تازہ تر ین

سیٹھی سے پی ایس ایل کا حساب مانگ لیاگیا

لاہور(آئی این پی)تحریک انصاف کے رہنما جاوید بدر نے پاکستانی شہری کی حیثیت سے نجم سیٹھی کو خط لکھ دیا اورپی ایس ایل کا حساب کتاب مانگ لیا ہے۔ذرائع کے مطابق جاوید بدر کی جانب سے یہ خط آٹیکل 19اے کے تحت لکھا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ پی ایس ایل قوم کے پیسوں سے منعقد کیا گیا ،اگر پی ایس ایل کا مکمل حساب کتاب دو دن کے اندر نہ پیش کیا قانونی قواعد کے مطابق جاوید بدرکورٹ سے رابطہ کریں گے۔خط کے متن میں مزید کہا گیا کہ نجم سیٹھی نے پاکستان کرکٹ بورڈ کو تباہ کر دیا ہے ، نجم سیٹھی کو کرکٹ جیسے انٹرنیشنل کھیل کی ٹیکنیکل اے بی سی کا ہرگز معلوم نہیں۔خط میں لکھا گیا کہ نجم سیٹھی نے اپنی کروڑوں کی کرپشن کے لئے پاکستانی عوام کے جذبوں سے کھیلا اور اسکے لئے جاوید بدر اس کا مکمل احتساب چاہتے ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain