تازہ تر ین

این اے 60بارے تمام افواہوں کا خاتمہ ،الیکشن ملتوی کر کے سپریم کورٹ نے شیخ رشید کی امیدوں پر پانی پھیر دیا

لاہور (ویب ڈیسک ) سپریم کورٹ نے شیخ رشید کی این اے 60 میں انتخاب ملتوی کرنے کے خلاف درخواست مسترد کر دی ہے ، اور فیصلے کو برقرار رکھاہے۔تفصیلات کے مطابق شیخ رشید کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ این اے 60 کے الیکشن کے تمام انتظامات مکمل تھے،ایفی ڈرین کیس میں سزاہونے کی بنیاد پر امیدوار حنیف عباسی 21 جولائی کو نااہل ہو گئے،22 جولائی کو الیکشن کمیشن حیران کن طور پر این اے 60 کے انتخابات موخر کردیئے۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن کے نوٹیفکیشن میں کوئی قابل قبول وضاحت نہیں دی گئی جبکہ انتخابات صرف کسی امیدوار کی وفات کی صورت میں ملتوی کئے جا سکتے ہیں۔شیخ رشید نے کہا کہ الیکشن کمیشن کا انتخابات ملتوی کرنے کا فیصلہ الیکشن ایکٹ آئینی آرٹیکلز کی خلاف ورزی ہے،سنجیدہ جرائم میں ملوث شخص کو ٹکٹ دے کر ن لیگ نے بڑا رسک لیا تھا۔سربراہ عوامی مسلم لیگ نے کہا کہ انتخابات کے انعقاد کیلئے ہائیکورٹ سے رابطہ کیا لیکن کوئی شنوائی نہیں ہوئی،عدالت سے استدعا ہے کہ الیکشن کمیشن کے انتخابات کو روکنے کے نوٹیفکیشن کو کالعدم قراردیا جائے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain