لاہور(آئی این پی) پاکستان ہاکی فیڈریشن نے ایشین گیمز کا بائیکاٹ کرنے کی دھمکی دینے والے کھلاڑیوں کے خلاف کارروائی کرنے کا فیصلہ کرلیا۔پاکستان ہاکی ٹیم ان دنوں انڈونیشیا میں شیڈول ایشین گیمز کی تیاریوں میں مصروف ہے، صورت حال اس وقت گھمبیر ہوگئی جب قومی کپتان رضوان سینئر سمیت دیگر کھلاڑیوں نے اصلاح الدین صدیقی ہاکی اکیڈمی کراچی میں ٹرائلز کے موقع پر چیمپئنز ٹرافی اور ایشین گیمز کے واجبات کی فوری ادائیگی کا مطالبہ کر دیا، کھلاڑیوں کا کہنا تھا کہ دونوں ایونٹس کے واجب الادا 8،8 لاکھ روپے ہمیں نہیں ملے، اگر ہمیں یہ رقم نہ ملی تو ہم ایشین گیمز کا بائیکاٹ کر دیں گے۔ذرائع کے مطابق کھلاڑیوں کی اس کھلم کھلا بغاوت کے بعد یہ تاثر پھیلا کہ ایشین گیمز نہ کھیلنے کے پیچھے کھلاڑیوں کی بجائے پاکستان ہاکی فیڈریشن ملوث ہے، عہدیدار یہ چاہتے تھے کہ اس طرح کی صورت حال پیدا کرکے حکومت کی طرف سے روکی گئی20 کروڑ روپے کی گرانٹ حاصل کی جاسکے۔بعد ازاں سابق اولمپئنز بھی میدان میں آگئے اور انھوں نے پلیئرز کی طرف سے ایشیائی ایونٹ میں بائیکاٹ کی دھمکی کے پیچھے فیڈریشن حکام کی سوچ کو ذمہ دار ٹھہرایا۔ ذرائع کے مطابق کھلاڑیوں کا ایشیائی ایونٹ کھیلنے سے انکار کھلم کھلا پی ایچ ایف قوانین کی خلاف ورزی ہے، ذمہ داروں کے خلاف کارروائی نہ کی گئی تو اس طرح کے واقعات مستقبل میں بھی رونما ہوسکتے ہیں۔یہ بات قابل ذکر ہے کہ ٹورنٹو اولمپکس1996میں بھی اس طرح کی صورت حال پیدا ہو گئی تھی اور ٹیم کے کھلاڑیوں نے اس وقت کے فیڈریشن عہدیداروں کے خلاف بغاوت کر دی تھی، پلیئرز کی بغاوت کا نتیجہ یہ نکلا کہ 1994 ورلڈ کپ اور چیمپئنز ٹرافی کی فاتح قومی ٹیم چھٹی پوزیشن ہی حاصل کرسکی۔ اولمپکس مقابلوں میں یہ پاکستان ٹیم کی مایوس کن کارکردگی تھی۔لاہور(آئی این پی) پاکستان ہاکی فیڈریشن نے ایشین گیمز کا بائیکاٹ کرنے کی دھمکی دینے والے کھلاڑیوں کے خلاف کارروائی کرنے کا فیصلہ کرلیا۔پاکستان ہاکی ٹیم ان دنوں انڈونیشیا میں شیڈول ایشین گیمز کی تیاریوں میں مصروف ہے، صورت حال اس وقت گھمبیر ہوگئی جب قومی کپتان رضوان سینئر سمیت دیگر کھلاڑیوں نے اصلاح الدین صدیقی ہاکی اکیڈمی کراچی میں ٹرائلز کے موقع پر چیمپئنز ٹرافی اور ایشین گیمز کے واجبات کی فوری ادائیگی کا مطالبہ کر دیا، کھلاڑیوں کا کہنا تھا کہ دونوں ایونٹس کے واجب الادا 8،8 لاکھ روپے ہمیں نہیں ملے، اگر ہمیں یہ رقم نہ ملی تو ہم ایشین گیمز کا بائیکاٹ کر دیں گے۔ذرائع کے مطابق کھلاڑیوں کی اس کھلم کھلا بغاوت کے بعد یہ تاثر پھیلا کہ ایشین گیمز نہ کھیلنے کے پیچھے کھلاڑیوں کی بجائے پاکستان ہاکی فیڈریشن ملوث ہے، عہدیدار یہ چاہتے تھے کہ اس طرح کی صورت حال پیدا کرکے حکومت کی طرف سے روکی گئی20 کروڑ روپے کی گرانٹ حاصل کی جاسکے۔بعد ازاں سابق اولمپئنز بھی میدان میں آگئے اور انھوں نے پلیئرز کی طرف سے ایشیائی ایونٹ میں بائیکاٹ کی دھمکی کے پیچھے فیڈریشن حکام کی سوچ کو ذمہ دار ٹھہرایا۔ ذرائع کے مطابق کھلاڑیوں کا ایشیائی ایونٹ کھیلنے سے انکار کھلم کھلا پی ایچ ایف قوانین کی خلاف ورزی ہے، ذمہ داروں کے خلاف کارروائی نہ کی گئی تو اس طرح کے واقعات مستقبل میں بھی رونما ہوسکتے ہیں۔یہ بات قابل ذکر ہے کہ ٹورنٹو اولمپکس1996میں بھی اس طرح کی صورت حال پیدا ہو گئی تھی اور ٹیم کے کھلاڑیوں نے اس وقت کے فیڈریشن عہدیداروں کے خلاف بغاوت کر دی تھی، پلیئرز کی بغاوت کا نتیجہ یہ نکلا کہ 1994 ورلڈ کپ اور چیمپئنز ٹرافی کی فاتح قومی ٹیم چھٹی پوزیشن ہی حاصل کرسکی۔ اولمپکس مقابلوں میں یہ پاکستان ٹیم کی مایوس کن کارکردگی تھی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستانی ٹیم اس وقت ایشین گیمز کھیلنے کے لیے جا رہی ہے، اس لیے کسی کے خلاف بھی کارروائی کرنا قومی ٹیم کے مفاد میں نہیں ہوگا، ایشیائی ایونٹ کے فوری بعد ایک تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دی جائے گی جو تمام کھلاڑیوں اور ٹیم منیجمنٹ کے بیانات قلمبند کرنے کے بعد اپنی رپورٹ پی ایچ ایف کو پیش کرے گی، اس رپورٹ کی روشنی میں کھلاڑیوں کے خلاف کارروائی کرنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔
بریکنگ نیوز
- پٹرول 12.90 روپے مہنگا نئی قیمت 358.77 روپے فی لیٹر
- اسپورٹس صحافی ثناء اللہ نے ڈائریکٹر میڈیا پی سی بی کی کلاس لے لی
- امام الحق اور محمد رضوان کے خلاف انکوائری شروع، فون ضبط
- کیون پیٹرسن انگلینڈ کے وائٹ بال مینٹور مقرر
- پی سی بی کا کھلاڑیوں کے نظم و ضبط کا جائزہ لینے کا فیصلہ
- حماد اظہر کا20روزہ جسمانی ریمانڈ جاری
- حمزہ راجہ کی مسٹر یونیورس 2026 میں جیت
- سابق بارسلونا فارورڈ کرسچن ٹیلو کی ریٹائرمنٹ
- وزیرِ مملکت داخلہ طلال چوہدری اور سینیٹر سیف اللہ ابڑولڑ پڑے سینیٹ قائمہ کمیٹی داخلہ میں تلخ جملوں کا تبادلہ
- ٹرمپ کا نیا نقشہ، نیو میکسیکو ’نیو امریکامیںتبدیل
- 2027 ساوتھ ایشین گیمز، بھارت پاکستان آنےپر راضی
- سرفراز بگٹی کی میجر جنرل فیصل نصیر سے ملاقات، سوئیز پیش
- پاکستان ٹیم میں مہارتوں کا فقدان عماد وسیم کی کھلاڑیوں پر تنقید
- انڈونیشیا میں آتش فشاں سرگرم، جکارتہ جانے والی ایمریٹس اور قطر ایئرویز کی پروازیں منسوخ
- میامی ایئرپورٹ پر ایمیزون کا کارگو طیارہ رن وے سے اتر گیا، 5 افراد ہلاک، 5 زخمی
- حماداظہرگرفتارہوہوئےیا گرفتاری دی؟
- وادی کاغان:برف باری بابوسر ٹاپ نے سفید چادر اوڑھ لی
- نیپال میں سیلاب کا قہر، اسکول تباہ پرنسپل کی بہادری سے 900 بچے محفوظ
- کوک اسٹوڈیو کا ’پسوری‘ یوٹیوب پر ایک ارب ویوز حاصل کرنے والی پہلی پاکستانی میوزک ویڈیو بن گئی
- مدینہ سے کراچی کیلئے فلائی ڈیل کی ہفتہ وار پروازیں شروع
