Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • چترال، دیر، سوات، کوہستان اور مانسہرہ میں بارش GLOF الرٹ جاری
    • کیا ماہرہ خان کا نیا ڈرامہ مٹی دے باوےماضی کے تمام ریکارڈز توڑ پائے گا؟ طویل عرصے بعد ٹی وی اسکرین پر واپسی
    • نیپال سانحہ: ہلاکتوں کی تعداد 903 تک جا پہنچی 4,247افراد کی تلاش جاری
    • نوواک جوکووچ کا یو ایس اوپن سفر پہلے ہی راؤنڈ میں ختم 48ویں رینک کے ناوونے نے بڑا اپ سیٹ کردیا
    • ’انڈور اسکول میں پریکٹس کرلیتے، شارٹس پہننے، ٹیپ لگانے اور لنگڑا کر چلنے کی ضرورت نہیں‘، اسٹیورٹ براڈ کا امام الحق پر طنز
    • دوسرا ٹیسٹ، پاکستان کو16سال بعد لارڈز ٹیسٹ میچ میں شکست، سیریز انگلینڈ کے نام
    • ٹرمپ کا ’’لیک امریکا‘‘ نام، کینیڈین وزیراعلیٰ کا کرارا جواب، ڈگ فورڈ نے جھیل کے کنارے ’’لیک اونٹاریو‘‘ کا بڑا سائن لگا دیا
    • پاکستان، سعودی عرب، ترکیہ دفاعی معاہدے، پہلا اجلاس کل استنبول میں ہوگا
    • جمائما خان بیٹوں کے ہمراہ لارڈز ٹیسٹ میچ اسٹیڈیم میں بیٹھ کر دیکھا
    • کوئٹہ میں پانی کا بحران سنگین، یومیہ 2 کروڑ گیلن کمی کا سامنا
    • کوئٹہ میں مو سم تبدیل، سرد ہواؤں کا آغاز
    • پاکستان سے سعودی عرب زرعی اور غذائی برآمدات کے لیے 3 ارب ڈالر کا ہدف مقرر
    • محمد عباس کا لارڈز میں تہلکہ، 4 اننگز میں 17 وکٹیں اور اوسط 11.41
    • قومی کرکٹرز کی خراب تکنیک پر محمد یوسف برہم، کوچز پر بھی شدید تنقید
    • آر ایس ایس سربراہ کے دورہ امریکا پر خالصتان حامی سکھوں کا احتجاج
    • مائیکل وان کی پاکستانی بیٹنگ پر کڑی تنقید، کاؤنٹی ٹیم سے تشبیہ
    • بلاول بھٹو کی شادی کی افواہوں پر مرتضیٰ وہاب نے کیا کہا؟
    • جاوید میانداد اور معین خان کے بعد باسط علی بھی عمران خان کیلئے میدان میں
    • سونے کی قیمت میں بڑا کریش، فی تولہ 15 ہزار روپے سے زائد کمی
    • انسپکٹر جمشید بڑے پردے پر، ’دی سیکرٹ پرچمنٹ‘ کا ٹریلر ریلیز
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    فہیم نے زمبابوین بیٹنگ 67پر سمیٹ دی

    By Daily Khabrainجولائی 19, 2018
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    بلاوایو(آئی این پی) پاکستان اور زمبابوے کے مابین تیسرے ون ڈے میںنوجوان آل راﺅنڈر فہیم اشرف کی تباہ کن باﺅلنگ کی بدولت میزبان ٹیم67رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ فہیم اشرف نے22رنز کے عوض 5کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔جواب میں پاکستان نے 68رنز کا ہدف 1وکٹ کے نقصان پر 9.5اوورز میں حاصل کر کے سیریز میں3-0کی فیصلہ کن برتری حاصل کر لی۔ پاکستان کی جانب سے فخرزمان 43 اور شاداب خان 19رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔پاکستانی آل راﺅنڈر فہیم اشرف کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا چوتھا ون ڈے 20جبکہ پانچواں اور آخری ون ڈے 22جولائی کو کھیلا جائیگا۔بدھ کوکوئنز اسپورٹس کلب میںپاکستان اور زمبابوے کے درمیان 5میچوں پر مشتمل سیریز کے تیسرے میچ میں میزبان ٹیم کے کپتان ہیپلٹن مساکڈزا نے ایک مرتبہ پھر ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، تیسرے ایک روزہ میچ کے لیے قومی ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئیں، محمد عامر اور حسن علی کی جگہ جنید خان اور یاسر شاہ کو شامل کیا گیا۔ دوسری جانب میزبان ٹیم کی جانب سے بھی تیسرے میچ کے لیے 4تبدیلیاں کرتے ہوئے پرنس مویور اور نچرڈ نگاراوا کو ڈیبیو کروانے کا فیصلہ کیا جبکہ ٹینڈائی چسورو اور ایلٹن چگمبورہ کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔پاکستان کی خطرناک بالنگ لائن کے سامنے زمبابوے کی ٹیم ریت کی دیوار ثابت ہوئی، جہاں فہیم اشرف نے 22رنز کے عوض 5کھلاڑیوں کو پویلین بھیج کر میزبان ٹیم کی اننگرز 67رنز پر تمام کردی۔زمبابوے کی جانب سے چیمو چبھابھا 16رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ 8کھلاڑی 10کے ہندسے تک بھی نہیں پہنچ سکے۔مہمان ٹیم کے جنید خان نے 2جبکہ عثمان شنواری، یاسر شاہ اور شاداب خان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔68رنز کے تعاقب میں پاکستان ٹیم کے اوپننگ بلے باز امام الحق بغیر کوئی رن بنائے اننگز کی پہلی ہی گیند پر آوٹ ہوگئے۔تاہم فخر زمان نے اپنا روایتی کھیل پیش کرکے 8چوکوں کی مدد سے 43رنز کی اننگز کھیلی اور پاکستان کو 9وکٹوں سے فتح دلائی۔پاکستان کی جانب سے بابر اعظم نے بھی 19رنز کی اننگز کھیلی۔ادھر پاکستان ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کا ٹاس کے موقع پر کہنا تھا کہ وہ اس میچ کو جیت کر مہمان ٹیم پر ناقابلِ شکست برتری حاصل کرنا چاہتے ہیں۔پاکستان نے اس میچ میں محمد عامر اور حسن علی کو آرام دیا ہے جبکہ ریکارڈ ساز لیگ اسپنر یاسر شاہ اور فاسٹ بالر جنید خان کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔واضح رہے کہ پہلے میچ میں پاکستان نے زمبابوے کو 201رنز سے شکست دی تھی جبکہ دوسرے میچ میں پاکستان نے 9وکٹوں سے شاندار کامیابی حاصل کی تھی۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      نوواک جوکووچ کا یو ایس اوپن سفر پہلے ہی راؤنڈ میں ختم 48ویں رینک کے ناوونے نے بڑا اپ سیٹ کردیا

      ’انڈور اسکول میں پریکٹس کرلیتے، شارٹس پہننے، ٹیپ لگانے اور لنگڑا کر چلنے کی ضرورت نہیں‘، اسٹیورٹ براڈ کا امام الحق پر طنز

      دوسرا ٹیسٹ، پاکستان کو16سال بعد لارڈز ٹیسٹ میچ میں شکست، سیریز انگلینڈ کے نام

      تازہ ترین

      پمز میں آگ لگنے سے 14 نومولود جاں بحق ای ڈی کی تصدیق

      بانی پی ٹی آئی کو آج ہی ہسپتال منتقل کیا جائے، سپریم کورٹ

      بن گویر کا غزہ میں ہر رات ’30 یا 40‘ افراد کو قتل کرنے کا مطالبہ

      ہاکی ورلڈ کپ 2026: نیدرلینڈز، بیلجیم اور پاکستان نے اپنے اپنے قومی اسکواڈز کا اعلان کر دیا

      جماعتِ اسلامی کے امیر العظیم انتقال کر گئے

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.