پیرس (ویب ڈیسک )پیرس میں پی آئی اے کے طیارے میں گھٹن کے باعث نومولود بے ہو ش ہو گیا جبکہ بچے کی ماں عملے سے بار بار گزارش کرتی رہی کہ دروازہ کھول دیں لیکن عملے نے ایک نہ مانی۔
سوشل میڈیا پر پی آئی اے کی رواز کی ایک ویڈیو تیزی کے ساتھ وائرل ہو رہی ہے اور اس کے بارے میں کہا جارہاہے کہ یہ واقعہ تین اگست کو پیرس سے اسلام آباد میں آنے والی پرواز میں پیش آیا ، تاریخ سے پہنچنے پر طیارے کو اسلام آباد کیلئے اڑان بھرنے سے روک دیا گیا تھا اور جہاز میں اے سی بند ہو گئے تھے جس کے باعث شدید گھٹن پیدا ہو گئی اور نومولود کو سانس لینے میں شدید مسئلہ پیش آیا جبکہ بچے کی ماں عملے کو دہائیاں دیتی رہی کہ جہاز کا دروازہ کھول دیں لیکن کسی نے ایک نہ سنی جس کے باعث بچہ بے ہوش ہو گیا۔پی آئی اے کے ترجمان مشہود تاجور کا کہناہے کہ اس ویڈیو پر نوٹس لے لیا گیاہے اور وجوہات معلوم کی جارہی ہیں اور تحقیقات ہوتے ہی سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ سب سے پہلے مسافروں کی جان ہوتی ہے اور کئی مرتبہ میڈیکل ایمرجنسی میں دوسرے ممالک میں بھی ایمرجنسی لینڈنگ کی جاتی رہی ہے۔
با کمال سروس نے بے حسی کی انتہا کر دی ،نومولود گرمی اور حبس سے پی آئی اے فلائٹ میں بے ہوش

