستان اور مانسہرہ میں بارش GLOF الرٹ جاری
    • کیا ماہرہ خان کا نیا ڈرامہ مٹی دے باوےماضی کے تمام ریکارڈز توڑ پائے گا؟ طویل عرصے بعد ٹی وی اسکرین پر واپسی
    • نیپال سانحہ: ہلاکتوں کی تعداد 903 تک جا پہنچی 4,247افراد کی تلاش جاری
    • نوواک جوکووچ کا یو ایس اوپن سفر پہلے ہی راؤنڈ میں ختم 48ویں رینک کے ناوونے نے بڑا اپ سیٹ کردیا
    • ’انڈور اسکول میں پریکٹس کرلیتے، شارٹس پہننے، ٹیپ لگانے اور لنگڑا کر چلنے کی ضرورت نہیں‘، اسٹیورٹ براڈ کا امام الحق پر طنز
    • دوسرا ٹیسٹ، پاکستان کو16سال بعد لارڈز ٹیسٹ میچ میں شکست، سیریز انگلینڈ کے نام
    • ٹرمپ کا ’’لیک امریکا‘‘ نام، کینیڈین وزیراعلیٰ کا کرارا جواب، ڈگ فورڈ نے جھیل کے کنارے ’’لیک اونٹاریو‘‘ کا بڑا سائن لگا دیا
    • پاکستان، سعودی عرب، ترکیہ دفاعی معاہدے، پہلا اجلاس کل استنبول میں ہوگا
    • جمائما خان بیٹوں کے ہمراہ لارڈز ٹیسٹ میچ اسٹیڈیم میں بیٹھ کر دیکھا
    • کوئٹہ میں پانی کا بحران سنگین، یومیہ 2 کروڑ گیلن کمی کا سامنا
    • کوئٹہ میں مو سم تبدیل، سرد ہواؤں کا آغاز
    • پاکستان سے سعودی عرب زرعی اور غذائی برآمدات کے لیے 3 ارب ڈالر کا ہدف مقرر
    • محمد عباس کا لارڈز میں تہلکہ، 4 اننگز میں 17 وکٹیں اور اوسط 11.41
    • قومی کرکٹرز کی خراب تکنیک پر محمد یوسف برہم، کوچز پر بھی شدید تنقید
    • آر ایس ایس سربراہ کے دورہ امریکا پر خالصتان حامی سکھوں کا احتجاج
    • مائیکل وان کی پاکستانی بیٹنگ پر کڑی تنقید، کاؤنٹی ٹیم سے تشبیہ
    • بلاول بھٹو کی شادی کی افواہوں پر مرتضیٰ وہاب نے کیا کہا؟
    • جاوید میانداد اور معین خان کے بعد باسط علی بھی عمران خان کیلئے میدان میں
    • سونے کی قیمت میں بڑا کریش، فی تولہ 15 ہزار روپے سے زائد کمی
    • انسپکٹر جمشید بڑے پردے پر، ’دی سیکرٹ پرچمنٹ‘ کا ٹریلر ریلیز
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    پی سی بی گورننگ بورڈ کا اجلاس، نجم سیٹھی پر مکمل اعتماد کا اظہار

    By Daily Khabrainجولائی 17, 2018
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    لاہور (ویب ڈیسک)ملک میں عام انتخابات سے پہلے پاکستان کرکٹ بورڈ انتظامیہ میں بھی تبدیلی کی قیاس آرائیوں کی بازگشت ہے۔منگل کو پاکستان کرکٹ بورڈ کی سالانہ جنرل باڈی میٹنگ میں بطور چیئر مین نجم سیٹھی پر ایک قراردار کے ذریعے مکمل اعتماد کا اظہار کیا گیا۔پی سی بی اعلامیے کے مطابق پی سی بی جنرل باڈی نے نجم سیٹھی کے بارے میں متفقہ قرار منظور کی اور ان کی قائدانہ صلاحیتوں پر بھر اعتماد کا اظہار کیا گیا۔کے سی سی اے کے صدر ندیم عمر نے کہا کہ ملک میں کوئی بھی سیاسی جماعت اقتدار میں ا?ئے بورڈ پر اس کااثر نہیں پڑنا چاہیے۔پاکستان کے 16 ریجنز نے پی سی بی چیئرمین کی کرکٹ کے فروغ کے لئے کاوشوں پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔اس موقع پر نجم سیٹھی نے تمام ریجن اور ایسوسی ایشنز کے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔واضح رہے کہ نجم سیٹھی تین سال کے لئے پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین بنے ہیں۔ذرائع کے مطابق اجلاس سے قبل نجم سیٹھی کے مشیر شکیل شیخ نے ایک قرارداد پر تمام اراکین سے دستخط کرائے جس کے بعد نجم سیٹھی پر مکمل اعتماد کااظہار کیا گیا۔اجلاس میں گوادر کرکٹ ایسوسی ایشن کو پی سی بی کا ایسوسی ایٹ ممبر مقرر کیا گیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اضلاع کے نمائندوں نے اجلاس میں شکایات کے انبار لگادیے۔نجم سیٹھی نے وعدہ کیا کہ آئندہ سال سالانہ میٹنگ سے دو دن پہلے تمام اراکین کو لاہور بلواو¿ں گا اور ان کے الگ الگ مسائل سنوں گا۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے ملک میں دور افتادہ علاقوں میں کرکٹ کے فروغ کے لئے پانچ کروڑ روپے کی خصوصی گرانٹ دینے کا اعلان کیا ہے۔ اس کے علاوہ ریجنل اور ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن کے اخراجات میں 10 کروڑ روپے کا اضافہ کردیا گیا ہے۔پی سی بی کے مطابق 18-2017 کے مالی سال میں اس کام کے لئے 30 کروڑ روپے رکھے تھے۔اس موقع پر نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ ملک کے سیاسی حالات تبدیل ہورہے ہیں، اللہ کرے ملک میں استحکام ا?ئے، یہ کاررواں چلتا رہے اور ہمارے اہداف پورے ہوتے رہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم نے نیک نیتی سے کام کیا ہے اور ملک میں بین الاقوامی کرکٹ کی بحالی بڑا کامیاب قدم تھا۔ان کا کہنا تھا کہ سری لنکا کی ٹیم پر لاہور میں حملہ ہوا اور اسی ٹیم کا لاہور آکر میچ کھیلنا ہماری بڑی کامیابی ہے۔نجم سیٹھی نے کہا کہ راولپنڈی اسٹیڈیم کو بھی اپ گریڈ کیا جائے گا، ہماری نیت صاف تھی اور درست فیصلوں کی وجہ سے پاکستانی ٹیم بھی مسلسل بہتر کارکردگی دکھارہی ہے۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      نوواک جوکووچ کا یو ایس اوپن سفر پہلے ہی راؤنڈ میں ختم 48ویں رینک کے ناوونے نے بڑا اپ سیٹ کردیا

      ’انڈور اسکول میں پریکٹس کرلیتے، شارٹس پہننے، ٹیپ لگانے اور لنگڑا کر چلنے کی ضرورت نہیں‘، اسٹیورٹ براڈ کا امام الحق پر طنز

      دوسرا ٹیسٹ، پاکستان کو16سال بعد لارڈز ٹیسٹ میچ میں شکست، سیریز انگلینڈ کے نام

      تازہ ترین

      پمز میں آگ لگنے سے 14 نومولود جاں بحق ای ڈی کی تصدیق

      بانی پی ٹی آئی کو آج ہی ہسپتال منتقل کیا جائے، سپریم کورٹ

      بن گویر کا غزہ میں ہر رات ’30 یا 40‘ افراد کو قتل کرنے کا مطالبہ

      ہاکی ورلڈ کپ 2026: نیدرلینڈز، بیلجیم اور پاکستان نے اپنے اپنے قومی اسکواڈز کا اعلان کر دیا

      جماعتِ اسلامی کے امیر العظیم انتقال کر گئے

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.