Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • ڈی آئی خان میں فائرنگ، 4 ایف بی آر اہلکار شہید
    • سونے کی قیمت میں استحکام 10 گرام کی قیمت 3 لاکھ 75 ہزار روپے
    • سمریتی مندھانا بھارتی ویمنز کرکٹ ٹیم کی کپتان مقرر
    • سنا میر کیلئے بڑا اعزاز، کینیڈا سپر 60 ویمنز ٹرافی ان کے نام سے منسوب
    • آبنائے ہرمز میں ٹینکر نامعلوم چیز سے ٹکرا گیا
    • اسلام آباد میں ڈینگی کے وار 21 کیسز سامنے آگئے
    • کیمرون گرین جنوبی افریقہ کے خلاف پہلے ٹیسٹ سے باہر
    • آزاد کشمیر میں بارش اور برفباری درجہ حرارت میں نمایاں کمی
    • جنگ سے تباہ حال ایران کا ایشین گیمز میں شاندار کارنامہ، 52 تمغے جیت لیے
    • پی ٹی آئی مارچ اور دھرنا ختم کرے، حکومت مذاکرات کیلئے تیار : وزیراعظم شہباز شریف
    • آئرلینڈ، اسرائیل فٹبال میچ میں تھوکنے کے واقعے کی یوئیفا تحقیقات کرے گا
    • یمن میں انسانی بحران سے نمٹنے کیلئے فرانس مزید 3.36 ملین ڈالر فراہم کرے گا
    • خلیجی ممالک میں تیل کی سپلائی بحال عالمی منڈی میں قیمتیں کریش کرگئیں
    • NCCIA نے پوچھ گچھ کے بعد بھی محمد رضوان کا موبائل فون واپس نہیں کیا
    • پنجاب بھر میں دفعہ 144 نافذ پابندیاں 10 روز تک برقرار رہیں گی
    • فلائی دبئی کے واقعے میں ایران کے ملوث ہونے کا کوئی ثبوت نہیں ملا، امریکی نائب صدر
    • جماعت نہم کا پرچہ ری چیکنگ عمل بارے طلبہ اور والدین کا شدید تحفظات کا اظہار
    • سرکاری محکموں میں بھرتیوں کے عمل کو شفاف بنانا حکومت کی اولین ترجیحات امجد حسین
    • بجلی چوروں کیخلاف کریک ڈان تیز، رورل سب ڈویژن تلہ گنگ میں 4 ڈائریکٹ کنڈے پکڑے گئے
    • موٹر سائیکل چوری و دیگر وارداتوں میں ملوث گینگ کا سرغنہ گرفتار،11 مسروقہ موٹر سائیکل اور رقم برآمد
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    سپریم کورٹ : نندی پور پاور منصوبہ کیس کھل گیا ، سماعت آج

    By Daily Khabrainاگست 9, 2018
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    اسلام آباد(این این آئی)سپریم کورٹ آف پاکستان نے نندی پور منصوبے سے متعلق کیس ری اوپن کردیا، جس کی سماعت (آج)9 اگست کو ہوگی کیس کے سلسلے میں سپریم کورٹ کی جانب سے وفاق، پیپکو اور واپڈا سمیت دیگر فریقین کو نوٹسز جاری کردیئے گئے۔واضح رہے کہ نندی پور پاور پراجیکٹ پنجاب میں گزشتہ دورِ حکومت میں تعمیر کیا گیا تھا جس کے ذریعے 525 میگاواٹ بجلی حاصل کرنے کا دعویٰ کیا گیا تھا، تاہم مختلف سیاسی جماعتوں کی جانب سے منصوبے میں کرپشن کے الزمات عائد کیے گئے تھے۔رپورٹس کے مطابق 2005ءمیں بننے والے نندی پور پاور پراجیکٹ کی لاگت 22 ارب روپے سے 58 ارب روپے تک جاپہنچی تھی۔چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ نے نندی پور پاور پراجیکٹ سے متعلق کیس کی سماعت کی۔سماعت کے دوران سابق وزیر پانی و بجلی خواجہ آصف عدالت میں پیش ہوئے۔چیف جسٹس نے خواجہ آصف کو مخاطب کرکے کہا کہ خواجہ صاحب جب آپ وزیر تھے تو مسائل حل کیوں نہیں کیے، آپ کے پاس اتھارٹی تھی، مسئلے حل کراتے۔خواجہ آصف نے جواب دیا کہ مجھے کیس سے الگ کردیا گیا تھا کہ مفادات کا ٹکراو¿ ہے۔چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ آپ کو کیس سے الگ کیا گیا تھا لیکن تحقیقات تو کرا سکتے تھے۔خواجہ آصف نے کہا کہ ایک کمیشن رحمت علی جعفری کی سربراہی میں بنا تھا۔چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ اس کمیشن نے ذمہ داری بھی طے کردی تھی۔خواجہ آصف نے جواب دیا کہ اس میں حکم تھا کہ نندی پور اور چیچوں کی ملیاں پر کام مکمل کریں۔اس موقع پر جسٹس اعجازلاحسن نے ریمارکس دیئے کہ آپ نے 2011 میں درخواست دائر کی ،اب 7سال ہوگئے، آپ بتائیں اب اس درخواست میں کیا رہ گیا کہ اسے سنیں۔خواجہ آصف نے جواب دیا کہ نندی پور منصوبہ اب 5 سال سے کام کر رہا ہے ¾ منصوبہ ٹھیکے پر نہیں، اونر شپ حکومت کی ہے۔جسٹس عمرعطابندیال نے ریمارکس دیئے کہ آپ کی درخواست میں وزارت قانون کی اعلیٰ شخصیت کا ذکر ہے ¾ آپ نے اس پر الزام لگایا کہ اس نے تاخیر کی۔خواجہ آصف نے جواب دیا کہ جی اس شخصیت نے روکا تھا اور کمیشن نے بھی مان لیا تھا کہ تاخیر سے منصوبے کی لاگت بڑھی۔چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ جس دور میں جہاں بھی گڑبڑ ہوئی ¾اسے ٹھیک کرنے کی کوشش کریں گے۔اس کے ساتھ ہی سپریم کورٹ نے نندی پور منصوبے سے متعلق کیس ری اوپن کرتے ہوئے وفاق، پیپکو اور واپڈا سمیت دیگر فریقین کو نوٹسز جاری کردیئے۔واضح رہے کہ اس سے قبل رواں برس 7 جون کو ہونے والی سماعت کے دوران چیف جسٹس نے نیب کو نندی پور پاور پراجیکٹ میں مبینہ کرپشن کی تحقیقات کا حکم دیا تھا۔

     

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      ڈی آئی خان میں فائرنگ، 4 ایف بی آر اہلکار شہید

      سونے کی قیمت میں استحکام 10 گرام کی قیمت 3 لاکھ 75 ہزار روپے

      سنا میر کیلئے بڑا اعزاز، کینیڈا سپر 60 ویمنز ٹرافی ان کے نام سے منسوب

      تازہ ترین

      سونے کی قیمت میں استحکام 10 گرام کی قیمت 3 لاکھ 75 ہزار روپے

      سنا میر کیلئے بڑا اعزاز، کینیڈا سپر 60 ویمنز ٹرافی ان کے نام سے منسوب

      آبنائے ہرمز میں ٹینکر نامعلوم چیز سے ٹکرا گیا

      آزاد کشمیر میں بارش اور برفباری درجہ حرارت میں نمایاں کمی

      جنگ سے تباہ حال ایران کا ایشین گیمز میں شاندار کارنامہ، 52 تمغے جیت لیے

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.