Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • پی ٹی کا ممکنہ لانگ مارچ، اسلام آباد و پنجاب میں رینجرز تعیناتی میں توسیع
    • ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی کااجلاس، ترقیاتی منصوبوں پر بریفنگ دی گئی
    • معزز عدالت نے منشیات سپلائر کو سزا سنا دی، مجرم عادل کو 9 سال قید اور 80 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی
    • راولپنڈی پولیس کی کارروائیاں ،10افرادکوحراست میں لے کرشراب اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد کرلیا
    • سوشل میڈیا پر16 سال سے کم عمر بچوں کے نامعلوم بالغ افراد سے رابطے محدود کرنے کی سفارش
    • بیرسٹر گوہر نے مذاکرات سے متعلق بریف کیا، پی ٹی آئی سیاسی و کور کمیٹی کے اجلا س کی اندرونی کہانی سامنے آگئی
    • آلودہ ترین شہروں میں لاہور بدستور پہلے نمبر پر رہا
    • بھارت کے بے بنیاد الزامات نے اس کے جھوٹے بیانیے کو بے نقاب کردیا، سردار مسعود خان
    • الجزائر میں ایک طالبہ کیلئے ایک اسکول قائم
    • شاہراہ حیاتِ سر روڈ،عامر نہاری پر منڈلاتا ہوا حادثات کا خطرہ بالآخر ٹل گیا
    • ہارٹ فورڈ یونیورسٹی کے طلبہ کے وفد کا واشنگٹن میں پاکستانی سفارتخانے کا دورہ
    • لاڑکانہ، جیکب آباد روڈ پر فائرنگ،باپ اور تین بیٹوں سمیت 5افراد جاں بحق
    • اسپین میں شدید بارشوں کا قہر متعدد گاڑیاں سیلابی پانی میں بہ گئی
    • اسلام آباد، مفاہمتی یادداشت نے اہم بنیاد قائم کی جو بڑی کامیابی ہے، رضوان سعید شیخ
    • وزیراعظم شہباز شریف سے محسن نقوی کی ملاقات، سکیورٹی صورِتحال پر بات چیت
    • خاندانی تنازعات کے 10 ہزار 103 مقدمات دائر ہونے کا انکشاف
    • اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس کی ٹیم کا پریس کلب بھارہ کہو کا دورہ
    • طارق شریف بھٹی کی جانب سے پروقار عشائیہ کا اہتمام کیا گیا
    • سی پی او حسن مشتاق سکھیرا کا پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز میں ایم ٹی سیکشن کا وزٹ
    • ملک میں پائیدار امن کیلئے دہشت گردی کاخاتمہ اہم ضرورت: غلام سرور خان
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    95 ملین ڈالر کی منی لانڈرنگ ،میاں منشاء17 اگست کو نیب میں طلب

    By Daily Khabrainاگست 12, 2018
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    لاہور (آن لائن، صباح نیوز، مانیٹرنگ ڈیسک) لاہور نیب کی تین رکنی ٹیم نے میاں منشا سے 95ملین ڈالر منی لانڈرنگ کی تحقیقات کیلئے 17اگست کو طلب کر لیا ہے۔تفصیلات کے مطابق چیئرمین پاکستان ورکر پارٹی فاروق سہلریا کی جانب سے میاں منشا کیخلاف نیب میں درخواست دائر کی گئی تھی۔جس پر چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے ڈی جی نیب لاہور کو ہدایت کی تھی کہ وہ معاملے کی فوری تحقیقات کریں۔جس پر ڈی جی لاہور نیب نے الیکشن سے قبل فاروق سہلریا کو نیب میں طلب کیا تھا کہ وہ تمام الزامات کے ثبوت پیش کریں جو کہ چیئرمین پاکستن ورکر پارٹی نے دستاویزات کیساتھ جمع کرائے اور اپنا بیان بھی ریکارڈ کرایا کہ میاں منشا نے 95ملین ڈالر منی لانڈرنگ کرکے پاکستان سے برطانیہ منتقل کئے ہیں۔جس پر اب نیب نے میاں منشا کو 95ڈالر منی لانڈرنگ کی تحقیقات کیلئے 17اگست کو لاہور نیب میں طلب کر لیا ہے۔ نیب کی تین رکنی ٹیم میاں منشا سے تحقیقات کرے گی۔واضح رہے کہ میاں منشاءنے 95ملین ڈالر لندن منتقل کئے او ر ہوٹل خریدا تھا نیب اس حوالے سے میاں منشا سے تحقیقات کرے گا۔ اس سے بھی پہلے بھی قومی احتساب بیورو نے میاں منشاءکو طلب کیا تھا تاہم وہ نیب کے سامنے پیش نہ ہوئے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ میاں منشا نے 95 ملین ڈالر منی لانڈرنگ کے ذریعے برطانیہ منتقل کیے، ایم سی بی بینک، نشاط گروپ، ڈی جی خان سیمنٹ میاں منشا کی ملکیت ہیں جبکہ آدم جی انشورنس اور نشاط پاورکمپنیاں بھی میاں منشا کی ملکیت ہیں۔خیال رہے میاں منشانواز شریف کے قریبی ساتھیوں میں شمار کیے جاتے ہیں۔دوسری جانب ایف آئی اے نے منی لانڈرنگ سے متعلق اپنی رپورٹ تیار کرلی ہے، جسے پیر کے روز سپریم کورٹ میں پیش کیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ کی ہدایت پر تیار کئی گئی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دس سے زائد سیاسی جماعتیں مجموعی طور پر 35 ملین ڈالرز کی غیر قانونی ٹرانزیکشن میں ملوث ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف آئے اے نے غیر قانونی ٹرانزیشکن کرنے والے کئی جھوٹے اکاوئنٹس کا پتہ چلالیا ہے۔دوسری جانب فریال تالپور کے خلاف منی لانڈرنگ کیس میں عدالت نے ایف آئی اے ، ڈپٹی اٹارنی جنرل اور ایڈووکیٹ جنرل سمیت دیگر کو نوٹس جاری کردیا ہے۔ سندھ ہائی کورٹ میں فریال تالپور کے خلاف ایف آئی اے کے عبوری چالان کے خلاف دائر درخواست پر سماعت ہوئی،عدالت میں وکیل صفائی فاروق ایچ نائیک کا کہنا تھا کہ ایف آئی اے کی ایف آئی آر میں منی لانڈرنگ کا ذکر نہیں فریال تالپور کا ایف آئی آر میں کوئی کردار واضح نہیں الزامات سےان کا کوئی تعلق نہیں ایف آئی آر سے کہیں ظاہر نہیں کہ کمیشن یا بدعنوانی کی ہو ۔جس پر عدالت نے ایف آئی اے سے استفسار کیا کہ کیا فائنل چالان جمع کرادیا ہے ،جس پر ایف آئی اے کے وکیل صفائی کا کہنا تھا کہ نہیں فائنل چالان ابھی جمع نہیں کرایا گیا عدالت کا کہنا تھا کہ پھر وکیل صاحب آپ کیسے کہہ رہے کہ کہ نام چالان سے نکال دے ابھی فائنل چالان تو جمع ہونے دیں ۔عدالت نے کہا کہ چالان میں تو درخواست گزار روپوش قرار دئیے گئے ہیں اور ان کے نام پر لال مارک ہے ، جس پر وکیل صفائی کا کہنا تھا کہ ایف آئی اے نے فریال تالپور کو مفرور قرار دے رکھا ہے۔عدالت سے استدعا ہے کہ ایف آئی اے کے چالان کو غیر قانونی قرار دیا جائے عدالت نے وکیل صفائی کا موقف سنتے ہو ئے ایف آئی اے ڈپٹی اٹارنی جنرل ایڈووکیٹ جنرل سمیت دیگرکو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی ہے۔گذشتہ روز آصف زرداری کی ہمشیرہ فریال تالپور نے منی لانڈرنگ کیس میں وفاقی تحقیقاتی ادارے کے عبوری چالان کو عدالت میں چیلنج کردیا ہے،فریال تالپور نے درخواست میں موقف اختیار کیا کہ ایف آئی آر میں کسی قسم کی منی لانڈرنگ کا ذکر نہیں ہے، چالان میں میرا کوئی کردار واضح نہیں اور الزامات سے میراکا کوئی تعلق نہیں۔درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ ایف آئی اے کی جانب سے دائر مقدمہ خارج کیا جائے، ایف آئی اے کے چالان کو غیر قانونی قرار دے کر معطل کیا جائے اور عدالت چالان پر حکم امتناع جاری کرکے کارروائی کرے۔لاہور (آن لائن، صباح نیوز، مانیٹرنگ ڈیسک) لاہور نیب کی تین رکنی ٹیم نے میاں منشا سے 95ملین ڈالر منی لانڈرنگ کی تحقیقات کیلئے 17اگست کو طلب کر لیا ہے۔تفصیلات کے مطابق چیئرمین پاکستان ورکر پارٹی فاروق سہلریا کی جانب سے میاں منشا کیخلاف نیب میں درخواست دائر کی گئی تھی۔جس پر چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے ڈی جی نیب لاہور کو ہدایت کی تھی کہ وہ معاملے کی فوری تحقیقات کریں۔جس پر ڈی جی لاہور نیب نے الیکشن سے قبل فاروق سہلریا کو نیب میں طلب کیا تھا کہ وہ تمام الزامات کے ثبوت پیش کریں جو کہ چیئرمین پاکستن ورکر پارٹی نے دستاویزات کیساتھ جمع کرائے اور اپنا بیان بھی ریکارڈ کرایا کہ میاں منشا نے 95ملین ڈالر منی لانڈرنگ کرکے پاکستان سے برطانیہ منتقل کئے ہیں۔جس پر اب نیب نے میاں منشا کو 95ڈالر منی لانڈرنگ کی تحقیقات کیلئے 17اگست کو لاہور نیب میں طلب کر لیا ہے۔ نیب کی تین رکنی ٹیم میاں منشا سے تحقیقات کرے گی۔واضح رہے کہ میاں منشاءنے 95ملین ڈالر لندن منتقل کئے او ر ہوٹل خریدا تھا نیب اس حوالے سے میاں منشا سے تحقیقات کرے گا۔ اس سے بھی پہلے بھی قومی احتساب بیورو نے میاں منشاءکو طلب کیا تھا تاہم وہ نیب کے سامنے پیش نہ ہوئے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ میاں منشا نے 95 ملین ڈالر منی لانڈرنگ کے ذریعے برطانیہ منتقل کیے، ایم سی بی بینک، نشاط گروپ، ڈی جی خان سیمنٹ میاں منشا کی ملکیت ہیں جبکہ آدم جی انشورنس اور نشاط پاورکمپنیاں بھی میاں منشا کی ملکیت ہیں۔خیال رہے میاں منشانواز شریف کے قریبی ساتھیوں میں شمار کیے جاتے ہیں۔دوسری جانب ایف آئی اے نے منی لانڈرنگ سے متعلق اپنی رپورٹ تیار کرلی ہے، جسے پیر کے روز سپریم کورٹ میں پیش کیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ کی ہدایت پر تیار کئی گئی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دس سے زائد سیاسی جماعتیں مجموعی طور پر 35 ملین ڈالرز کی غیر قانونی ٹرانزیکشن میں ملوث ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف آئے اے نے غیر قانونی ٹرانزیشکن کرنے والے کئی جھوٹے اکاوئنٹس کا پتہ چلالیا ہے۔دوسری جانب فریال تالپور کے خلاف منی لانڈرنگ کیس میں عدالت نے ایف آئی اے ، ڈپٹی اٹارنی جنرل اور ایڈووکیٹ جنرل سمیت دیگر کو نوٹس جاری کردیا ہے۔ سندھ ہائی کورٹ میں فریال تالپور کے خلاف ایف آئی اے کے عبوری چالان کے خلاف دائر درخواست پر سماعت ہوئی،عدالت میں وکیل صفائی فاروق ایچ نائیک کا کہنا تھا کہ ایف آئی اے کی ایف آئی آر میں منی لانڈرنگ کا ذکر نہیں فریال تالپور کا ایف آئی آر میں کوئی کردار واضح نہیں الزامات سےان کا کوئی تعلق نہیں ایف آئی آر سے کہیں ظاہر نہیں کہ کمیشن یا بدعنوانی کی ہو ۔جس پر عدالت نے ایف آئی اے سے استفسار کیا کہ کیا فائنل چالان جمع کرادیا ہے ،جس پر ایف آئی اے کے وکیل صفائی کا کہنا تھا کہ نہیں فائنل چالان ابھی جمع نہیں کرایا گیا عدالت کا کہنا تھا کہ پھر وکیل صاحب آپ کیسے کہہ رہے کہ کہ نام چالان سے نکال دے ابھی فائنل چالان تو جمع ہونے دیں ۔عدالت نے کہا کہ چالان میں تو درخواست گزار روپوش قرار دئیے گئے ہیں اور ان کے نام پر لال مارک ہے ، جس پر وکیل صفائی کا کہنا تھا کہ ایف آئی اے نے فریال تالپور کو مفرور قرار دے رکھا ہے۔عدالت سے استدعا ہے کہ ایف آئی اے کے چالان کو غیر قانونی قرار دیا جائے عدالت نے وکیل صفائی کا موقف سنتے ہو ئے ایف آئی اے ڈپٹی اٹارنی جنرل ایڈووکیٹ جنرل سمیت دیگرکو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی ہے۔گذشتہ روز آصف زرداری کی ہمشیرہ فریال تالپور نے منی لانڈرنگ کیس میں وفاقی تحقیقاتی ادارے کے عبوری چالان کو عدالت میں چیلنج کردیا ہے،فریال تالپور نے درخواست میں موقف اختیار کیا کہ ایف آئی آر میں کسی قسم کی منی لانڈرنگ کا ذکر نہیں ہے، چالان میں میرا کوئی کردار واضح نہیں اور الزامات سے میراکا کوئی تعلق نہیں۔درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ ایف آئی اے کی جانب سے دائر مقدمہ خارج کیا جائے، ایف آئی اے کے چالان کو غیر قانونی قرار دے کر معطل کیا جائے اور عدالت چالان پر حکم امتناع جاری کرکے کارروائی کرے۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      لاہور بینک ڈکیتی، PUBG کھیلنے والے ملزم نے آسان پارکنگ کی وجہ سے بینک منتخب کیا

      سرحدی فائرنگ میں 2 شہری جاں بحق پاکستان نے بھارتی ناظم الامور کو طلب کرلیا

      بولان پکنک پر جانے والے کوئٹہ کے ہزارہ نوجوانوں پر فائرنگ، ایک جاں بحق

      تازہ ترین

      لاہور بینک ڈکیتی، PUBG کھیلنے والے ملزم نے آسان پارکنگ کی وجہ سے بینک منتخب کیا

      سرحدی فائرنگ میں 2 شہری جاں بحق پاکستان نے بھارتی ناظم الامور کو طلب کرلیا

      بولان پکنک پر جانے والے کوئٹہ کے ہزارہ نوجوانوں پر فائرنگ، ایک جاں بحق

      اسپین میں شدید بارشوں کا قہر، متعدد گاڑیاں سیلابی پانی میں بہہ گئیں

      بشریٰ انصاری کی حمایت نہ کرنے کا معاملہ زارا نور عباس کا مؤقف سامنے آگیا

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.