لاہور، اسلام آباد (اپنے رپورٹر سے، مانیٹرنگ ڈیسک) عمران خان کا کہنا ہے ن لیگ کی کرپٹ تجربہ کار ٹیم نے معیشت کو تباہ کر دیا، 3 بار وزیراعظم رہنے والے کے بیٹے لندن میں ارب پتی بن گئے، جس لیڈر کا جینا مرنا یہاں نہیں وہ کبھی پاکستان کا درد نہیں سمجھ سکتا۔چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا سب سے مشکل وقت میں تاجر برادری نے میری مدد کی، اب تک سنتے آئے (ن) لیگ کی تجربہ کار ٹیم معیشت بہتر کر دے گی۔ انہوں نے کہا روپے کی قدر کم ہونے سے قرضوں میں اضافہ ہوگیا، ایک ماہ میں ہزار ارب روپے ملک پر قرضے میں اضافہ ہوا۔عمران خان کا کہنا تھا بینکوں میں لوگوں کے پیسوں کی 20 فیصد حیثیت کم ہوگئی، وسائل کے باوجود اگر ملک پیچھے ہے تو گورننس خراب ہے، ملک میں ہر ادارہ تباہ کیا گیا جس سے معیشت تباہ ہوئی۔ عمران خان کا کہنا ہے کہ جس پارٹی کے لیڈر کا جینا مرنا پاکستان میں نہ ہو وہ کبھی پاکستان کے لئے نہیں لڑ سکتے،قوم کومقروض کرنےکی کسی کوتکلیف نہیں تھی کیوں کہ انکے پیسے توباہرپڑے تھے۔چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا تاجروں سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ کہا گیا کہ ن لیگ کے پاس تجربہ کار ٹیم ہے ، کرپٹ ٹیم نے معیشت تباہ کردی،ملک میں ہرادارہ تباہ کیا گیا جس سے معیشت تباہ ہوئی،وسائل کے باوجود اگر ملک پیچھے ہے تو گورننس خراب ہے،ڈالر کی قیمت بڑھنے سے بینک میں رکھی عوام کی دولت کم ہوجاتی ہے،آج ڈالر 128 روپے تک ہوگیا ہے،ایک ماہ میں ہزار ارب روپے ملک پر قرضے میں اضافہ ہوا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ قوم کومقروض کرنےکی کسی کوتکلیف نہیں تھی کیوں کہ انکے پیسے توباہرپڑے تھے،یہ قوم سے کہتے ہیں کہ اپنا پیسا پاکستان لےکر آ اور اپنا پیسا باہر بھیجتے ہیں،تین بار کے وزیراعظم کے بیٹے کہتے ہیں کہ وہ پاکستان کے شہری ہی نہیں،تین بار کے وزیراعظم کے باہر بیٹھے بچے ارب پتی بن گئے،جس پارٹی کے لیڈر کا جینا مرنا پاکستان میں نہ ہو وہ کبھی پاکستان کے لئے نہیں لڑ سکتے۔چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ جب پیسا اکٹھا کرنے میں سب سے مشکل وقت تھا توطلبہ اور تاجروں نے مدد کی، ہم جو بھی پالیسی بنائیں گے تاجروں کی مشاورت سے بنائیں گے،میں تاجربرادری کو خوش آمدید کہتا ہوں،ہم سیلز ٹیکس کو نیچے لے کر آئیں گے،ٹیکس کم کریں گے تو زیادہ لوگ ٹیکس دیں گے۔ شریف خاندان آپ کو سمجھانے کی کوشش کر رہے ہیں کہ سڑکیں بنانے سے ملک کی ترقی کرتا ہے جبکہ تاریخ بتاتی ہے کہ حکومت کا طرز طریقے میں بہتری ملکی اداروں کو ٹھیک کرنے سے ہوتی ہے،ہمارے ٹیکس کے پیسوں سے نواز شریف نے اپنے لئے وزیر اعظم ہاو¿س پر ایک ارب روپیہ خرچ کیا اور بیرون ملک دوروں پر بھی ایک سو کروڑ روپے خرچ کئے یہ رائے ونڈ کے بادشاہ قوم کے پیسوں سے جیسے زندگی گزار رہے ہیں اسی پر ان کو سزا ہونی چاہیے ہم انشا اللہ 25 کے بعد ملک کو اس دلدل سے نکال کر دکھائیں گے 25 کو اگر اللہ نے موقع دیا پہلے ادارے ٹھیک کریں گے پیسے اکٹھے کر کے قرضہ ختم کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے گزشتہ روز ٹھوکر نیاز بیگ اور رائیوند میں جلسوں میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اپنے خطاب میں انھوں نے شاندار استقبال کا سب کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ زیادہ تر نوجوانوں کی شکلیں دیکھ رہا ہوں آج جب یہاں سے آپ جائیں آپ کو پتہ ہونا چاہیے کہ آپ کی زندگی میں کیا فرق آئے گا اگر پی ٹی آئی الیکشن جیتتی ہے تو ملک میں خوشحالی آئےگی ۔انھوں نے کہا کہ ہم نے کے پی کے میں خواتین کے لیے پہلا کیڈٹ کالج بنایا 300 چھوٹے ڈیم بنائے وہاں غربت 30 فیصد سے 12 فیصد پر آگئی ۔انھوں نے کہا کہ سمجھنے کی بات یہ ہے کہ ایک معاشرہ اوپر دوسرا نیچے کیوں آ جاتا ہے ایک قوم عظیم اور دوسری مقروض ہو جاتی ہے لوگ بھوکے سوتے ہیںنوجوانوں! میری کوشش ہے کہ اپنی زندگی کا سارا تجربہ جو دنیا میں نے دیکھی ہے آپ کوسمجھانا چاہتا ہوں ، سرمایہ کاراپنے ملک میں سرمایہ کاری کرتے ہیں اور معاشرہ اوپر چلا جاتا ہے اپنے اداروں کو مضبوط کر کے اور اپنے لوگوں پر پیسا خرچ کر کے قوم اوپر جا سکتی ہے اس کے برعکس شریفوں اور زرداریوں نے پولیس کو غلط استعمال کر کے لوگوں کو غلام بنایاعابد باکسرکو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ یہ بڑا مہنگا پڑے گا شہباز شریف کو‘ عابد باکسر کہتا ہے کہ شہباز شریف نے میرے ذریعے لوگوں کا قتل کروایا۔انھوں نے کہا کہ جب آپ پولیس کا غلط استعمال کرتے ہیں تو پولیس خود غلط کام کرتی ہے اس لیے آج آپ پختونخواہ کی پولیس دیکھیں کیو نکہ عمران خان نے ان کے زریعے کسی کو قتل نہیں کروایاہم نے پولیس کو غیر سیاسی کیاکیوں آج پختونخواہ کے لوگ ایک باری دیتے ہیں ایم ایم اے, اے این پی کو باری دی پھرفارغ کر دیامیں دعوی کرتا ہوں تحریک انصاف پہلے سے زیادہ اکثریت سے جیتے گی ۔انھوں نے کہا کہ ہم نے وہاں 27 نئے ہسپتال بنائے جبکہ لاہور کا بجٹ پختونخواہ سے تین گناہ زیا دہ ہے ہم نے 59 نئے کالجز 10 نئی یونیورسٹیز بنائی ایک یونیورسٹی آسٹریا سے لیکر آئے ن لیگ نے کتنے ہسپتال بنائے کہ شریف خاندان کے ایک فرد کا بھی پاکستان میں علاج ہو سکے ۔ انھوں نے یہ کیا کہ ایک طرف قرضے لیے جا رہے ہیں جبکہ دوسری طرف جاتی امرا اپنی سیکورٹی پر 360 کروڑ روپیہ خرچ کیاایک ملک جو قرضوں پر گزارا کر رہا ہے وہا ں ان کی سیکورٹی پر 360 کروڑ روپیہ خرچ کئے گئے یہ تو صرف سیکورٹی پر خرچ کیا اس کے علاوہ شہباز شریف نے اپنے کیمپ آفسسز میں دس سالوں میں 5 ارب ستر کروڑ روپیہ خرچ کیا۔ انھوں نے کہا کہ ساری کوشش ہوگی کہ مظلوم طبقے کو اوپر اٹھائیںجو ہم پچاس لاکھ گھر بنانے کی کوشش کریں گے اس سے روزگار بھی پیدا ہوگا ہماری حکومت کی سب سے بڑی کوشش ہوگی کہ لوگوں کو صاف پانی ملے ہماری اقلیتوں کو غلط اطلاعات دی جارہی ہے کہ تحریک انصاف ان سے غلط رویہ رکھے گی۔ان کو بتانا چاہتا ہوں کہ ہماری اقلیتیں برابری کے شہری حقوق رکھیں گی۔ عمران خان نے کہا ہے کہ انتخابی مہم کی وجہ سے ووٹر آخری دنوں میں ادھر سے ادھر شامل ہوتا ہے۔ ہمارے لیے بہترین موقع ہے کہ 30 سال سے پاکستان میں باریاں لینے والی دونوں جماعتوں کو شکست دیں۔ نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 10 سال سے اقتدار میں شامل جماعتوں نے ہر چیز تباہ کر دی ہے۔ ڈالر 128 روپے پر پہنچ گیا ہے۔ روپے کی قدر میں کمی بہت بڑا بحران ہے۔ اب تیل، پٹرول، بجلی سمیت ہر چیز مہنگی ہو گی اور غریب اور کچلا جائے گا۔ گزشتہ 10 سالوں میں ڈالر 60 سے 128 روپے تک پہنچنا گزشتہ حکومتوں کی جانب سے معاشی تباہی کو ثابت کرتا ہے۔ معاشی تباہی کا باعث حکومتوں کی کرپشن اور نااہلی تھی۔ 22 سال سے کہہ رہا تھا کرپشن ملک کو تباہ کرتی ہے۔ وسائل کی کمی تباہ نہیں کرتی۔ کرپشن کیلئے ادارے تباہ کرنے پڑتے ہیں اور گورننس تباہ ہونے سے ملک ایک تیسری دنیا بن جاتا ہے لوگوں کو انتخابی مہم میں بتا رہا ہوں کہ اگر ان لوگوں کو دوبارہ موقع دے دیا تو 10 سالوں میں 6 ہزار ارب سے 27 ہزار ارب قرضہ ہونے کے بعد آگے صرف اندھیرا ہے۔ عمران خان نے کہا کہ گزشتہ الیکشن میں سب نے مل کر میچ فکس کیا۔ چودھری افتخار اور ریٹرننگ آفیسرز پنجاب میں ن لیگ کے ساتھ تھے۔ نجم سیٹھی پنکچر لگانے والا الیکشن کمیشن بھی ان کے ساتھ تھی ہمیں پتہ ہی نہیں تھا انہوں نے مل کر کیا گیم بنائی۔ الیکشن کے بعد پتہ چلا کہ گیم کیا تھی اب سب کہہ رہے ہیں کہ الیکشن میں دھاندلی ہو گی اس لیے کہ گزشتہ الیکشن کی طرح یہ میچ فکس نہیں کر سکتے پہلے انہوں نے اپنے سارے مہرے اپنی جگہوں پر کھڑے کر میچ کھلا دیا مگر اس بار ہم تیار ہیں اس بار ان کے امپائر نہیں ہیں یہ ڈرے ہوئے ہیں۔