لاہور (ویب ڈیسک) زینب قتل کیس کے مجرم عمران علی کے خلاف ایک اور مقدمے کا فیصلہ سنا دیا گیا جس کے بعد مجموعی طورپر اکیس مرتبہ سزائے موت ہوچکی ہے۔انسداد دہشت گردی عدالت نے کائنات کیس میں مجرم عمران علی کو تین بار عمر قید کی سزا کا حکم سنا دیا۔ انسداد دہشت گردی عدالت کے جسٹس سجاد احمد نے مجرم عمران علی کو 23 سال قید، 25 لاکھ جرمانہ اور 20 لاکھ 55 ہزار دیت ادا کرنے کا حکم سنایا۔مجرم عمران علی کے خلاف زینب قتل سمیت سات بچیوں کے مقدمات کا فیصلہ سنایا گیا ہے۔ عدالت اب تک مختلف کیسز میں مجرم عمران علی کو 21 بار سزائے موت سنا چکی ہے۔
زینب کے قاتل عمران کو کائنات کیس میں 3بار عمر قید
