تازہ تر ین

نجم سیٹھی نے کرکٹ بورڈکو تباہ کردیا،عمران معاملہ خود دیکھیں گے ، بہترہے سیٹھی خود چلے جائیں: طاہرشاہ کی گگلی میں گفتگو

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) سابق فرسٹ کلاس کرکٹرطاہرشاہ نے کہا ہے کہ چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی نے اپنے چہیتے لوگوں کی تنخواہیں ، بونس اورمراعات بڑھا دی ہیںجو آنیوالی حکومت کےلئے لمحہ فکریہ ہوگا۔چینل ۵کے پروگرام گگلی میں گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان آتے ہی اس معاملے پر غورکریں گے۔نجم سیٹھی کرکٹ بورڈکوتباہ کررہے ہیں۔اقرباپروری اور سیا ست کو کرکٹ سے ختم کرنا ہوگا ۔عمران خان کے پا س کرکٹ کےلئے پلان ہے اوروہ کھیل کےلئے بہت کچھ کریں گے۔انہوں نے کہا کہ نجم سیٹھی عمران خان کے حلف اٹھانے کاا نتظار کررہے ہیں،عزت اسی میں ہے کہ نجم سیٹھی خود اپنے عہدے سے استعفیٰ دیدیں۔

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain