تازہ تر ین

اقبال قاسم کو پاکستانی کرکٹ میں بہتری آنے کی امید

کراچی(آئی این پی)سابق چیف سلیکٹر اقبال قاسم کا کہنا ہے کہ کھیلوں کی دنیا میں عمران خان کوقدرکی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔بنگلور ٹیسٹ کے ہیرو اقبال قاسم نے اپنے کپتان عمران خان کیلئے نیک خوہاشات کا اظہار کیا ہے ۔ان کا کہنا ہے کہ ایک دیانت داراورکامیاب کھلاڑی کا پاکستان کا وزیراعظم بننا نیک شگون ہے ۔اقبال قاسم کا کہنا تھا کہ عمران خان کھیلوں کی دنیا میں قدر کی نگاہ سے جانے جاتے ہیں ،ان کے وزیر اعظم بننے سے پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کے امکانات روش ہوں گے ۔سابق چیف سیکٹر کا مزیدکہنا تھا کہ عمران خان کی وجہ سے کرکٹ کی بڑی ٹیموں کو پاکستان لانے کی مہم میں مدد مل سکتی ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain